شوہر

یار لوگوں میں تو بنتے ہیں مچھندر شوہر
اپنے گھر میں نظر آتے ہیں وہ شوہر شوہر

ایک مخلوق ہے، عبرت کا نمونہ جگ میں
’’شرف الرجل ‘‘پہ رشتوں کا ہیں سنسر شوہر

ذات کی ہٹی میں وہ مال کبھی نہ پایا
منہ پہ جس کا ہیں لگائے ہوئے بینر شوہر

دیکھ اوقات کبھی اُن کی خود اُن کے گھر میں
وہ جو دفتر میں بہت بنتے ہیں افسر ،شوہر

دُم ہلاتے نظر آئے تھے بہ روئے بیگم
سرِ بازار ملے صورتِ شوفر، شوہر

اِس قدر کرتے نہ مجنوں میاں’’ لیلیٰ لیلیٰ‘‘
گر بنے ہوتے بہ تدبیرِ مقدر شوہر

علمِ زوجین کے سبجیکٹ کا ایکسپرٹ ہوں میں
ایک مدت سے لگا ہوں میں برابر شوہر

بیویوں کی کسی محفل میں سنا ہے میں نے
جو بھی شوہر ہے وہ اوروں سے ہے بدتر شوہر

پھبتیاں کستے ہیں سارے ہی جہاں پر، دن بھر
اور سسرال میں جگتوں کا ہیں محور، شوہر

صوت و نالہ کا عجب رنگ نظر آئے گا
بزمِ شعری میں بھی آئے ہیں سخنور شوہر

نویدظفرکیانی
 
یار لوگوں میں تو بنتے ہیں مچھندر شوہر
اپنے گھر میں نظر آتے ہیں وہ شوہر شوہر

ایک مخلوق ہے، عبرت کا نمونہ جگ میں
’’شرف الرجل ‘‘پہ رشتوں کا ہیں سنسر شوہر

ذات کی ہٹی میں وہ مال کبھی نہ پایا
منہ پہ جس کا ہیں لگائے ہوئے بینر شوہر

دیکھ اوقات کبھی اُن کی خود اُن کے گھر میں
وہ جو دفتر میں بہت بنتے ہیں افسر ،شوہر

دُم ہلاتے نظر آئے تھے بہ روئے بیگم
سرِ بازار ملے صورتِ شوفر، شوہر

اِس قدر کرتے نہ مجنوں میاں’’ لیلیٰ لیلیٰ‘‘
گر بنے ہوتے بہ تدبیرِ مقدر شوہر

علمِ زوجین کے سبجیکٹ کا ایکسپرٹ ہوں میں
ایک مدت سے لگا ہوں میں برابر شوہر

بیویوں کی کسی محفل میں سنا ہے میں نے
جو بھی شوہر ہے وہ اوروں سے ہے بدتر شوہر

پھبتیاں کستے ہیں سارے ہی جہاں پر، دن بھر
اور سسرال میں جگتوں کا ہیں محور، شوہر

صوت و نالہ کا عجب رنگ نظر آئے گا
بزمِ شعری میں بھی آئے ہیں سخنور شوہر

نویدظفرکیانی
مزیدار مزیدار!!!
 
Top