محمد وارث

لائبریرین
ایک روز خواجہ ہمام الدین تبریزی، تبریز کے ایک حمام میں غسل کیلیے گئے تو اتفاقاً وہاں شیخ مصلح الدین سعدی شیرازی بھی موجود تھے۔ خواجہ ہمام نے غسل کی ابتدا کی تو شیخ سعدی نے بوجۂ ادب لوٹے سے انکے سر پر پانی ڈالنا شروع کردیا۔ خواجہ ہمام نے استفسار کیا۔

میاں درویش کہاں سے آ رہے ہو۔

شیخ سعدی نے عرض کی۔ قبلہ شیراز سے حاضر ہوا ہوں۔

خواجہ ہمام نے کہا، یہ عجیب بات ہے کہ میرے شہر میں شیرازی کتوں سے بھی زیادہ ہیں (تعداد میں)۔

شیخ سعدی نے مسکرا کر کہا۔ مگر میرے شہر میں معاملہ اس کے برعکس ہے۔ شیراز میں تبریزی کتوں سے بھی کم ہیں (درجہ میں)۔
 
Top