شعیب اختر نے کولکتہ کے بولروں کو بال ٹیمپرنگ سکھانے کی کوشش کی،بکانن

فخرنوید

محفلین
سڈنی …پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کے سابق آسٹریلوی کوچ جان بکانن نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ شعیب اختر نے آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں اپنے ساتھی فاسٹ بولرز کو بال ٹیمپرنگ سکھانے کی کوشش کی تھی۔بکانن نے اپنی کتاب’دی فیوچر آف کرکٹ‘ میں ایک پورا باب شعیب اختر کے بارے میں لکھا ہے۔ آسٹریلوی کوچ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے ساتھی فاسٹ بولرز کو بال ٹیمپرنگ سیکھانے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر نے اپنے ساتھی پاکستانی فاسٹ بولرز کے مختلف گر بھی سکھائے۔ بکانن نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ سابق بھارتی کوچ گریگ چیپل نے انہیں خبردار کیا تھا کہ شعیب اختر ان کے لیے مشکلات پیدا کریں گے۔ بکانن کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اختر کولکتہ نائٹ رائڈرز میں ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے تھے جسے وہ بطور کوچ ناپسند کرتے تھے۔
 

گرائیں

محفلین
جیسے باقی سب فاسٹ بالرز دودھ کے دھلے ہوئے ہیں، معصوم بچے ہیں جن کو علم ہی نہیں کرکٹ کی ٹرکس کا۔

یہ لوگ پتہ نہیں کیسے معصومیت کا لبادہ اوڑھ کر غلط بیانی کر جاتے ہیں۔ واضح رہے میں شعیب اختر کا دفاع ہر گز نہیں کر رہا۔
 
Top