شعر ہمارا دیا ہوا، تشریح آپ کی!

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس سے زیادہ کامن سین ہم دونوں بہن بھائیوں نے کر دیا۔ آپ نے عورتوں کا ذکر فرمایا اور ہم نے مردوں کو نشانے پر رکھا۔
تمام بھائیوں سے معذرت کے ساتھ۔
کوئی معذرت وعذرت نہیں۔۔۔۔ بس کھچ کے رکھو۔۔
 

علی وقار

محفلین
برائے مرمت و پیچ کسائی و گسائی

تیری محفل سے اٹھاتا غیر مجھ کو کیا مجال
دیکھتا تھا میں کہ تو نے بھی اشارہ کر دیا
شاعر اپنی مرمت و پیچ کسائی و گسائی کا اعتراف پہلے ہی کر چکا ہے، اس لیے شعر کو مزید تنگ کرنا مرے کو مارنے کے مترادف ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شک تو تھا کہ محبت میں خسارے ہوں گے
یقین نہ تھا کہ سارے ہی ہمارے ہوں گے

تشریح :
شاعر ایزی لوڈ کروا کروا کر تھک گیا ہے۔

اب تشریح کرنے کی باری آپ کی ہے۔
 
بھیا شاعروں کی دیہاڑ لگتی کب ہے 🤓🤓🤓🤓
بندہ قبرستان میں صرف قبروں کی حفاظت کتے بلیوںں سے کرنے پر مامور ہو تب بھی دیہاڑ لگ ہی جاتی ہے ۔ یہ نہ کہیں ۔ اور اگر شاعروں کی بات کریں تو انکی دیہاڑ کسی کا ان کی شاعری سن لے وہی ہوتی ہے۔
شاعر پُلسیا بھی ہو تو ڈبل دیہاڑی لگ جاتی ہے۔
میں کوئی جھوٹ بولیا فیصل عظیم فیصل بھائی
ناں جی ۔ ناں
بیٹیاں کبھی جھوٹ بول ہی نہیں سکتیں
 

امین شارق

محفلین
برائے مرمت و پیچ کسائی و گسائی

تیری محفل سے اٹھاتا غیر مجھ کو کیا مجال
دیکھتا تھا میں کہ تو نے بھی اشارہ کر دیا
شاعر بہت افسردہ ہے اسے اپنے محبوب پر بہت غرور تھا بھری محفل میں وہ زیادہ توجہ اسی پر دیتا تھا۔اسکا محبوب رونقِ محفل تھا کسی کی مجال نہیں تھی کہ وہ اسے بزم سے باہر نکالتا جلنے والے جلتے رہتے تھے مگر کچھ نہیں کرسکتے تھے لیکن آج تو حد ہی ہوگئی اس کے محبوب نے بھری محفل آج اس کو رسوا کردیا اور محفل سے نکل جانے کو کہہ دیا یعنی کہا چل نکل یہ بے عزتی شاعر سے برداشت نہیں ہوئی تبھی اسنے روتے ہوئے یہ دوسرا شعر کہہ دیا۔
تُونے رُسوا کردیا ہے مجھ کو لوگوں میں بہت
دل سے جانے کو کہا دل پارا پارا کردیا
 

سیما علی

لائبریرین
بندہ قبرستان میں صرف قبروں کی حفاظت کتے بلیوںں سے کرنے پر مامور ہو تب بھی دیہاڑ لگ ہی جاتی ہے ۔ یہ نہ کہیں ۔ اور اگر شاعروں کی بات کریں تو انکی دیہاڑ کسی کا ان کی شاعری سن لے وہی ہوتی ہے
بالکل درست کہا آپ نے ۔۔۔ہم نے ازراہِ مذاق کہی بھیا
 

شمشاد

لائبریرین
میں تصویر سے ہوں مطمئن
مگر آرزو ہے تو روبرو آ ئے

شاعر آڈیو پر باتیں کر کر کے مطمئن تو ہے لیکن اب وہ ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے۔
 
میں تصویر سے ہوں مطمئن
مگر آرزو ہے تو روبرو آ ئے

شاعر آڈیو پر باتیں کر کر کے مطمئن تو ہے لیکن اب وہ ویڈیو کال کرنا چاہتا ہے۔
18c9ccd95e4e65565a81c4952f921ef2.jpg

یہ شاعر گزشتہ پچھتر سال سے چھڑا ہے اور اس کی شادی بارہ بار ہوتے ہوتے رہ گئی تھی پچھلے بیس سال سے ایک بھی رشتہ کی بات نہ چل سکی اور اب تو اسے لوگ بے چارہ تنہا کہہ کر چھیڑتے ہیں ۔ اس نے اپنی جیب میں نادرہ (وفات 2006) کی ایک فوٹو رکھ رکھی ہے جو اس کی 1954 کی فلم شری چار سو بیس کے پوسٹر پر چھپی تھی
Shree420Poster.jpg


اس فوٹو کو جیب سے نکالتا ہے اور کہتا ہے ۔ مطمئن تو میں فوٹو سے بھی ہوں ۔ بس اگر تم مل جاؤ ، نہانا چھوڑ دیں گے ہم
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک شعر ہماری طرف سے بھی۔۔ اس کا حشر نشر کرنا آپ کے ذمہ ( فرحت عباس شاہ سے معذرت کے ساتھ)

ہم پرندے ہیں نہ مقتول ہوائیں پھر بھی
آ کسی روز کسی دکھ پہ اکٹھے روئیں
 
ایک شعر ہماری طرف سے بھی۔۔ اس کا حشر نشر کرنا آپ کے ذمہ ( فرحت عباس شاہ سے معذرت کے ساتھ)

ہم پرندے ہیں نہ مقتول ہوائیں پھر بھی
آ کسی روز کسی دکھ پہ اکٹھے روئیں
b_lumqa_Pak101(dot)com.jpg

شاہ جی کا مزاج بہت عاشقانہ ہے۔ اور ہر سال سندھ میں بابا قیم شاہ عرف سائیں سرکار المشہور جیندا پیڑ کے اڈے پر بھنگ کے جاری کردہ لنگر سے سال بھر کا لنگر لے کر جب اڑتے ہوئے واپس اپنے ڈیرے پر پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ ان کا ہمسایہ بوٹا متھیرا سے شادی کے چکروں میں ہے ۔ اب شاہ جی تو خود اس قاتل کے مقتول ٹھہرے اور متھیرا خود کسی کی مقتول نہیں ہے ۔
لہذا یہ دونوں استعارے کے رنگ میں متھیرا کو گھیر کھڑے ہو کر یہ شعر پڑھتے ہیں
maxresdefault.jpg


ہم پرندے ہیں نہ مقتول ہوائیں پھر بھی
آ کسی روز کسی دکھ پہ اکٹھے روئیں
 
Top