شکریہ محب علوی

کلیم

محفلین
جی اس پوسٹ کا مقصد محب علوی بھائی کا شکریہ ادا کرنا ہے ۔

تفصیل اس اجمال کی کچھ یوں ہے کہ خاکسار نے Coursera.org پر پروگرامنگ کا بنیادی آن لائن کورس مکمل کرلیا ہے جس میں پائتھون کی مدد سے پروگرامنگ کے بنیادی اصول سکھائے گئے ہیں۔ یوں تو یہ انتہائی معمولی اور بنیادی نوعیت کا کورس ہے تاہم ہمارے جیسے اناڑی کے لئے یہ بھی بہت ہے :) کہ محب بھائی کی اس پوسٹ سے پہلے ہمیں یہ تک نہیں پتہ تھا کہ "پائتھون" کس بلا کا نام ہے اور ہم نے پائتھون کی تقریباً تمام تر بنیادی تعلیمات محب بھائی ہی سے سیکھی ہیں۔ سو اس چھوٹی سی Achievement کا سارا کریڈٹ محب بھائی کو جاتا ہے سو شکریہ کی یہ پوسٹ ہمارے محب بھائی کے نام۔

:redrose: Thank You Muhib Bhai :redrose:

ساتھ ساتھ بھائی MughalS کا بھی بہت شکریہ کہ انہوں نے ہی ہمیں اس آن لائن کورس سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ اردو محفل میں پائتھون کی کلاسس میں ہمارے ہم جماعت احباب محمد صابر صاحب ، کلیم صاحب اور نمرہ صاحبہ کا بھی شکریہ کہ ان سب سے بھی ہمیں وقتاً فوقتاً بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

اور سب سے خاص شکریہ ہماری بہنا مقدس کا کہ اُن کے ساتھ مل کر ہی ہم نے پائتھون کو اتنا "ایزی" لیا۔ :)

سند کا عکس:

cert.jpg

ltp1.jpg

اسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ – اپنے بیٹے جیسے دوست احمد کاممنون ہوں جس نے اس خوبصورت محفل میں شرکت کروائی اور اس طرح یہ پتہ چلا کے پائتھون کس بلا کا نام ہے- محب بھائی کی اتنی محنت دیکھ کر یہ ڈر ہی رہا کے ہماری نالائقی کہین انکو مایوس نہ کردے پھر بھی آخری ببنچ پر ڈ ٹے رہے اور جب عمران بھائی کی میل دیکھی جس میں کورسیرا کا زکر تھا احمد نے ہمیں قائل کر ہی لیا کے کے ہم بھی یہ کرسکتے ہیں اور اس کورس کو شروع کرکے ہی پتہ چلا کے اردو محفل اور محب بھائی نے ہمیں کافی کچھ سکھا دیا تھا ورنہ اس کورس میں ابتدا ہی شاید ممکن نہ ہوتی۔ شکریہ محب بھائی –​
اور شکریہ احمد بیٹے کا اور عمران بھائی کا- اور اس محفل میں شامل ان سب بہنوں اور بھائیوں کا کے جب دل نہیں بھی چاہتا تھا انکی خوبصورت نوک جھوک ہی ہمیں محفل میں کھینچ لاتی تھی – اور سب کے لئے دل سے بے اختیا ر دعا نکلتی ہے-​
ہما ری پروگریس رپورٹ بھی حاضر ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
کلیم صاحب سے ہماری بڑی گہری دوستی ہے۔اُن سے جو محبت اور شفقت ہمیں ملی وہ آج کے دور میں شاذ ہی ملتی ہے۔ پائتھون کے اس آن لائن کورس کے سلسلے میں بھی ہماری کافی ملاقاتیں رہیں جو ہر طرح سے لاجواب رہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ سے بہت مدد ملی۔ ہمارے ایک اور دوست ریاض بھی ہمارے ساتھ شریک رہے لیکن وہ بہ امرِ مجبوری اس کورس میں شامل نہیں ہو سکے۔

کلیم صاحب کی سند بھی حاضر ہے۔

KaleemRaza.jpg
 
محمداحمد

لائبریرین
Top