شمیل نامہ

180942316_96e9c579db.jpg

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ۔ یہ ڈور ان خبروں کے لیے مخصوص ہے جو مجھے اچھی لگتی ہیں ۔ یہ خبریں / معلومات کسی بھی قسم کی ہو سکتی ہیں ۔ اس قسم کی معلومات اور خبروں کے لیے زمانے کی کوئي قید نہیں ۔ یہ معلومات پرانی بھی ہو سکتی ہیں اور نئي بھی ۔ اراکین محفل سے گزارش ہے کہ وہ اگر اس ڈور کے بارے میں کوئي رائے دینا چاہیں تو اسی ڈور کی ایک ذیلی ڈور میں جائیں ۔ جس کا نام ہے " شمیل نامہ :: تجزیے اور تبصرے " ۔
 
دنیا کا سب سے قدیم انٹرنیٹ ڈومین نیم ۔

کہا جاتا ہے کہ " سیمبولیکس ڈاٹ کام " دنیا کا سب سے قدیم ڈمین نیم ہے ۔ یہ ڈومین نیم 15 مارچ 1985 میں ریجیسٹر کروایا گیا تھا ۔ یہ ڈومین نیم اب بھی آپریشنل ہے ۔ اور اس کو نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے ۔

http://symbolics.com/

لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈومین نیم سب سے قدیم نہیں ہے ۔ بلکہ ایک اور ڈومین نیم اس سے بھی تین ماہ قدیم ہے ۔ جو ہے " نور ڈو ڈاٹ نیٹ " ۔ ریکارڈ بتاتا ہے کہ یہ پہلی ڈومین نیم ہے جو 31 دسمبر1984 یا 1 جنوری 1985 میں ریجیسٹر کروائي گئ تھی ۔ اس طرح یہ بات علم میں آتی ہے کہ " سیمبولیکس " پہلی " کام " ڈومین نیم ہے اور " نور ڈو " پہلی " نیٹ " ڈومین نیم ہے جو انٹرنیٹ کی دنیا میں ریجسٹر کی گئي تھیں ۔

" نور ڈو " کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://whois.domaintools.com/nordu.net
 
سافٹ ویرز : میدان جنگ میں

جنگیں تو ہر محاز پر لڑی جاتی ہیں ۔ تو سافٹ ویر کی دنیا اس سے پیچھے کیوں رہے ۔ تو نیچے تصویر میں ایک عظیم سوفٹویر کے جنگی میدان کو تصویری شکل میں دکھایا گیا ہے ۔ اس نقشے میں دکھایا گیا ہے کہ کون فریق کہاں ہے اور کن کن " پروڈکٹس " کو ہتھیار کے طور پر کس کمپنی کے خلاف ، کیسے استعمال کر رہا ہے ۔ بظاہر تو ایسا لگ رہا ہے کہ بہت بہت سی چھوٹی کمپنیوں نے مل کر مائیکروسافٹ کی سلطنت کے خلاف محاز قائم کیا ہے ۔

181032213_ac3e383675.jpg
 
ہیری پوٹر کو آخر کار مر جانا چاہیے ۔

181076192_3a1ca1324e.jpg

یہ میں نہیں کہ رہا بلکہ اس کردار کی بانی " جنابہ رولینگ " کہ رہی ہیں ۔ یہ بات ہیری پوٹر کے کڑوڑوں حامیوں کو پریشان کر نے کے لیے کافی ہے ۔ لیکن ایک تازہ سروے کے مطابق جو بہت سے نکادوں ، حامیوں ، کتاب بیچنے والوں ، کلیسا میں آنے والوں ، اور گھریلو افراد سے کیا گیا ہے ۔ یہ تازہ سروے بتاتا ہے کہ اس کہانی میں بہت سے موڑ اور مشاہدات بتاتے ہیں کہ ہیری پوٹر کے مرنے کے لیے بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔

ان وجوہات کو جاننے کے لیے ربط کو کلک کریں ۔
 
دنیا کی سب سے زیادہ Energy Efficient گاڑی ۔

181414169_4eb6909a18.jpg

اگر ہم یہ معلوم کرنا چاہیں کہ وہ کون سی گاڑی ہے ؟ جو کم سے کم توانائي " کیلوری " کی صورت میں استعمال کر کے ، ایک میل تک ، ایک مسافر کو لے جا سکتی ہے ۔ تو وہ سائيکل ہے ۔ ایک فرد کو ایک میل تک لے جانے کے لیے سائيکل کو صرف 35 کیلوری توانائي کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور ایک فرد کو ایک میل سفر کروانے کے لیے ایک کار کو 1860 کیلوری توانائي کی ضرورت ہوتی ہے ۔ایک فرد پیدل ایک میل چلے تو وہ سائيکل سے تین گنا زیادہ توانائی استعمال کرے گا ۔ تو اس طرح یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سائیکل دنیا کی سب سے زیادہ Energy Efficient گاڑی ہے ۔

اس واضح فرق کے علاوہ بھی اگر آپ سائیکل کے فوائد ذہن میں لائیں تو وہ بے پنہا ہیں ۔ اگر آپ تفصیل سے یہ معلومات حاصل کرنا چاہیں تو نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.treehugger.com/files/2006/07/world_most_ener.php
 
ٹاپ ٹین ( Top Ten ) اوپن سورس پرگرامز ۔

181439982_ebe48644a6_o.jpg

اوپن سورس پرگرامز اپنے فوائد اور آزادی کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہے ۔ہم ان مفت پرگرامز کو آزادی سے استعمال کر سکتے ہیں اور اتنی ہی آزادی سے ان کو کوڈ میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں ۔ یہ ان پرگرامز میں سے ایک ہیں جن کو ہم کسی سے پوچھے بغیر اپنے دوستوں اور احباب کو تحفے میں پیش کر سکتے ہیں ۔ ان پرگرامز کو خریدنے کی کوئي ضرورت نہیں ۔ کچھ لوگ ان " آزاد " پرگرامز کو " مستفبل کے پرگرامز کی حقیقت " کہ کر پکارتے ہیں تو کوئي اوپن سارس کو ایک " فلوسفی " سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے ۔

ایک کارآمد چیز مفتے کی ہو تو دنیا میں کون ہے جو اسے لینے سے انکاری ہو ۔ لوگ ایسے پرگرامز کو ہاتھوں ہاتھ لیتے اور استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن کچھ لوگ اس میں سے عمدہ پرگرامز کو چھانٹ کر اپنے اپنے ٹاپ ٹین پرگرامز کی لسٹ تیار کرنا بھی اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ تو ایسی ہی ایک لسٹ حاضر ہے ۔ اس لسٹ میں دس بہترین اوپن سورس پرگرامز کے نام اور ان کے کام لکھے گئے ہیں ۔ ان پرگرامز میں سے بہت سوں کو میں ذاتی طور پر استعمال کر چکا ہوں ۔ نہایت کارآمد ہیں ۔

اس ٹاپ ٹین لسٹ کو دیکھنے کے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://theblogjoint.com/2006/06/12/top-10-open-source-programs/
 
دنیا کی سب سے پرانی ہنڈا ایکارڈ ، جو اب بھی بہترین ہے ۔

181776588_85632cec76_o.jpg

دنیا کی پہلی ہنڈا ایکارڈ ، جو 1977 میں امریکہ میں بیچی گئی تھی ، اب بھی مضبوط ہے اور صحیح کام کر رہی ہے ۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ گاڑی اب بھی اسی شخص کے پاس ہے جس نے اسے پہلے دن خریدا تھا ۔ اس کار کے مالک نے اس کار پر اب تک 300،000 میل کا سفر طے کیا ہے ۔ اس کار کا VIN نمبر اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ یہ کار اس پہلی ہنڈا ایکارڈ کے ماڈل سے بھی پرانی ہے جو ہنڈا کمپنی نے اپنے کاروں کے عجائب گھر میں رکھی ہوئی ہے ۔

اس کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.autoblog.com/2006/07/03/oldest-accord-ever-still-running-strong/
 
اب تک کے دس انتہائی خطرناک کمپیوٹر وائرس ۔

182682300_299657d2bb_o.jpg

کمپیوٹر وائرس ہر کسی کے لیے خطرہ ہیں ۔ کمپیوٹر وائرس نے ہمیشہ انسان کو پریشان رکھا ۔اتنی ترقی کرنے کے باوجود بھی ہم اس سے چھٹکارا نہیں پا سکا ۔ چھٹکارا پائیں بھی تو کیسے ۔ کیونکہ انسان ہی ان کو ایجاد کرتا ہے ۔ اب اس پر تو ایک کتاب لکھنا پڑے گی کہ یہ کمپیوٹر وائرس ایجاد ہی کیوں کیے جاتے ہیں ۔ پاکستان میں ان کمپیوٹر وائرس کے بچاو کے سلسلے میں کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی ۔ میرے مشاہدہ میں آیا ہے کہ بہت سے کمپیوٹر استعمال کرنے والے خود اینٹی وائرس پرگرام کو ہی ایک وائرس قرار دیتے ہیں اور اس لیے کمپیوٹرز میں اینٹی وائرس سوفٹ ویرز استعال نہیں کیے جاتے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے کمپیوٹرز بار بار خراب ہوتے ہیں ۔ اور بار بار ایسے کمپیوٹرز ، کمپیوٹر سینٹرز میں لے جائے جاتے ہیں ۔

بہرحال نیچے دیئے گیا ربط آپ کو ایک ایسے صفحہ پر لے جائے گا جہاں دنیا کے دس خطرنا ک وائرس کے نام ، سن اشاعت ، ان سے ہونے والے بیش بہا نقصان کا تخمینہ اور وہ طریقے درج ہیں جن کر ذریعے سے یہ خطرناک وائرس کمپیوٹر میں گھر کر گئے تھے ۔ اس کے علاوہ یہ بھی درج ہے کہ وائرس نے ایک بار کمپیوٹر میں داخل ہو کر کیا کیا گل کھلائے تھے ۔ یہ ایک مفید مضمون ہے جو ہمیں اس بات سے روشناس کرواتا ہے کہ وائرس کی موجودگي ہمارے لیے اور ہمارے کمپیوٹر کے لیے کتنی سنگین ہو سکتی ہے ۔
http://www.techweb.com/showArticle.jhtml?articleID=160200005
 
وینڈوز ویسٹا کو چلنے کے قابل بنانے والے یا پھر وینڈوز ویسٹا کو کمزور کرنے والے ؟

182727676_73bcb44571.jpg

ہر کسی کی زبان پر بس یہی کلمہ ہے کہ وینڈوز ویسٹا اب کمپویٹر کی مد میں اور کتا خرچ کروا ئے گی ۔ بہت سے لوگ مڑ مڑ کر دنیا کی مشہور کمپیوٹر بیچنے والی کمپنیوں کی جانب دیکھے جا رہے ہیں کہ وہ " ویسٹا " کے لیے کیا کیا پیش کرنے جا رہے ہیں ۔ ایسے میں اس مضمون میں ہمارے بہت سے سوالوں کے جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ اور ساتھ میں اسی مضمون میں قاری کو اس طرف بھی راغب کرنے کی کوشش کی گئي ہے کہ وہ ونڈوز ویسٹا کے لیے کسی مہنگی کمپنی کی جانب نہ دیکھے بلکہ خود سے اپنا کمپیوٹر " اپگریڈ " کرنے کا سوچے ۔

اس قیمتی مضمون کو پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://consumer.hardocp.com/article.html?art=MTA5MSwxLCxoY29uc3VtZXI=
 
سمندر کے بارش برسانے والے جنگلات ۔

182754038_b08d3c4a27.jpg

کورل پولپ : چھوٹے سے جانور ہیں جو سمندر کی تہہ میں بڑی بڑی کالونیاں بنا کر رہتے ہیں ۔ یہ حرکت نہیں کر سکتے ، اور اپنی ساری زندگی ایک ہی جگہ کے ہو کر گزار دیتے ہیں ۔

182753575_856048dc3f_o.jpg

یہ اپنی زندگی میں ایک پتھر کی طرح کے سخت سے چونے کے پتھر کا ایک ڈھانچا بناتے رہتے ہیں جو ان کی موت کی بعد بھی بہت عرصے تک وہیں قائم رہتا ہے ۔ اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اس ڈھانچے کے بل بوتے پر ہی ہم ان کو پہچانتے ہیں ۔ ان کی لاکھوں اقسام ہیں ۔ جو مختلف اشکال کی ہیں ۔

182754321_285b863270.jpg

لیکن آج ان کی ذو معنی خاموشی ہم سے کچھ کہنا چاہتی ہے ۔ کسی دل والے نے ان کی خاموشی کو آواز دینے کی کوشش کی ہے ۔ چلیں نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں کہ میری طرح آپ بھی ان کی خاموشی میں چھپی بات کو جان جائیں ۔
http://www.article-essay.com/blog/2006/05/11/rainforests-of-the-sea/
 
نیند کے بارے میں 20 حقائق ، جو آپ پہلے نہیں جانتے تھے ۔

183984585_e36dac863d.jpg

آپ جانتے ہیں کہ نیند کسی بھی انسان کے لیے بہت ضروری ہے ۔ اور خوابوں کا دیھکنا ایک برقی دھماکے کے تحت ہوتا ہے جو دماغ کے سٹیم میں ہوتا ہے ۔ یہ برقی دھماکہ ہر 90 منٹوں کے بعد نیند کے اس حصے میں ہوتا ہے جسے سائنس دان REM sleep کہتے ہیں ۔

تو اس طرح ہم اپنی پوری زندگی میں کل ملا کے چھے گھنٹے خواب دیکھتے ہیں ۔ اور اس طرح ہم اپنی پوری زندگی میں ، کل مالا کے 136،000 خواب دیکھتے ہیں ۔

لیکن جناب یہ تو نیند کے بارے میں ایک حقیقت ہے ۔ لیکن میں آپ کو آج ایسے صفحہ پر لے کر جا رہا ہوں جہاں اس پہلے والی حقیقت کے علاوہ بھی نیند کے بارے میں 19 ایسی باتیں ہیں جو آپ پہلے کبھی نہیں جانتے تھے ۔ ان باتوں کو جاننے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.discover.com/issues/jul-06/departments/20thingssleep/
 
ابنٹو کو 2006 ورلڈ کلاس ایوارڈ دیا گیا ۔

184597797_57e9723718.jpg

کمپیوٹر کے ایک مشہور میگزین " پی سی ورلڈ " نے ابنٹو کو ورلڈ کلاس ایوارڈ دیا ہے ۔ اور اس طرح سے یہ بات تسلیم کی ہے کہ ابنٹو سال 2006 کے بہترین پروڈکٹس میں سے ایک ہے ۔ البتہ یہ ایوارڈ ابھی نہیں سامنے آئے گا ۔ بلکہ اس کے لیے آپ کو پی سی ورلڈ کے جولائی کے شمارے کا انتظار کرنا ہو گا ۔

ابنٹو ، دنیا کے چند ایک لائنکس ڈسٹروبیوشن میں سے ایک ہے جسے اتنی بینالاقوامی حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ ابنٹو نے جون کی پہلی تاریخ کو اپنا ایک نیا ورژن پیش کیا ہے ۔ اور اپنی اس رلیز کو Ubuntu 6.06 LTS (Long Term Support) نام دیا گیا ہے ۔

مذید معلومات کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں
http://www.ehomeupgrade.com/entry/2646/ubuntu_wins_2006
 
گوگل کا ویب سے ویبسٹر کی جانب سفر ۔

184643574_14ddf5f5f6.jpg

لفظ " google " چھوٹے " g " کے ساتھ امریکہ کی مشہور لغت " میرئم ۔ ویبسٹر ڈکشنری " میں جمہ کر دیا گیا ہے ۔ لفظ گوگل اس لغت کے گیارہویں ایڈیشن میں پیش کیا گیا ہے ۔ لفظ " google " کی اس ڈکشنری میں اس طرح سے تعریف کی گئی ہے ۔

The definition: "to use the Google search engine to obtain information … on the World Wide Web." As in, "Let me google that."

انگریزی کے ماہر لسانیات کہتے ہیں کہ لفظ " google " کو بہت جلد انگریزی لغت میں جگہ ملی ہے اور یہ لفظ صرف پانچ سالوں میں ہی انگریزی لغت میں شامل کر لیا گیا ۔ انگریزی کے ماہر لسانیات کے بقول ایک لفظ کو لغت کے صفحات تک پہنچنے کے لے عام طور پر 19 سے 20 سال لگتے ہیں ۔

پچھلے ماہ " آکسفورڈ ڈکشنری " نے بھی اپنے ایک آن لائن ڈکشنری میں لفظ " گوگل '' کو بڑے " G " کے ساتھ جمہ کیا ہے ۔

مزید معلومات کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.latimes.com/news/nationw...7jul07,0,5674422.story?coll=la-home-headlines
 
ٹاپ 50 سائنس بلاگز ۔

185423317_ea76b6ca5f.jpg
یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ سائنسدانوں کو اپنے کاموں سے کم ہی فرصت ملتی ہے ۔ لیکن کچھ سائنسدان ایسے بھی ہیں جو اپنے روزانہ کی مصروف زندگی سے وقت نکال کر ہم سب کے لیے بلاگز لکھتے ہیں ۔ ہم عام طور پر بلاگز تو پڑھتے ہی ہیں ۔ لیکن ایک سائنسدان کا ذاتی بلاگ کا رنگ کچھ اور ہی ہوتا ہے ۔ ان بلاگز سے ہم ان کی زبان سے سائنس کے بارے میں جانتے ہیں ۔ ویسے یہ بھی ضروری نہیں کہ ایک اچھا سائنسدان ایک اچھا بلاگر بھی ہو ۔ اسی لیے سائنس بلاگز کی ایک لمبی قطار میں سے چھانٹ کر ایک صاحب نے 50 بلاگز چنے ہیں جو بہت ہی مشہور ہیں ۔

ان بلاگز تک رسائي حاصل کرنے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.nature.com/news/2006/060703/multimedia/50_science_blogs.html
 
انٹیل کور 2 ڈیو کے بارے میں دس آہم باتیں ۔

190585425_bd65017d4c.jpg

انٹیل نے حال ہی میں اپنے مشہور پروسیسرز کی ایک نئی سیریز شروع کی ہے ۔ اور اس سیریز کا نام " انٹیل کور 2 ڈیو " رکھا ہے ۔ ہر کمپنی اپنے پروسیسرز کے بارے میں کچھ نہ کچھ تو ضرور بتاتی ہے ۔ لیکن کچھ ایسی باتیں ہوتی ہیں جو ہم اشتہارات میں پڑھ نہیں پاتے تو یہاں وہ باتیں جمع کر دی گئی ہیں ۔

اس صفحہ پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.pcmag.com/article2/0,1895,1989032,00.asp
 
دنیا کا اولین انٹرٹیٹ Advertising بینر ( اشتہار ) ۔

191054498_ad720410f3.jpg

یہ دنیا کا سب سے اولین انٹرنیٹ کے لیے تیار کیا جانے والا Advertising بینر ( اشتہار ) ہے ۔ یہ اشتہار سب سے پہلے ہاٹ وائرڈ ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر 1994 پیش کیا گیا تھا ۔یہ اشتہار ایک ٹیلیکوم اور انٹرنیٹ کمپنی AT&T نے اپنی تشہر کے لیے پیش کیا تھا ۔ یہ بینر کیونکہ اپنے آپ میں ایک نئي جہت کی جانب پہلا قدم تھا ۔ اس لیے اس میں آج کے جدید اشتہاروں کی طرح کی کوئی " شوشہ " نہیں دکھتی ۔ اس اشتہار میں AT&T کا کوئي لوگو نہیں دکھتا ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس اشتہار میں اس بات کی جانب اشارہ کیا جا رہا ہے کہ آپ اب سے انٹرنیٹ پر اس قسم کے اشتہارات کو کلک کیا کریں گے ۔ اس زمانے کے حساب سے تو یہ بات صحیح ہو سکتی ہے ۔ کیونکہ اس دور میں ان اشتہارات کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا ۔

آج کے دور میں تو کوئی بھی انٹرنیٹ پر ظاہر ہونے والے اشتہارات کو کلک نہیں کرنا چاہتا ۔ آج کل کے انٹرنیٹ پر دکھائے جانے والے اشتہارات اس اشتہار کی طرح سادہ نہیں ہوتے بلکہ ان میں فلیش ، ویڈیو اور انٹر ایکٹی ویٹی کی بھرمار ہوتی ہے ۔
 
طالب علموں کے لیے ٹاپ ٹین میک Applications ۔

191082777_9aed5a02e3.jpg

اگر ایک طالب علم صرف دس میک Applications استعمال کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ دس Applications ضرور استعمال کرنا چاہیں ۔

اب یہ Applications کون کون سی ہیں ؟ ان کے نام اور کام ، دونوں سے آگاہی کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو استعمال کریں ۔
http://academhack.outsidethetext.com/home/?p=11
 
سن مائیکرو سسٹمز کی جانب سے دس ہفتوں کے لیے مفت AJAX programming online course

191599044_ac4dce7d0a.jpg

"AJAX Programming"سیکھنے کے لیے ایک آن لائن کورس ، 4 اگست 2006 کو شروع کیا جا رہا ہے ۔ یہ آن لائن کورس دس ہفتوں پر مشتمل ہو گا ۔ اس آن لائن کورس کا اہتمام " سن مائیکرو سسٹمز کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ یہ کورس ہر اس شخص کے لیے جو پہلی بار " AJAX Programming " سیکھنا چاہے اور AJAX کے بارے میں اپنی معلومات بڑھانا چاہے ۔ اس کورس کے ذریعے طالب علم AJAX کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور ساتھ میں یہ بھی سیکھ سکتے ہیں کہ AJAX کے مختلف AJAX frameworks اور Toolkits کو کیسے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔

اس سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.javapassion.com/ajaxcodecamp/
 
رگڑ کے بغیر Nanomachines کی جانب ۔

191597379_a81582f10b.jpg

دو آزاد سائنسدانوں کے گروپس نے انتہائی باریک مشینوں میں موجود رگڑ کو ختم کرنے کی جانب بہت ہی اہم اقدام کئے ہیں ۔ رگڑ انتہائی باریک مشینوں کے لیے ایک بڑا مسلہ ہے کیونکہ ایسا ہونے سے ان کی سطح بالکل ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے اور ان کو جام کر دیتی ہے ۔ روایتی Lubrications " رگڑ کم کرنے والے " ان انتہائی باریک مشینوں کے لیے بہت بھاری ہیں اور ان کی سطح کے ساتھ چپک کر ان کی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے ، ان کو ناکارہ کرتے ہیں ۔

اس سلسلے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://physicsweb.org/articles/news/10/7/6/1?rss=2.0
 
Top