شین وارن نے یاسر شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

جاسم محمد

محفلین
شین وارن نے یاسر شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
ویب ڈیسک بدھ 28 نومبر 2018
1441022-yasirwarn-1543392696-171-640x480.gif

یاسر شاہ کی اسپن بولنگ کو دیکھتے ہوئے بے حد خوشی ملی، شین وارن

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی بولنگ کے گرویدہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل یقین بولنگ اسپیل کروانے پر یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اننگز میں زبردست بولنگ کرواتے ہوئے ایک بہترین اسپیل کیا، بہت اعلیٰ، ایسے ہی صبر کے ساتھ بولنگ کرواتے رہو۔

سابق آسٹریلوی اسپنر نے یاسر شاہ کو بہترین بولنگ کروانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ کی اسپن بولنگ سے بہت متاثر ہوا اور بے حد خوشی ملی، ایسے ہی بولنگ کرواتے رہو اور مزید کامیابیاں سمیٹتے رہو۔

واضح رہے یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 اور دوسری میں 6 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے متعد دریکارڈ اپنے نام کیے۔
 
شین وارن نے اس کی پہلی سیریز میں کامیابی پر کہا تھا کہ یہ باؤلر 200 پلس ٹیسٹ وکٹس لے گا۔
اور اب یاسر شاہ کو 3 میچز میں 5 وکٹس درکار ہیں، تیز ترین 200 وکٹس لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے لیے۔
 
Top