انٹرویو شہباز بھائی سے انٹرویو

عباس اعوان نے 'تعارف و انٹرویو' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 19, 2017

ٹیگ:
  1. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,215
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Amused
    السلام علیکم
    عزیز محفلین اور قارئین،

    خاکسار کے طرف سے سب کو آداب۔ (محفل میں کسرِ نفسی کی کثرت کو کسرت کر کے برداشت کریں ;))

    آج جس معزز ہستی کا ہم انٹرویو کرنے جارہے ہیں، ان کے بارے میں بہت زیادہ نہیں جانتے، لہٰذا وہ انٹرویو کے لیے نہایت موزوں شخصیت ہیں۔ (انٹرویو کے علاوہ بھی نفیس شخصیت ہیں :tv:)

    موصوف مشرقی ایشیا کے ملک جاپان میں مقیم ہیں۔ جی جی ، آپ بالکل درست سمجھے، ہمارا اشارہ بالکل شہباز بھائی کی طرف ہے۔ شہباز بھائی کی تعارفی لڑی
    تو تشریف لاتے ہیں، جناب محترم شہباز صاحب!!!!(تالیاں ں ں ں:party:)

    جی تو محترم شہباز صاحب، آپ سے سوالات کا باقاعدہ آغاز کرتے ہیں:thinking:

    قسط اول
    حصہ اول(جس سوال کا جواب آپ نہ دینا چاہیں، بے فکر ہو کر چھوڑ دیں):daydreaming::

    1۔ آپ کا مکمل نام کیا ہے ؟
    2۔ آپ کی عمر کتنی ہے ؟
    3۔ پاکستان میں کس علاقے سے تعلق ہے ؟
    4۔ گھر والے کس نام سے پکارتے ہیں؟
    5۔ پاکستانی دوست کس نام سے پکارتے ہیں ؟
    6۔ جاپانی لوگ کس نام سے پکارتے ہیں؟
    7۔ اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں۔
    8۔ اپنے مشاغل کے بار ے میں کچھ بتائیں۔
    9۔جاپان کس سلسلے میں جانا ہوا؟
    10۔ جاپان گئے کیسے ؟
    11۔کتنے عرصے سے جاپان میں مقیم ہیں ؟
    12۔جاپان ہی کیوں منتخب کیا ؟
    13۔ جاپان کے علاوہ کن کن ممالک کا سفر کر چکے ہیں، جاپان جانے سے پہلے کسی اور ملک گئے تھے ؟
    14۔ جاپان کو باقی ممالک سےکتنا مختلف پایا ؟
    15۔ کون کون سی زبانیں جانتے ہیں؟
    16۔ جاپان کے کون سے شہر میں مقیم ہیں ؟
    17۔ کسی اور شہر میں سکونت اختیار کی ؟
    18۔ مہنگائی کے حوالے سے آپ کا شہر کیسا ہے ؟
    19۔ جاپانی کلچر، پاکستانی کلچر سے کتنا مختلف ہے ؟
    20۔ جاپانی کلچر، مغربی کلچر سے کتنامختلف ہے ؟
    21۔ جاپانی کلچر کی سب سے نمایا ں خصوصیت کیا ہے ؟
    22۔ آپ جاپانی زبان کس حد تک بول لیتے ہیں؟
    23۔ پڑھنے اور لکھنے میں آپ کی جاپانی زبان کی مہارت کیسی ہے ؟
    24۔ آپ نے جاپانی زبان کیسے سیکھی ؟
    25۔ جاپان میں حلال کھانا آسانی سے مل جاتا ہے ؟
    26۔ حلال گوشت کہاں سے اور کیسے خریدتے ہیں، نیز حلال گوشت کسی اور ملک سے آتا ہے ؟
    27۔پاکستانی کمیونٹی کے آپ کتنا نزدیک ہیں ؟
    28۔ کیا آپ کے کوئی پاکستانی رشتہ دار بھی جاپان میں ہوتے ہیں ؟
    29۔وہاں پر پاکستانیوں کا عمومی امیج کیسا ہے ؟
    30۔آپ نے اس امیج کو بہتر کرنے میں اپنا حصہ کیسے ڈالا ؟
    31۔ گھر والوں کو شادی سے پہلے بتایا یا بعد میں ؟
    32۔ گھر والوں نے پاکستان سے شادی کرنے پر زور نہیں دیا ؟
    33۔ گھر والوں کا ری ایکشن کیا تھا جب آپ نے وہاں شادی یا شادی کی نیت کے بارے میں بتایا ؟
    34۔ کتنے بچے ہیں ؟
    35۔بچے کتنے (تعداد میں) اچھے ؟
    36۔ اردو محفل تک کیسے رسائی ہوئی ؟
    37۔ محفل کا ممبر بننے کی وجہ ؟
    38۔ ممبر بننے کے بعد کے ابتدائی تاثرات کیا تھے ؟
    39۔ یاکوزافیملی یا گینگ سے کبھی واسطہ پڑا ؟
    40۔ یاکوزا کے بارے میں وہاں پر کیا تاثر پایا جاتا ہے ؟

