شیخ رشید پر حملہ

گرائیں

محفلین
اب خا مخا غیر ضروری بحث شروع ہو جائے گی۔ آپ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے میں‌واضح‌کرتا چلوں کہ میں‌جس علاقے سے تعلق رکھتا ہوں وہاں‌قبائلی تعلق کی بیناد پر کسی سیاسی رہنما کی حمایت اور مخالفت کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ سیاسی جماعت کے منسور کو دیکھ کر نہیں۔ عمران تو نا ممکن ہے کبھی وہاں‌کامیاب ہو سکے۔

سیاسی جماعت کے منشور کو دیکھ کر پاکستان میں‌کہیں بھی ووٹ نہیں‌دیا جاتا۔ اکثر مردہ پرستی ہے یا پھر خوف کی سیاست۔

موجودہ سیاست دانوں میں‌عمران سے کچھ امیدیں ہیں، مگر یہ نا تجربہ کار سیاست دان، ہارون الرشید اور پروفیسر اھمد رفیق اختر جیسے لوگوں‌کے ہاتھوں‌خراب ہوگا۔

مجھے عمراں کی ذات پر حملے سے زیادہ مہوش کے طرز کلام پر اعتراض‌تھا۔ میری بلا سے وہ سارے سیاست دانون کو "مہذب الفاظ " میں‌ بُرا کہیں، مجھے کوئی فرق نہیں‌پڑتا۔

جو بات بُری لگتی ہے وہ دوغلا پن ہے۔ اپنے ممدوح کو دودھ کا دھلا ثابت کرنے سے کیا ملے گا؟ پاکستانی سیاست میں اچھا فرد چل نہیں‌سکتا۔

امید ہے اب بات واضح ہو چکی ہوگی۔ عمران ہی کے سلسلے میں‌ایک مرتبہ میں‌نے انیس فاروقی صاحب کو اس لئے پوچھا تھا کہ وہ ایسی بات کر رہے تھے جوخود ان کے مرتبے کے شایان شان نہیں تھی۔ یعنی وہ بغیر ثبوت کے بات کر رہے تھے۔

رہ گئی میرے رکیک جملوں‌والی بات ، تو میں‌نے امہات المومنین ہر کوئی جملہ نہیں‌کسا۔ نہ میں‌نے بزرگ ہستیوں کی اہانت کی ہے۔ جس شخص نے جیسا طرز عمل اختیار کیا، ویسے ہی اس کو جواب لوٹایا۔

جیسا کہ میں‌کہہ چکا ہوں، آپ لوگ محفل کے سیاہ و سفید کے مالک ہو جو چاہے کرو۔ کون روک سکتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
اب خا مخا غیر ضروری بحث شروع ہو جائے گی۔ آپ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے میں‌واضح‌کرتا چلوں کہ میں‌جس علاقے سے تعلق رکھتا ہوں وہاں‌قبائلی تعلق کی بیناد پر کسی سیاسی رہنما کی حمایت اور مخالفت کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ سیاسی جماعت کے منسور کو دیکھ کر نہیں۔ عمران تو نا ممکن ہے کبھی وہاں‌کامیاب ہو سکے۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک مثبت اور دانشمندانہ طرزِ عمل ہے ۔ ؟ اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں تو آپ کو اردو محفل پر اس طرزِ عمل کے خلاف پالسییاں دیکھ کر یقیناً مایوسی ہوگی ۔ بہر حال جیسا کہ آپ نے کہا کہ خوامخوہ غیر ضروری بحث شروع ہوجائے گی تو میں اس قصہ کو یہیں چھوڑتا ہوں ۔
 
بھائی ہم نے تو پہلی خبر دیکھی شیخ صاحب کی باتیں‌سنیں‌اور فیصلہ دے دیا کہ ہو نہ ہو یہ اس دفعہ پھر ضمانت ضبط ہونے سے بچنے کی ایک کوشش ہے۔
دکھ لگتا ہے جب شیخ صاحب فرماتے ہیں کہ کسی کو خوف تھا کہ میں جیت جاؤں گا، حضرت آپ تو تب نہیں جیت پائے جب آپ کے آقا مشرف صاحب کی حکومت تھی۔ اب کسی کو آپ سے کیا ڈرنا،
وہی انگور کھٹے ہیں۔
 

آفت

محفلین
بھائی ابھی حال ہی میں ہونے والے مانسہرہ کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ ہار چکی ہے یہ نشست نواز لیگ کے ایم این اے کے پاس تھی، ہو سکتا ہے کہ پنڈی کا رزلٹ بھی اس بار نواز لیگ کے خلاف آئے ۔ آخر موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا سوائے مہنگائی کے ۔ ایسے میں شیخ رشید کی بات میں وزن ہے کہ عوام ایک بار پھر تبدیلی چاہتے ہیں ۔
 
Top