شہبازشریف کااسلام آباد، راولپنڈی میں میٹروبس منصوبے کا جائزہ

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں راولپنڈی میٹروبس سروس کے مجوزہ منصوبے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں بھی جلد میٹروبس سروس کے منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا،راولپنڈی میٹروبس منصوبے روزانہ ڈیرھ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے ،راولپنڈی اور اسلام آباد میٹروبس سروس کا ٹریک 20.5 کلو میٹر پر محیط ہو گا ۔
http://www.naibaat.pk/?p=73461~3
 

شمشاد

لائبریرین
وزیر اعلٰی کو چاہیے کہ ان منصوبوں کو چھوڑ کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔
 
وزیر اعلٰی کو چاہیے کہ ان منصوبوں کو چھوڑ کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔
میرا خیال ہے دونوں کام ہونے چاہئیں لیکن پہلی ترجیح امن و امان ہے خاص طور پر ہونے والے سٹریٹ کرائمز ہیں۔ اگر وزیر اعلی اپنے کام محنتی وزیروں کو بانٹ دیں تو کام جلدی بھی ہوگا اور بہتر بھی۔
 
Top