شہر اور شہر والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک دلچسپ تحریر

جیا راؤ

محفلین

پانچواں منظر:
دو لڑکے لڑ رہے ہیں، تیسرا اور چوتھا لڑکا آتا ہے اور دور رہ کر انہیں چھڑانے کی
کوشش کرتے ہیں ۔۔کہ صلح صفائی ہوجائے ، لیکن اس شرط پر کہ انہیں اس کے
عوض امریکی ڈالر دیئے جائیں۔

یہ اسلام آباد ہے۔


چھٹا منظر:
دو لڑکے لڑ رہے ہیں، تیسرا لڑکا آتا ہے ، پھر چوتھا، پھر پانچواں، پھر چھٹا، اور۔۔۔
بہت سےمزید۔۔۔
اور بغیرمعاملے جانے دنوں لڑکوں کی طبیعت سے دھلائی (پٹائی) کرتے ہیں ۔۔اور
پھر ہاتھ جھاڑتے ہوئے ۔۔۔۔ کہتے ہیں یار بڑے دنوں بعد ہاتھ دھونے کا موقع ملا ہے۔۔

یہ ۔۔۔۔۔۔۔

"ہوشیار۔ خبردار"

یہ کراچی ہے۔



:grin::grin::grin::grin::grin::grin:
 

kosar_kamaal

محفلین
حیران ہوں دل کو کہ روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں


حیراں ہوں تیرے ضبط پہ، جاکے کہ دو انھیں شکیل!
جو آنسُو گِر نہیں سکے کسی دامن پہ، جا کے دِل پہ گِرتے ہیں۔
۔۔۔۔اسلیئے آپکو کھانسی،نزلہ،اور زُکام ہو سکتے ہیں، دل و جگر پیٹ کے خراب نہ کریں
 

فاروقی

معطل
االسلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
قابلِ رشک دوستو !
آئیے ہم مشاہدہ کرتے ہیں پاکستان کے مختلف شہروں کے لوگوں کے مزاج کا ،
اس کے لیے ہم نےسڑکوں پر عمومی ہونے والی لڑائی اور اس کے کرداروں سے نتائج
اخذ کیے ہیں۔


پہلا منظر:
دو لڑکے سڑک پر باہم دست و گریباں ہیں، تیسرا لڑکا وہاں آتا ہے انہیں چھڑاتا ہے
اور وضاحت طلب کرتا ہے کہ کون حق پر ہے اور کون ناحق۔ اور صلح صفائی کی
کوشش کرتا ہے۔

اس کا مطلب ہے آپ پشاور میں ہیں۔

دوسرا منظر:
دولڑکے سڑک پر لڑ رہے ہیں ۔تیسرا وہاں آتا ہے ، انہیں دیکھتا ہے اور کندھے اچکاتا
ہوا چلا جاتا ہے۔۔

اس کا مطلب ہے آپ راولپنڈی میں ہیں۔

تیسرا منظر:
دولڑکے لڑ رہے ہیں ، تیسرا وہاں آتا ہے اور صلح صفائی کی کوشش کرتا ہے ،
پہلے دونوں لڑکے ایک دوسرے کوچھوڑ کر اس تیسرے لڑکے کو مارنا شروع
کردیتے ہیں۔


اس کا مطلب ہے ۔۔۔۔۔۔ آپ کوئٹہ میں ہیں۔

چوتھا منظر:
دو لڑکے لڑ رہے ہیں ، اور چاروں جانب ایک جمِ غفیر جمع ہوگیا ، ایک لڑکا آیا
اور اس نے چائے لسی لے لو چائے لسی لے لو کی آواز لگا نی شروع کردیں۔۔ عوام
میں سے کئی ایک نے چائے خریدی اور کئی نے لسی۔۔

اس کا مطلب ہے آپ لاہور میں ہیں۔

پانچواں منظر:
دو لڑکے لڑ رہے ہیں، تیسرا اور چوتھا لڑکا آتا ہے اور دور رہ کر انہیں چھڑانے کی
کوشش کرتے ہیں ۔۔کہ صلح صفائی ہوجائے ، لیکن اس شرط پر کہ انہیں اس کے
عوض امریکی ڈالر دیئے جائیں۔

یہ اسلام آباد ہے۔

چھٹا منظر:
دو لڑکے لڑ رہے ہیں، تیسرا لڑکا آتا ہے ، پھر چوتھا، پھر پانچواں، پھر چھٹا، اور۔۔۔
بہت سےمزید۔۔۔
اور بغیرمعاملے جانے دنوں لڑکوں کی طبیعت سے دھلائی (پٹائی) کرتے ہیں ۔۔اور
پھر ہاتھ جھاڑتے ہوئے ۔۔۔۔ کہتے ہیں یار بڑے دنوں بعد ہاتھ دھونے کا موقع ملا ہے۔۔

یہ ۔۔۔۔۔۔۔

یہ کراچی ہے۔

(میرے بہت سے احباب ناراض بھی ہوسکتے ہیں ،
لیکن کیا کیا جائے میرا مشاہدہ تو یہی ہے )

والسلام

واہ بھئی واہ ...........مجھے تو کراچی پسند آیا سب شہروں میں سے:grin:
 
Top