شیخ صاحب

چاند بابو

محفلین
اتنا زیادہ انتظار تو نہ کروائیں کہ ہم لوگ انتظار کے عادی ہو جائیں بس اب اس کی اگلی قسط آ جانی چاہئے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی چاند بابو یہ لے اگر بجلی نا چلی گی تو

الیکشن کے دن تھے میں اور میرے باقی سب دوست پرشان حال تھے ایک سیاسی لیڈر کا جلسہ کروانا تھا لیکن ہمیں‌کوئی اسٹیج سیکٹری نہیں مل رہا تھا ۔ ویسے تو میں کچھ نا کچھ بول لیتا تھا لیکن سیاسی جلسے میں کبھی نہیں‌بولا تھا اس لے پرشان تھا کہی غلط ملط نا کر دوں اتنے میں شیخ صاحب تشریف لے آئے ۔ارے بھائی کیا مسئلہ ہے آپ لوگوں‌کے ساتھ ۔میں نے اپنے سر پر ہاتھ مارا ۔کیوں کے میرے بہت سے دوست شیخ صاحب کے بارے میں اچھی طرح نہیں جانتے تھے۔ اس لے وہ شیخ صاحب کو مسئلہ بتانا شروع کر دیا۔ شیخ صاحب نے وہی اپنے انداز سے کہا یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں میں کس لے ہوں اچھا خاصا بول لیتا ہوں۔ آپ یہ کام مجھ پر چھوڑ دے باقی کام آپ خود کر لے۔ میں اب شیخ صاحب کے سامنے بول نہیں‌سکتا تھا۔ دوستوں کو اشاروں سے بتاتا بھی رہا لیکن افسوس ان کو سمجھ نہیں آئی اور شیخ صاحب اسٹیج پر چلے گے اور پھر اپنے جوہر دیکھانے لگے۔ کیا کہنے تھے شیخ صاحب کے صرف پانچ منٹ ہی اسٹیج پر بولے ہونگے بس پھر پتہ نہیں‌کہا کہا سے کیسے کیسے جملے اور بہت محتلف قسم کی بارش شروع ہو گی جس کے ہاتھ میں جو کچھ آیا وہ شیخ صاحب کے سر پر دے مارا ہم سب دوست شیخ صاحب کے پاس آئے اور پوچھا کیا ہو گیا جناب ۔ کہتے ہیں یہ جاہل لوگ کہاں سے لے آئے ہو میں نے کچھ کہا بھی نہیں‌تو یہ لوگ مجھے مارنے پر اتر آئے۔ میں جانتا تھا کچھ نا کچھ ہوا ہو گا اس لے پوچھا جناب ہوا کیا ہے ۔کہنے لگے ارے میاں بس میں نے نمبر بڑھانے کے لیے اتنا ہی کہا تھا ۔ واہ واہ حال میں‌تو بہت سارے لوگ موجود ہیں کل ہم نے دوسری پالٹی کا جلسہ کروایا تھا اس میں تو بہت کم لوگ آئے تھے ۔
 

خرم

محفلین
بہت خوب برادر ہم نام۔ ذرا شیخ صاحب کی فیاضی کا ذکر بھی کیجئے گا کہ اس کے بغیر شیخ کچھ بناسپتی سے لگتے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ سب کا بہت شکریہ جی جی کیوں نہیں‌ مجھے لگتا ہے اب تو اس کو قسط وار چلانا پڑھے گا چاند بابو یہ میرے ایک دوست ہیں‌ شیخ عمران کچھ باتیں ان کی اپنی ہیں اور کچھ میں نے ان کے سر ڈال دی ہیں

جی شمشاد بھائی آپ ٹھیک کہتے ہیں اب لکھتا روہوں‌گا جب مکمل ہو جائے گا پھر ایس کو ایک جگہ کر کے غلطیاں دور کروں‌گا پھر شیخ صاحب کو گفٹ دون گا ہی ہی

جی خرم بھائی شیخ صاحب کے کمالوں میں ان کی فیاضی تو سب سے اہم ہے انشاءاللہ جلد ہی پیشِ خدمت ہو گا
 

چاند بابو

محفلین
آپ سب کا بہت شکریہ جی جی کیوں نہیں‌ مجھے لگتا ہے اب تو اس کو قسط وار چلانا پڑھے گا چاند بابو یہ میرے ایک دوست ہیں‌ شیخ عمران کچھ باتیں ان کی اپنی ہیں اور کچھ میں نے ان کے سر ڈال دی ہیں

بہت شکریہ خرم بھائی آپ بڑے خوش قسمت ہیں کہ آپ کو اتنے ذہین دوست ملے ہیں۔ ویسے یہ تمام شیخ صاحبان ایسے ہیں کیوں ہوتے ہیں۔
جلدی جلدی دوسری اقساط بھی ریلز کردیں بڑا مزہ آتا ہے آپ کے دوست کے بارے میں جان کر۔:eek:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک دن سب نے مل کر پروگرام بنایا کچھ کھانے پینے کا اس سلسلے میں سب سے پیسے جمع کیے گے ہمارے ایک دوست ناصر کے پاس ٹوٹے ہوئے پیسے نہیں تھے انھوں نے مزاق میں شیخ صاحب کو کہا کے شیخ صاحب آپ ہماری طرف سے پیسے ڈال دیں آپ کے حصے کے پھر کبھی ہم ڈال لےگے۔ شیخ صاحب نے دوسری بات ہی نہیں کی اور پیسے نکال کر دیں دے سب کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا شیخ صاحب نے بہت کمال کر دیا ہے ۔ خیر کھانا کھایا کھانے کے بعد سب گھر چلے گے اب کیا تھا اگلے دن شیخ صاحب نے مشورہ دیا کہ کہی جاتے ہیں سب تیار ہو گے سب نے مل کر پیسے جمع کی شیخ صاحب نے ناصر کو کہا یار میرے پاس ٹوٹے پیسے نہیں ہے آپ دے دو ۔ ناصر صاحب نے پیسے دے دے اب سلسلہ کچھ یو شروع ہوا ہر دوسرے دن شیخ صاحب کے مشورے سے ایک پروگرام رکھا جاتا جس میں شیخ صاحب ناصر صاحب کو کہتے کہ آپ میرے حصے کے پیسے دے دو میرے پاس ٹوٹے ہوئے نہیں ہے ایک دفعہ ناصر صاحب نے شیخ صاحب کے پیسوں سے دعوت کھائی اس کے بعد ہر دوسرے دن شیخ صاحب نے ناصر صاحب کے پیسوں سے دعوت کھائی
 
Top