شوہر

نویدظفرکیانی نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 26, 2019

  1. نویدظفرکیانی

    نویدظفرکیانی محفلین

    مراسلے:
    191
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یار لوگوں میں تو بنتے ہیں مچھندر شوہر
    اپنے گھر میں نظر آتے ہیں وہ شوہر شوہر

    ایک مخلوق ہے، عبرت کا نمونہ جگ میں
    ’’شرف الرجل ‘‘پہ رشتوں کا ہیں سنسر شوہر

    ذات کی ہٹی میں وہ مال کبھی نہ پایا
    منہ پہ جس کا ہیں لگائے ہوئے بینر شوہر

    دیکھ اوقات کبھی اُن کی خود اُن کے گھر میں
    وہ جو دفتر میں بہت بنتے ہیں افسر ،شوہر

    دُم ہلاتے نظر آئے تھے بہ روئے بیگم
    سرِ بازار ملے صورتِ شوفر، شوہر

    اِس قدر کرتے نہ مجنوں میاں’’ لیلیٰ لیلیٰ‘‘
    گر بنے ہوتے بہ تدبیرِ مقدر شوہر

    علمِ زوجین کے سبجیکٹ کا ایکسپرٹ ہوں میں
    ایک مدت سے لگا ہوں میں برابر شوہر

    بیویوں کی کسی محفل میں سنا ہے میں نے
    جو بھی شوہر ہے وہ اوروں سے ہے بدتر شوہر

    پھبتیاں کستے ہیں سارے ہی جہاں پر، دن بھر
    اور سسرال میں جگتوں کا ہیں محور، شوہر

    صوت و نالہ کا عجب رنگ نظر آئے گا
    بزمِ شعری میں بھی آئے ہیں سخنور شوہر

    نویدظفرکیانی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,846
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    زبردست پر مزاح دہائی ۔
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 27, 2019
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,854
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مزیدار مزیدار!!!
     
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,854
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    دہائی!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    سر آپ بھی اپنا قیمتی وقت کہاں لگا رہے ہیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,846
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :smug::smug::smug:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,854
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مدیر ہونے کے ناطے ادارت ہمارا کام ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    لیکن بھیا کو منہ دینا سرجیکل اسٹرائیک سے کم نہیں!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,854
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ادارت کو آپ سرجیکل اسٹرائیک تو نہیں ، البتہ سرجری سے تشبیہ دے سکتے ہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  11. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    11,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    بھیا تو انجیکشن کا نام سن کر بے ہوش ہوجاتے ہیں۔۔۔
    سرجری کیسے کروائیں گے؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3

اس صفحے کی تشہیر