شفیع محمد انتقال کر گئے۔

محمد وارث

لائبریرین
"ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے معروف اداکار شفیع محمد ہفتہ کی رات جگر کے عارضہ کے باعث اپنے گھر واقع کلفٹن میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر اٹھاون برس تھی"۔

(اناللہ و انا الیہ راجعون)۔

مکمل خبر بی بی سی اردو پر پڑھیئے۔

اب تو خیر میں ٹی وی یا ڈرامے نہیں دیکھتا لیکن کسی زمانے میں بہت دیکھتا تھا اور شفیع محمد مرحوم میرے پسندیدہ فنکاروں میں سے تھے۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی بشری لغزشوں سے درگزر فرمائیں اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحوم ان چند فنکاروں میں سے ایک تھے جو پی ٹی وی کی شہرت کا سبب تھے۔ اللہ پاک ان کے جملہ لواحقین کو صبر عطا فرمائیں اور مرحوم کے درجات بلند فرمائیں
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ سے دعا ہے کہ ان کے جملہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
 

ساجد

محفلین
میرا پسندیدہ فنکار دنیا سے اٹھ گیا۔
اللہ تعالی ، مرحوم کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
 

ظفری

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

سن کر بیحد افسوس ہوا ۔ مرحوم میرے پسند کے ان چند فنکاروں میں سے تھے ، جو منفرد لب و لہجہ کے علاوہ خوبصورت آواز کے مالک بھی ہیں ۔ جن میں فاروق ضمیر ، شکیل ، عابد علی ، طلعت حیسن اور جمیل ملک شامل ہیں ۔ جمیل ملک اور شفیع محمد اب نہیں رہے ۔ اللہ ان کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرے ۔ آمین
 
سب کو جانا ہے

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مرحوم سید شفیع محمد شاہ کنڈیارو ضلع نوشہرو فیروز کے تھے، اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین اس صدمے کو برداشت کرنی کی توفیق عطا فرمائے۔ مرحوم کے ایثال ثواب کے ایک سورہ فاتحہ کی استدعا ہے۔
 

Dilkash

محفلین
اللہ تعالی بخشے
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ سے دعا ہے کہ ان کے جملہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
 

زینب

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
ان کی عمر 58 برس نہیں 55 برس تھی اور ان کا انتقال ہارٹ اٹیک سے ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فیع محمد شاہ کی نما ز جنا زہ امام بارگاہ یثر ب ڈیفنس کراچی میں ادا کی گئی اور وہیں ان کی تدفین ہوئی ۔
اس مو قع پر زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے وا لے افرا د نے شرکت کی ۔
ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔انہوں نے سوگواران میں بیوہ ،تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑاہے
وہ سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد میں حاصل کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔
شفیع محمد کا شمار ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اداکاری کے شعبے میں شرافت کے عنصر کو برقرار رکھا اور وہ اپنے ساتھی اداکاروں اور اداکاراؤں میں اپنی سادہ طبیعت اور صاف ستھری زندگی کے حوالے سے نہایت عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

فلم کے علاوہ انہوں نے ٹی وی میں متعدد ایسے چیلنگنگ کردار کیئے جنہوں نے انہیں صف اول کے کرداروں میں شامل کر دیا۔

شفیع محمد ٹی وی کے ان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی فلمی صنعت میں نئی روح پھونکی۔

2002 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نےقومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ان میں مصطفیٰ قریشی کے علاوہ قیصر خان نظامانی اور شفیع محمد بھی شامل تھے۔
شفیع محمد کو کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے دوسو ترپن سے پارٹی ٹکٹ دیا گیا۔

اگرچہ اس سے پہلے شفیع محمد کئی موقع پر فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں وڈیروں اور سیاستدانوں کا کردار ادا کر چکے تھے لیکن یہ پہلا موقع تھاا کہ وہ عملی طور پر سیاست کے میدان میں قدم رکھ رہے تھے۔
 

زونی

محفلین
بہت افسوس ہوا تھا یہ خبر سن کر ،بلا شبہ انہیں پاکستان ہسٹی میں ایک لیجینڈ کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور یہ میرے پسندیدہ آرٹسٹس میں سے ایک تھے۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

شفیع محمد جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہو تے ہیں اور یقینا ابھی ان کی عمر اتنی نہیں تھی کہ یہ کہا جا سکتا کہ وہ بہت خدمت کر چکے۔ موٹاپے شاید ان کے ہارٹ اٹیک کا باعث بنا اس کی وجہ سے ان کے لیے اداکاری جاری رکھنا بھی مشکل ہو چلا تھا اور اس چیز کو بہت محسوس کیا جاتا تھا کہ شفیع محمد کئی رول اپنے موٹاپے کی وجہ سے نہیں کر پائے ورنہ ایسا شاندار اداکار کم کم ہی منظر عام پر آتا ہے۔

مجھے ذاتی طور پر ان کا کردار چاند گرہن میں بہت پسند آیا تھا، اس کے علاوہ جنگل میں بھی شاندار اداکاری کی تھی انہوں نے۔

اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔
 

زونی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

شفیع محمد جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہو تے ہیں اور یقینا ابھی ان کی عمر اتنی نہیں تھی کہ یہ کہا جا سکتا کہ وہ بہت خدمت کر چکے۔ موٹاپے شاید ان کے ہارٹ اٹیک کا باعث بنا اس کی وجہ سے ان کے لیے اداکاری جاری رکھنا بھی مشکل ہو چلا تھا اور اس چیز کو بہت محسوس کیا جاتا تھا کہ شفیع محمد کئی رول اپنے موٹاپے کی وجہ سے نہیں کر پائے ورنہ ایسا شاندار اداکار کم کم ہی منظر عام پر آتا ہے۔

مجھے ذاتی طور پر ان کا کردار چاند گرہن میں بہت پسند آیا تھا، اس کے علاوہ جنگل میں بھی شاندار اداکاری کی تھی انہوں نے۔

اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔


نو ڈاؤٹ چاند گرہن میں شفیع محمد اور سہیل اصغر کی اداکاری بہت عمدہ ھے اور یہ کیریکٹر آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ شفیع محمد کا ایک نیا ڈرامہ اے ٹی وی پر ان ائر ہونے والا ھے یا شاید ہو چکا ہو ،میں نے اس کی کلپنگ دیکھی تھی ،دیکھنے میں تو بہت اچھا لگ رہا تھا اور شفیع کا رول بھی عمدہ لگ رھا ھے ،ڈرامے کا نام ھے" سکھاں"۔
 
Top