شوہروں کے خراٹے

قیصرانی

لائبریرین
یار اسکا کوئی علاج ہے تو بتاو کیونکہ یہ مرض تازہ تازہ مجھے بھی لاحق ہوچکا ہے :(
تکیہ جتنا پتلا ہوگا، اور جتنا زیادہ پہلو کے بل سوئیں گے اور گردن سیدھی رہے گی، یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔ سنت کے مطابق سونے والا پوز ہو تو کبھی یہ مسئلہ نہیں آئے گا :)
 
یونس

محفلین
خراٹے کبھی کبھی خاصا فائدہ پہنچاتے ہیں !
جون 2003 میں برہان انٹر چینج کے قریب موٹر وے M1 کی تعمیر کے لئے ایک کمپنی کی سائٹ پراسفالٹ پلانٹ کی آٹومیشن کے سلسلے میں کوئی پندرہ بیس دن رہنا پڑا۔ انجنئیرز ڈارمیٹری میں ہم دو لوگوں کو ایک کمرہ دیا گیا۔ مجھے چونکہ پروگرامنگ کرنا ہوتی تھی اور رات دیر تک بیٹھنا ہوتا تھا۔اس لئے میں نے کمپیوٹر اور دیگر ایکوئپمنٹ وہیں رکھا ہوا تھا۔ یہ کمرہ عام کمروں کی نسبت خاصا کشادہ تھا۔ یعنی اس سامان کے علاوہ بھی اس میں ایک بیڈ بآسانی سما سکتا تھا۔ اور اس کمرے میں اے سی بھی دو عدد تھے۔ ایک انجنئیر صاحب کی نظر اس کمرے پر تھی۔ ہمیں ان کو جگہ دینے میں کوئی اعتراض نہیں تھا۔ مگر ہم چونکہ مہمان تھے اورانتظامیہ(اپنی آٹومیشن کی مجبوری کے لئے یا مہمان نوازی کے طور پر!) ہمارے لئے نرم گوشہ رکھتی تھی‘ اور انہیں اس کمرے میں جگہ نہیں دے رہی تھی ۔اس بات کو انہوں نے انا کا مسئلہ بنا لیا تھا اور خاصی تگ و دو اور سفارشوں سے آخر کاراس کمرے میں اپنا بیڈ لگوانے میں کامیاب ہوہی گئے۔ ۔ ۔

۔
آپ پوچھیں گے کہ پھر کیا ہؤا ؟
۔
موسوف پہلی ہی رات‘ میرے خراٹوں کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد کمبل تکیہ بغل میں دابے کمرے سے بھاگ لئے !
 
پردیس میں ہم لوگ کسی رہائشی عمارت مین موجود کمرہ کرائے پر لے لیتے ہیں ، یوں ایک عمارت کے ہر کمرہ مختلف لوگ کرائے پر لیتے ہیں ، ایک بار ابو کے ایک دوست ایک مہینے کے لیے میرے پاس رہنے کے لیے آئے پھر وہ پورا مہینہ میں نے جاگ :daydreaming: کر یا پھرساتھ والے کمرے میں رہنے والے کے ساتھ گزارا ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
خراٹے کبھی کبھی خاصا فائدہ پہنچاتے ہیں !
جون 2003 میں برہان انٹر چینج کے قریب موٹر وے M1 کی تعمیر کے لئے ایک کمپنی کی سائٹ پراسفالٹ پلانٹ کی آٹومیشن کے سلسلے میں کوئی پندرہ بیس دن رہنا پڑا۔ انجنئیرز ڈارمیٹری میں ہم دو لوگوں کو ایک کمرہ دیا گیا۔ مجھے چونکہ پروگرامنگ کرنا ہوتی تھی اور رات دیر تک بیٹھنا ہوتا تھا۔اس لئے میں نے کمپیوٹر اور دیگر ایکوئپمنٹ وہیں رکھا ہوا تھا۔ یہ کمرہ عام کمروں کی نسبت خاصا کشادہ تھا۔ یعنی اس سامان کے علاوہ بھی اس میں ایک بیڈ بآسانی سما سکتا تھا۔ اور اس کمرے میں اے سی بھی دو عدد تھے۔ ایک انجنئیر صاحب کی نظر اس کمرے پر تھی۔ ہمیں ان کو جگہ دینے میں کوئی اعتراض نہیں تھا۔ مگر ہم چونکہ مہمان تھے اورانتظامیہ(اپنی آٹومیشن کی مجبوری کے لئے یا مہمان نوازی کے طور پر!) ہمارے لئے نرم گوشہ رکھتی تھی‘ اور انہیں اس کمرے میں جگہ نہیں دے رہی تھی ۔اس بات کو انہوں نے انا کا مسئلہ بنا لیا تھا اور خاصی تگ و دو اور سفارشوں سے آخر کاراس کمرے میں اپنا بیڈ لگوانے میں کامیاب ہوہی گئے۔ ۔ ۔

۔
آپ پوچھیں گے کہ پھر کیا ہؤا ؟
۔
موسوف پہلی ہی رات‘ میرے خراٹوں کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد کمبل تکیہ بغل میں دابے کمرے سے بھاگ لئے !
یا حیرت۔ پروگرامر رات کو سویا کرتے ہیں؟ :bighug:
موصوف کر لیجئے آخری سطر میں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
تو ۸ گھنٹوں میں کم از کم ۴ گھنٹے تو پروگرامنگ کرتے ہی ہوں گے ناں۔
پروگرامنگ میں دو مرحلے ہوتے ہیں۔ ایک ہوتا ہے لاجیک بنانا اور دوسرا ہوتا ہے کوڈنگ۔ اچھا پروگرامر صرف لاجیک بناتا ہے جس پر کوڈر کا کام ہوتا ہے کوڈنگ کرنا۔۔۔ تاہم ہر ادارے اور سطح پر الگ الگ رواج ہیں :)
 
ظفری

لائبریرین
میری شادی میں تاخیر کا سبب یہی خراٹے ہیں کہ مجھے ابھی تک کوئی ایسا رشتہ میسر نہیں آیا جس میں کسی نے خراٹے نہ لینے کا دعویٰ کیا ہو ۔ :p
کیونکہ مجھے خفیف سے خراٹوں میں بھی نیند نہیں آتی ۔ ;)
 
یار ظفری بہانے نہ بنا ۔ مجھے تو لگتا ہے کہ متعلقہ رشتے شادی سے پہلے تصویر بھی دیکھنے کا قائل تھے :)
 
ظفری

لائبریرین
یار ظفری بہانے نہ بنا ۔ مجھے تو لگتا ہے کہ متعلقہ رشتے شادی سے پہلے تصویر بھی دیکھنے کا قائل تھے :)
پہلے یہاں میری جو تصویر لگی ہوئی تھی ۔ اس پر اتنے رشتے آئے کہ مجھے یہاں سے اپنی تصویرہٹانی پڑ گئی ۔ :p
ویسے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ تم اب نارمل باتیں کر رہے ہو ۔ اپنی ادوایات اسی طرح باقاعدگی سے لیتے رہو ۔ امید ہے کچھ دنوں میں کرنٹ لگوانے کی بھی اذیت سے نجات مل جائے گی ۔ :D
 
تصویر تو ہٹانی پڑگئی پر وجہ وہ نہیں جو بتارہے تم :)
 
Top