شہرِ کابُل میں نوروز کا رنگ و بُو

حسان خان

لائبریرین
نوروز کا شمار مردُمِ افغانستان کے ایک قدیم جشنوں میں سے ہوتا ہے۔ فقط گروہِ طالبان کی حاکمیت کے دوران اِس جشن کا انعقاد افغانستان میں ممنوع اعلان ہوا تھا۔ لیکن نوروز طالبان کی حاکمیت سے قبل وسیع شکل میں اور اُس کے بعد بھی باشُکوہ طرز سے اِس مُلک کے مختلف شہروں میں منایا جاتا رہا ہے۔
عکاس: ملائکہ احمدزئی، خبرنگارِ بی بی سی
تاریخ: ۲۰ مارچ ۲۰۱۸ء
مأخذِ متن و تصاویر

ایّامِ نوروز میں شہر کی گُل فروش دکانیں مصروف رہتی ہیں۔
_100490275_ge5a0402.jpg


'سبزۂ عید' افغانستان میں نوروزی دسترخوانوں کا ایک جُزء ہے۔
_100493207_ge5a0393.jpg


امن و امان کے خطرات اور اِس جشن کی برگُزاری کی مخالفتوں کے باوجود مردُم بہ طورِ وسیع اِس جشن کو مناتے ہیں۔
_100492961_ge5a0396.jpg


کابل میں ایک نوروزی دسترخوان
_100492960_ge5a0428.jpg


جشنِ نوروز میں موسیقی کی محافل بھی ترتیب دی جاتی ہیں۔
_100492959_ge5a0446.jpg


ایامِ نوروز میں شہر کی شیرینی فروش دُکانوں میں رونق رہتی ہے۔
_100492958_ge5a0430.jpg


افغانستان میں عید اور نوروز کی مخصوص شیرینیاں
_100493206_ge5a0433.jpg


'سبزہ' کے علاوہ، کابل کے بیشتر گھروں میں 'ہفت میوہ' بھی ایامِ نوروز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
_100492957_ge5a0449.jpg


ایامِ نوروز میں شہر کی خیابانوں میں سُرخ مچھلیاں بھی فروخت ہوتی ہیں۔
_100493173_ge5a0416.jpg


ختم شد!
 
Top