شوھر اور بیوی

ایک شوھر کو چاھیے کہ وہ اپنی بیوی کو اھمیت دے.
اسے ایک قیمتی چیز کی طرح سنبھال سنبھال کر رکھے. اسے بے توقیر نہ ھونے دے.
نہ خود اولاد کے سامنے اس کی بےعزتی کرے اور نہ کسی کو کرنے دے..
یاد رکھئے ! اس کی بیوی کی عزت اس کی اپنی عزت ھے اور بیوی کی بےعزتی اس کی ذاتی بےعزتی ھے..
جس عورت کو اس کی اولاد کے سامنے مارا پیٹا جاتا ھے یا گالی گلوچ اور طنز و استہزاء کا نشانہ بنایا جاتا ھے وہ اپنی اولاد کی نظر مین بے توقیر اور بے وقار ھو جاتی ھے
پھر ایسی ماں سے اولاد سنبھالے نہیں سنبھالی جاتی.. وہ بھی ماں کو ھاؤس میڈ کی طرح ٹریٹ کرتے ھیں..

ایسے بچے آگے چل کر اپنی بیویوں کے لئے بھی برے شوھر ثابت ھوتے ھیں.
یا پھر وہ بچے ماں کی محبت میں باپ کو ظالم سمجھنا شروع کردیتے ہیں اور انکے دل میں باپ کی محبت اور عظمت ختم ہوجاتی ہے ایسے بچے بڑھاپے میں اپنے والد کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے.
میاں بیوی میں ناچاقی یا رنجش ھو بھی جائے )جو کہ ایک فطری اور لازمی چیز ھے(
تو شوھر کو چاھئے کہ کچھ دیر کے لئے گھر سے باھر چلا جائے
.

عورت بھی انسان ھے اسے بھی غصہ آتا ھے تو وہ غصہ اپنے شوھر پر ھی نکالے گی یا محلے والوں پہ نکالے گی..؟
میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ھیں.. لباس ستر بھی ڈھانپتا ھے اور
خوبصورتی اور زینت بھی بخشتا ھے..
کبھی اس کے والدین یا بھائیوں کے لطیفے نہ بنائیں..
اپنی اولاد کے سامنے ان کے ننھیال کو تمسخر کا نشانہ نہ بنائيں بلکہ !
انہیں اپنے والدین کی سی عزت ديں تاکہ بیوی بھی اس کے والدین کی دل و جان سے خدمت کرے
اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے
ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
میاں بیوی میں ناچاقی یا رنجش ھو بھی جائے )جو کہ ایک فطری اور لازمی چیز ھے(
تو شوھر کو چاھئے کہ کچھ دیر کے لئے گھر سے باھر چلا جائے
۔
صرف اس بات سے اتفاق نہیں کہ ناچاقی یا رنجش پر آپ گھر سے باہر چلے جائیں ۔ یہ ایک مثبت ردعمل سمجھا جاسکتا ہے اگر اس کے سوا کوئی اور حل نظر نہ آتا ہو۔ مثال کے طور پر ناچاقی و رنجش پیدا ہوئی اور بجائے دلجوئی کے، آپ کے منہ سے غصے سے بھرپور جملے نکل رہے ہیں ۔ آپ چپ ہو کر الگ بیٹھنا چاہتے ہیں مگر بیوی نہیں بیٹھنے دیتی اور بار بار جھگڑتی ہے یا آپ سے یہ معاملہ کسی طرح ٹھیک ہونے کی بجائے خراب سے خراب تر ہورہا ہے تو ایسی صور ت میں باہر جانا ایک اچھی بات ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اچھی باتیں کرکے یا موضوع بدل کر بھی جھگڑے سے بچنا ممکن ہے۔
 
Top