    حصہ دوم ( تمام سوالات لازمی ہیں، تمام سوالات کے نمبر مساوی ہیں):
    41۔ دوستوں پر غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
    42۔ خود پر غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں ؟
    43۔ گھر والوں پر غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں ؟
    44۔ کیا جاپان میں بھی آپ کی بیلن، ڈوئی اور کڑچھےسے تواضع ہوتی ہے یا کوئی اور سامان استعمال کیا جاتا ہے ؟
    45۔ بیلن کی چوٹ زیادہ لگتی ہے یا ڈوئی کی ؟
    46۔کتنی بار بجلی سے کرنٹ لگا؟ سب سے زیادہ طاقتور کرنٹ کب لگا ؟
    47۔ کبھی درخت سے گرے ؟ اگر ہاں تو کب اور کیسے ؟
    48۔ پتنگ بازی کرتے ہیں ؟
    49۔ بچپن میں سب سے زیادہ کس چیز سے ڈر لگتا تھا ؟
    50۔ کون سا کھیل سب سے زیادہ پسند ہے ؟

    اگلی قسط بعد میں۔۔۔۔۔۔
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 19, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 6
  2. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,215
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Amused
    ٹیگ نامہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,215
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Amused
  4. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,215
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Amused
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    انٹرویو سے پہلے تعارف کروا دیجئے :)
    محفلین کو سہولت رہے گی ورنہ میں تو یہی سوچ رہی ہوں یہ شہباز کون ہیں :unsure:
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,215
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Amused
    توجہ دلانے کا شکریہ :)
    ان کی تعارفی لڑی کا ربط پہلے مراسلے میں شامل کر دیا ہے، باقی کا تعارف انٹرویو سے ہو جائے گا۔ آپ بھی ان کے لیے سوالات تیار رکھیں:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,452
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  8. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بقول شہباز صاحب کے ۔۔۔۔
    اللہ ہی خیر کرے ۔ انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑنا ۔
    :ROFLMAO: سب سے اُدھا ر مانگنا ہے ۔ :ROFLMAO:کسی کو نہیں چھوڑنا:ROFLMAO:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  9. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,215
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Amused
    تمام محفلین کے لیے دعوتِ عام ہے، اور آپ کے لیے د عوتِ خاص۔
    :)
     
  10. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    وعلیکم السلام!! :)
    سب سے پہلے تو یہ الجھن ہے کہ یہ ایک انٹرویو ہے تو "تعارف" کا سابقہ کیوں استعمال کیا گیا؟؟ :)

    اور اس کے بعد انٹرویو آرڈینیٹرز سے ایک گزارش کہ اس انٹرویو کے بعد اردو محفل کی ایک مایہ ناز شخصیت محمد وارث بھائی کا انٹرویو بھی لیا جائے۔ کیونکہ ہمیں تلاشنے کے باوجود ان کا انٹرویو کہیں نہیں ملا۔ :) :)

