شمالی وزیرستان میں سونے کے ذخائر دریافت

الف نظامی

لائبریرین
۴ دسمبر ۲۰۱۰
شمالی وزیرستان میں سونے کے ذخائر دریافت
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے نوویں کانوکیشن کے موقع پر خطاب کرتا ہوئے جوہری سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تانبے اور سونےکے ذخائر ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم درست سمت میں قدم بڑھائیں تو پاکستان آنے والی دو دہائیوں میں ایک امیر ریاست بن سکتا ہے۔
حالیہ دریافت کے مطابق بلوچستان میں موجود تانبے اور سونے کے ذخیرہ کی مالیت۲۷۳ بلین ڈالر ہے اور اسی قسم کا ذخیرہ شمالی وزیرستان میں بھی دریافت ہوا ہے۔
ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ تھر کوئلہ کے ذخیرہ سے پاکستان پچاس ہزار میگا واٹ بجلی اور ایک سو ملین بیریل ڈیزل بنایا جاسکتا ہے۔
بحوالہ ڈان ڈاٹ کام
 
mfdarvesh

محفلین
کوئی فائدہ نہیں۔ ہم نے اس کو بھی ضائع کر دینا ہے یا ذرداری صاحب کے اثاثوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
mfdarvesh: ان شا اللہ فائدہ ہوگا۔ مثبت سوچیے۔
ہر بات میں صدر زرداری کو ملوث کرنا فیشن بن چکا ہے۔ عدل سے کام لیجیے۔ جو جرم جس نے کیا ہے اس پر ضرور بولیں ، لیکن کسی کی ایڈوانس کردار کشی کرنا قرین عدل نہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
۴ دسمبر ۲۰۱۰
شمالی وزیرستان میں سونے کے ذخائر دریافت
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے نوویں کانوکیشن کے موقع پر خطاب کرتا ہوئے جوہری سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تانبے اور سونےکے ذخائر ملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم درست سمت میں قدم بڑھائیں تو پاکستان آنے والی دو دہائیوں میں ایک امیر ریاست بن سکتا ہے۔

یہ "اگر" ہمیشہ "مگر" میں بدل جاتی ہے اور ایسا ہی ہوتا رہے گا جب تک صحیح قیادت میسّر نہیں آ جاتی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
محمد احمد: ڈاکٹرثمر مبارک مند کی قیادت میں ان شا ء اللہ حالات میں بہتری آ رہی ہے۔
تھر کول منصوبے سے بجلی پیدا کرنے کا آغاز ہو چکا ہے۔
سونے و تانبے کے ذخائر کی کان کنی بھی جلد شروع ہو جائے گی۔
 
اللہ آپ کی زبان مبارک کرے نظامی صاحب۔
 
arifkarim

معطل
ذخائر تو اسوقت سے ہیں جب سے یہ ملک بنا ہے۔ جبھی تو اسکو توڑنے کی لاتعداد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ یہودی اور فرنگی تاک میں بیٹھیں ہیں کہ کب یہ ملک ٹوٹے اور وہ ان ذخائر پر قبضہ کر لیں:
 
Top