شہزادی

اشرف علی

محفلین
الف عین سر ، آداب !

پچھلی لڑی میں جواب لکھنے کا آپشن نہیں آ رہا ، اس لیے اس نئی لڑی میں کچھ اشعار برائے اصلاح پیش کر رہا ہوں ۔
مطلع کے علاوہ تمام اشعار تو ٹھیک ہو گئے ہیں( اس کے لیے آپ کا شکر گزار ہوں سر ، جزاک اللہ خیر ) ،پرانا مطلع چوں کہ اتنا اچھا نہیں تھا اس لیے اس کو بدلنے کی کوشش کی ہے اور دونوں مصرعوں کو الگ الگ کر کے دونئے شعر کی شکل میں پیش کر رہا ہوں ۔

~~~~

بے خود ہو گئے سب فریادی ، شہزادی
اپنی نقاب جو تو نے اٹھا دی ، شہزادی

تو ہے کتنی سیدھی سادی ، شہزادی
بتا ، کرے گی مجھ سے شادی ، شہزادی

یاد رہے یہ دنیا اتنی سیدھی نہیں
یا
نہیں ہے اتنی سیدھی سادی یہ دنیا
تو ہے جتنی سیدھی سادی شہزادی

تجھے ہمیشہ خوش رکھّوں گا ، وعدہ ہے
بتا ، کرے گی مجھ سے شادی ، شہزادی
 

یاسر شاہ

محفلین
بھائی اشرف السلام علیکم ۔پہلے کے مقابلے میں بہتری ہے ۔بطور تفریح طبع اور منھ کا ذائقہ بدلنے کے لیے تو ایسے اشعار چل جاتے ہیں مگر اسی رنگ کو اپنا رنگ نہ بنائیں۔مسلسل ایسے اشعار کہنا اور پیش کرنا دلیل ہے کہ فکر سخن پر قبض طاری ہے،آمد رکی ہوئی ہے۔ایسے میں مطالعے اور مشاہدے سے کام لینا چاہیے ۔
باقی قصہ یہ ہے کہ شہزادی کو خوش رکھنا ممکن نہیں اس مہنگائی میں ۔😊
 

اشرف علی

محفلین
بھائی اشرف السلام علیکم ۔
و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
پہلے کے مقابلے میں بہتری ہے ۔
الحمد للہ

شکریہ سر
بطور تفریح طبع اور منھ کا ذائقہ بدلنے کے لیے تو ایسے اشعار چل جاتے ہیں مگر اسی رنگ کو اپنا رنگ نہ بنائیں۔
جی ! ان شاء اللہ
مسلسل ایسے اشعار کہنا اور پیش کرنا دلیل ہے کہ فکر سخن پر قبض طاری ہے،آمد رکی ہوئی ہے۔ایسے میں مطالعے اور مشاہدے سے کام لینا چاہیے ۔
صحیح پکڑے ہیں !
مشورہ کے لیے شکر گزار ہوں سر
جزاک اللہ خیر
باقی قصہ یہ ہے کہ شہزادی کو خوش رکھنا ممکن نہیں اس مہنگائی میں ۔😊
:giggle:
 

الف عین

لائبریرین
بے خود ہو گئے سب فریادی ، شہزادی
اپنی نقاب جو تو نے اٹھا دی ، شہزادی
اچھا مطلع ہے
نہیں ہے اتنی سیدھی سادی یہ دنیا
تو ہے جتنی سیدھی سادی شہزادی
یہ متبادل بہتر ہے، مطلع اوپر والا رکھ کر
تجھے ہمیشہ خوش رکھّوں گا ، وعدہ ہے
بتا ، کرے گی مجھ سے شادی ، شہزادی
اسے بھی چلنے دو۔
مجھے تو لگتا ہے کہ یہ ہلکا پھلکا اور کھلنڈرا انداز بھی تمہارا اپنا انداز بن گیا ہے، اس لئے @یاسرشاہ سے مکمل متفق نہیں ہوں۔
 

اشرف علی

محفلین
الحمد للہ
کچھ اچھا ہو گیا
پذیرائی کے لیے ممنون ہوں سر ، جزاک اللہ خیر
یہ متبادل بہتر ہے، مطلع اوپر والا رکھ کر
ٹھیک ہے سر ، بہت شکریہ
اوکے سر ، شکریہ
مجھےتو لگتا ہے کہ یہ ہلکا پھلکا اور کھلنڈرا انداز بھی تمہارا اپنا انداز بن گیا ہے، اس لئے @یاسرشاہ سے مکمل متفق نہیں ہوں۔
یعنی کہ ہے اشرف کابھی اندازِ بیاں اور :giggle:

اصلاح و رہنمائی کے ساتھ ساتھ پذیرائی اور حوصلہ افزائی کے لیےتہہِ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں سر ، جزاک اللہ خیر
اللہ کریم آپ کو شاد و سلامت رکھے ، آمین ۔
 

اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
~~~~~~~~~~~~

