شِیر و شَکَر - افغان گلوکار نسیم ہاشمی (مع ترجمہ)

حسان خان

لائبریرین
یہ نغمہ مختلف مشہور افغان نغموں کا مجموعہ ہے، جن میں سے چند افغان فارسی میں ہیں اور بقیہ نغمے پشتو، ہزارگی فارسی، اور افغان تُرکی میں ہیں۔ جو حصے فارسی میں ہیں اور جو مجھے درستی سے سمجھ آئے ہیں، اُن کا ترجمہ کروں گا۔

0:40-0:58

من بچهٔ هِراتم

(بلی بلی)
اصلاً من از دهاتم
(بلی بلی)
چون شاخهٔ نباتم
از هراتم، از هراتم
نوگلِ سرحداتم
از هراتم، از هراتم
خوش گذرد حیاتم
از هراتم، از هراتم

میں ہِراتی بچہ ہوں
(ہاں ہاں)
اصلاً میں دیہات سے ہوں
(ہاں ہاں)
میں شاخِ نبات کی مانند ہوں
میں ہِرات سے ہوں، میں ہِرات سے ہوں
میں سرحدوں کا گُلِ نو ہوں
میں ہرات سے ہوں، میں ہرات سے ہوں
میری زندگی خوش گذرتی ہے
میں ہرات سے ہوں، میں ہرات سے ہوں
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
1:46-2:07
پنجشیر وطنِ من
خونِ بدنِ من
آهنگِ تو گُل کرد
اندر سخنِ من

اے میرے وطن پنجشیر! اےمیرے بدن کے خون! میرے سخن میں تمہارا آہنگ شکوفا ہے۔
× پنجشیر = افغانستان کے ایک صوبے کا نام
 

حسان خان

لائبریرین
3:19-3:44
گلِ بادام گلِ بادام نکنی یادم
بیا یک دم بیا هر دم بنما شادم

اے گُل بادام، تم مجھے یاد نہیں کرتی۔۔۔ ذرا ایک لمحے کے لیے، بلکہ ہر لمحہ آؤ اور میرا دل شاد کر دو۔
 
Top