    اور سب سے آخر میں تمام سوالات کے جوابات دے چکنے کے بعد شہباز صاحب سے ایک سوال کہ اردو محفل کا حصہ بننے کے بعد اپنے محفلی نام کو انگریزی میں ہی کیوں رکھ چھوڑا ہے کہ بندہ ٹیگ بھی نہ کر سکے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    عباس اعوان بھیا، دیکھ لیں!! موصوف انٹرویو دینے تو آئیں گے نا، ورنہ انہوں نے تو تعارفی لڑی میں کسی کو خوش آمدید کا شکریہ بھی نہیں کہا۔ :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,452
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اس "مایہ ناز شخصیت" کی وجہ سے آپ کے مراسلے کو پُر مزاح کی ریٹنگ دی :) آٹھ نو سال پہلے یہاں کی ایک ہر دلعزیز رکن تعبیر نے "اس ہفتے کے مہمان" نامی سلسلہ شروع کیا تھا، وہ دیکھ لیجیے، امید ہے کافی ہوگا، سو انٹرویو سے میری چھٹی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    آپ ویسے بھی سب کو ہمیشہ پسندیدہ کی ریٹنگ دیتے ہیں۔ اس پر تو ہم نے زبردست کی ریٹنگ لینی تھی۔ :p اور ہماری مرضی، ہم جو مرضی کہیں۔ :oops:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    اور یہ تو ہم پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔ مہمان شخصیت والی لڑی میں تو باقی لوگوں کے تاثرات اور خیالات پوچھے جاتے ہیں۔ اس میں آپ کا انٹرویو کہاں ہے؟؟ :question:
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,697
    موڈ:
    Cheerful
    روایت کچھ یوں رہی ہے کہ انٹرویو اس رکن کا کیا جاتا ہے جو محفل میں کچھ عرصہ سے موجود ہے۔ کافی فعال ہو۔ محفلین اس شخص کی فکر اور شخصیت سے کچھ واقفیت رکھتے ہوں اور محفل میں اس شخص کے بارے میں مزید جاننے کا اشتیاق ہو۔
    بصورت دیگر نا محفلین کو دلچسپی ہوتی ہے اور نا ہی جس کا انٹرویو کیا جا رہا ہے اسے معلوم ہوتا ہے کہ جوابات کیسے دینے ہیں اور محفل میں لوگوں سے کیسے میل جول بڑھانا ہے۔ یعنی کچھ وقت لگتا ہے محفل کے ماحول اور آداب سیکھنے میں۔ انٹرویو کافی بعد کا مرحلہ ہے۔
    غور کیجیے کہ ابھی تو ان صاحب کے تعارفی لڑی میں محض درجن بھر تبصرے ہیں اور گفتگو ابھی پہلے صفحے پر ابتدائی تعارف سے آگے نہیں بڑھی۔
    نئے محفلین کو ابھی ان باتوں کا علم نہیں ہوتا۔ پرانے اور تجربہ کار محفلین توجہ دلاتے ہیں کہ پہلے اپنے تعارفی دھاگے پر توجہ دیں۔
     
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  16. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,121
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ڈاکٹر صاحب، یہ شہباز صاحب کو آپ نے حامد 'قرضئی' سمجھ لیا ہے۔ :heehee:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • زبردست زبردست × 2
  17. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہاہاہاہا ۔۔ حامد قرضئی ۔۔ ہاہاہاہا
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  18. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,079
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ابھی دیکھا کہ شہباز بھائی کی آج سالگرہ بھی ہے.
    سالگرہ مبارک :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  19. یاز

    یاز محفلین

    مراسلے:
    18,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    شہباز صاحب بھی سوچتے ہوں گے بزبانِ غالب

    گرچہ ہے کس کس برائی سے، ولے باایں ہمہ
    ذکر مرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 19, 2017
  20. کمورا شہباز

    کمورا شہباز محفلین

    مراسلے:
    181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر