شمالی وزیرستان میں اپریشن

شمالی وزیرستان کے اپریشن کا کیا نتیجہ ہوگا

  • فوج جیت جاءے گی

    Votes: 3 42.9%
  • فوج کو شکست ہوگی

    Votes: 1 14.3%
  • فوج جیست جاءے گی مگر ملک ٹوٹ سکتا ہے

    Votes: 2 28.6%
  • اپریشن نہیں ہوگا اور ھالات بدستور رہے گے

    Votes: 1 14.3%
  • اپریشن نہیں ہوگا مگر غیرملکی مداخلت بڑح جاءے گی

    Votes: 4 57.1%

  • Total voters
    7
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے اپریشن مسترد کردیا ہے

27599_84398912.jpg

دنیا نیوز

مگر امریکہ نے انتہا پسندوں کے خلاف ایکشن لینے کے لیے دباو بڑھا دیا ہے

میرا خیال ہے کہ پاکستانی فوج امریکی دباو کے اگے گھٹنے ٹیک دے گی اور اپریشن کرنا ہی پڑے گا۔ اس دلدل میں اترنا ہی پڑے گا۔ نوکری کی تو نخرہ کی؟
 
بھائی اس طرح تو میں آرام سے بیٹھ کر ساری آراء پر باری باری کلک کر دوں؟ یا سو بار ایک ہی آپشن کو منتخب کر لوں؟ نتیجہ تو درست نہیں ہوگا نا؟
درست
میراخیال ہے کہ یہ ایک سے زیادہ اپشن پر استعمال کرنے کے لیے ہے
یعنی ایک ممبر ایک ہی مرتبہ ووٹ ڈال سکتا ہے مگر اپشن ایک سے زیادہ استعمال کرسکتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
درست
میراخیال ہے کہ یہ ایک سے زیادہ اپشن پر استعمال کرنے کے لیے ہے
یعنی ایک ممبر ایک ہی مرتبہ ووٹ ڈال سکتا ہے مگر اپشن ایک سے زیادہ استعمال کرسکتا ہے
پھر بھی، متضاد آراء پر کلک کرنے سے ووٹ کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔ ایک ہی بندہ اگر تین پر کلک کرے تو تین ووٹ شمار ہوں گے جبکہ بندہ ایک؟ جیسے میں کلک کرتا ہوں کہ فوج جیت جائے گی اور فوج ہار جائے گی۔ تو دو متضاد ووٹ ہو گئے
 
بلکل متضاد ووٹ تو کوئی کیوں ڈالے گا بھلا
البتہ اپ کے بات میں وزن ہے۔
مگر اب یہ اپشن ختم کرنا مشکل ہے میرے پاس اس کا کوئی اختیار نہیں۔ امید ہے کہ ممبران سوچ کر ووٹ ڈالیں گے
 
ساجد

محفلین
امریکی انتظامیہ حسبِ سابق جھوٹ بول رہی ہے۔ گراسمین یہاں صرف یہی دباؤ ڈالنے آیا ہے کہ پاکستان شمالی وزیرستان میں پھڈا شرع کر لے اور اسی لئے اس نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ طالبان سے نپٹنے کا یہ طریقہ غلط ہے ۔ اس سے طالبان کو مزید حمایت ملے گی اور شدت پسندی میں اضافہ ہو گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آرمی کیا فیصلہ کرتی ہے۔
ویسے ایک اہم بات کی طرف اشارہ کر دوں کہ اگر پاکستان امریکہ کو صرف یہی اشارہ دے دے کہ تم شمالی کی بات کرتے ہو ہم تو جنوبی وزیرستان سے بھی فوج واپس بلانے کا سوچ رہے ہیں تو یقین کریں کہ ایسی بات سننے والے امریکی اہلکار کی وہیں بیٹھے پینٹ گیلی ہو جائے گی۔:)
 
سید ذیشان

اس حرکت سے ان کو قبائلی علاقوں میں فوج گھسانے کا جواز مل جائے گا۔ اب پاکستانی اتنے بھی بیوقوف نہیں۔
 
ہا ہا ہا ہا
zeesh بھائی ، میں نے بھی ازراہ تفنن ہی کہا تھا :) ۔ ان کی جو درگت افغانستان میں بن چکی ہے وہ کیا کم ہے جو اب جنوبی وزیرستان میں فوج داخل کر کے خود کشی کریں گے۔ ہاں یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ ایسی دھمکی کے بعد لنگوٹی بھی چھوڑ کر بھاگ جائیں جو اب تک پاکستانی عوام اور فوج کی شہادتوں کی بدولت ان کا ستر چھپائے ہوئے ہے۔
 
کیا اپکا مطلب ہے کہ طالبان افغانستان میں جیت رہے ہیں؟
 
ساجد

محفلین
کیا اپکا مطلب ہے کہ طالبان افغانستان میں جیت رہے ہیں؟
طالبان امریکہ کی اختراع ہیں اور اسی کے لئے کام کرتے ہیں۔ وہ بھلا امریکیوں سے کیوں لڑیں گے ؟۔ افغانستان میں ان کے تربیت یافتہ سورمے عوام کے ہاتھوں جہنم رسید ہو رہے ہیں اور ان کے ذرائع ابلاغ انہیں طالبان کے حملے میں مارے گئے اس لئے کہتے ہیں کہ ان کے فوجیوں میں عوام کا خوف نہ بیٹھ جائے اور دنیا ان پر وہاں سے نکلنے پر دباؤ نہ ڈالے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان طالبان کے لئے ہمیں نرم گوشہ رکھنا چاہئیے یہ اصل دشمن تو ہمارے ہیں امریکہ کے ساتھ ان کی نورا کشتی ہے۔
 
بڑی ہی کنفوژڈ وضاحت ہے۔
عوام کی کوئی تنظیم ہے یا یہ "عوام" پتھر ہاتھ میں لیکر امریکی فوجی کی درگت بنا رہی ہے؟
اور یہ امریکی فوج کیا کاٹھ کا الو ہے؟
 
ایچ اے خاں صاحب یہ بات آپ کی سمجھ شریف میں نہیں آنے والی۔ خوامخواہ اپنے دماغ کی لسی نہ بنائیں۔ بادام کھایا کریں تا کہ آپ کی یادداشت بہتر ہو اور یاد رہے کہ قبل از مسیح سے لے کر روس کے عبرتناک زوال تک اس سرزمین پہ ہر طالع آزما جارح کو منہ کی کھانا پڑی ہے اور وہ بھی بے قاعدہ فوج یعنی چھاپہ مار عوام کے ہاتھوں۔
 
Top