بے خود ہو گئے سب فریادی ، شہزادی
اپنی نقاب جو تٗو نے اٹھا دی ، شہزادی

تٗو ہے سراپا حسن و جمال ، تِرے آگے
کچھ بھی نہیں کشمیر کی وادی ، شہزادی

تیرا غلام بھی ہونا ہے اک فخر کی بات
قرباں تجھ پہ مِری آزادی ، شہزادی

کیوں دشمن کے لشکر پیٹھ دِکھانے لگے ؟
تٗو نے انہیں کیا آنکھ دِکھا دی ؟ شہزادی

تجھ سے تجھی کو مانگ رہا ہے ، حیرت ہے !
سب سے الگ ہے یہ فریادی ، شہزادی

جلا وطن کروا کے اپنے عاشق کو
موت سے بدتر تٗو نے سزا دی ، شہزادی

کچھ بھی کرنا لیکن عشق نہ کرنا تم
اس میں سراسر ہے بربادی ، شہزادی

چن کر ایک سپاہی کو تٗو نے کل شب
شہزادے پر برق گرا دی ، شہزادی

آج سنا کر ہی جاؤں گا حالِ دل
آیا ہوں بن کر فریادی ، شہزادی

نہیں ہے اتنی سیدھی سادی یہ دنیا
تٗو ہے جتنی سیدھی سادی شہزادی

تجھے ہمیشہ خوش رکھّوں گا ، وعدہ ہے
بتا ، کرے گی مجھ سے شادی ، شہزادی

بنا ردیف کو اشرف ! قافیہ مقطع کا
اور مکرر کہہ ! شہزادی ، شہزادی
 

اشرف علی

محفلین
اصلاح کے بعد
~~~~~~~~~~~~

بے خود ہو گئے سب فریادی ، شہزادی
اپنی نقاب جو تٗو نے اٹھا دی ، شہزادی

تٗو ہے سراپا حسن و جمال ، تِرے آگے
کچھ بھی نہیں کشمیر کی وادی ، شہزادی

تیرا غلام بھی ہونا ہے اک فخر کی بات
قرباں تجھ پہ مِری آزادی ، شہزادی

کیوں دشمن کے لشکر پیٹھ دِکھانے لگے ؟
تٗو نے انہیں کیا آنکھ دِکھا دی ؟ شہزادی

تجھ سے تجھی کو مانگ رہا ہے ، حیرت ہے !
سب سے الگ ہے یہ فریادی ، شہزادی

جلا وطن کروا کے اپنے عاشق کو
موت سے بدتر تٗو نے سزا دی ، شہزادی

کچھ بھی کرنا لیکن عشق نہ کرنا تم
اس میں سراسر ہے بربادی ، شہزادی

چن کر ایک سپاہی کو تٗو نے کل شب
شہزادے پر برق گرا دی ، شہزادی

آج سنا کر ہی جاؤں گا حالِ دل
آیا ہوں بن کر فریادی ، شہزادی

نہیں ہے اتنی سیدھی سادی یہ دنیا
تٗو ہے جتنی سیدھی سادی شہزادی

تجھے ہمیشہ خوش رکھّوں گا ، وعدہ ہے
بتا ، کرے گی مجھ سے شادی ، شہزادی

بنا ردیف کو اشرف ! قافیہ مقطع کا
اور مکرر کہہ ! شہزادی ، شہزادی
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ مقبول بھائی
جزاک اللہ خیر
 
Top