شہرِ دل کے ساحروں کا کیا ہوا

فرقان احمد

محفلین
درست لیکن

اس مصرع پر مزید محنت کی ضرورت ہے

شاید یہ مصرع

آج پھر وہ اجنبی سا ہے لگا ۔۔۔۔

اک ذرا بدل کر یوں چل جائے، اگر وزن کا مسئلہ نہ ہو ۔۔۔

آج پھر وہ ہمیں بیگانہ لگا
یا پھر
آج پھر وہ اجنبی سا کیوں لگا

تاہم اصلاح تو اساتذہ ہی کریں گے!
 

الف عین

لائبریرین
مبتدیوں کو قوافی کی ایسی غلطیوں کی طرف متوجہ نہیں کرتا کہ بہت سے شعراء اس قسم کے قوافی استعمال کرتے ہیں۔ البتہ سکتے،جاتے، قبول نہیں کئے جا سکتے۔ کہ سک اور جا نہ صرف یہ کہ درست الفاظ نہیں ہیں، بلکہ ہم قافیہ بھی نہیں ہیں۔ جب کہ ’نوں، لوں، بوں‘ وغیرہ قوافی ہیں۔
 
Top