شے تمام اور ہستئِ لا شے تمام ٭ راحیل فاروق

شے تمام اور ہستئِ لا شے تمام
زندگی سامانِ عبرت ہے تمام

محتسب یہ خون ہے یہ خون ہے
بندہ پرور بندہ پرور مے تمام

علم بدہضمی سے وحشت بن گیا
لوگ دیکھے اور کر دی قے تمام

چاند کے صحرا بسانے رہ گئے
ہو گئے پچھلے مراحل طے تمام

سانس کیا ٹوٹی تری اے نے نواز
نغمہ ہائے نا تمامِ نے تمام

آہ کے پردے میں سر بکھرا کیے
زمزمہ ہے ورنہ دل کا لے تمام

جانے والے روٹھنے والے نہ تھے
آ گئے راحیلؔ پے در پے تمام

راحیل فاروق
 
یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم !

صاحبِ کلام اگر خود ہوتے تو دو ایک اشکال رفع ہوجاتے - اب ہیں نہیں تو کیا کہیے بجز تعریف کہ بقول جون :" جو نہیں ہے وہ خوبصورت ہے "-
دو ایک شعر اچھے ہیں اس شعر سے جگر یاد آگئے :

محتسب یہ خون ہے یہ خون ہے
بندہ پرور بندہ پرور مے تمام
(راحیل )

اے محتسب نہ پھینک ارے محتسب نہ پھینک
ظالم شراب ہے ارے ظالم شراب ہے
(جگر )

فرق ظاہر ہے -

یہ اشعار خاص طور پہ پسند آ ئے :

شے تمام اور ہستئِ لا شے تمام
زندگی سامانِ عبرت ہے تمام

چاند کے صحرا بسانے رہ گئے
ہو گئے پچھلے مراحل طے تمام

لیکن بات وہی ہے کہ خود ہوتے تو کیا اچھا ہوتا -ہماری والدہ اکثر ہمیں کہتی ہیں ابھی ہم ہیں ہماری قدر کر لو کل قبر پہ آ کر پادو گے تو کیا حاصل -پادنا مراد رونا ہے کہ ہر دو کا حاصل سوائے اندر کا غبار نکالنے کے کچھ نہیں -

اب اردو بھی بیچاری ضعیف و لاغر ہو چلی ہے چاہیے کہ مل کر اس کی خدمت کی جائے -

یاسر
 
شے تمام اور ہستئِ لا شے تمام — اردو غزلیات — اردو نگار
اس لنک پر آپ صاحبِ کلام سے رابطہ کر سکتے ہیں
 
Top