شعر کچھ ایسے اب بنائیں گے::از:: محمد خلیل الرحمٰن

غزل
محمد خلیل الرحمٰن
شعرکچھ ایسے اب بنائیں گے
ہم نشینوں میں داد پائیں گے
بند کردیں گے قافیوں کو کہیں
ایک لمبی ردیف لائیں گے
یہ عروض و بحور کی قیدیں
ایک دِن سب ہی بھول جائیں گے
چھوڑ کر اب یہ قافیہ پیمائی
نظمِ آزاد گنگنائیں گے
دیکھ کر شاعری ہماری وہ
کیسے کیسے نہ تلملائیں گے
ایسے روٹھے ہو اب نہ مانو گے
شعر کہہ کر کسے منائیں گے
عذرِ مستی رکھیں گے کِس پر ہم
جزو تمہارے کسے ستائیں گے
کیا کہو گے خلیل ؔ جب وہ بھی
اِک جوابی غزل سنائیں گے
 
یوسف-2

محفلین
یہ عروض و بحور کی قیدیں
ایک دِن سب ہی بھول جائیں گے
چھوڑ کر اب یہ قافیہ پیمائی
نظمِ آزاد گنگنائیں گے
:great:
 
واہ خلیل، جیو جب تک جی چاہے!!

جس طرح پیار آنے پر بے اختیار کسی خوبصورت دوشیزہ کے گال، بچوں بچیوں کا ماتھا اور کسی صاحبِ دِل بزرگ کے ہاتھ چومنے کو دل چاہتا ہے، اسی طرح اتنے خوبصورت تبصرے پر بے اختیار آپ پر پیار آیا اور ہم معذرت خواہ ہیں کہ ہمنے دوستانہ پر ٹیگ کردیا، امید ہے آپ نے ہماری اس حرکت کو گستاخی پر محمول نہ کیا ہوگا۔
ہماری دعا ہے کہ آپ جُگ جُگ جئیں اور سدا خوش رہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

آمین!
ثم آمین!
 
یوسف-2

محفلین
جس طرح پیار آنے پر بے اختیار
  1. کسی خوبصورت دوشیزہ کے گال،
  2. بچوں بچیوں کا ماتھا اور
  3. کسی صاحبِ دِل بزرگ کے ہاتھ چومنے کو دل چاہتا ہے،
اسی طرح اتنے خوبصورت تبصرے پر بے اختیار آپ پر پیار آیا
  1. اور ہم معذرت خواہ ہیں کہ
  2. ہم نے دوستانہ پر ٹیگ کردیا،
  3. ہماری اس حرکت کو گستاخی پر محمول نہ کیا ہوگا۔
نہ تو آپ نے نمبر ایک پہ عمل کیا، نہ نمبر دو پہ، اور نہ نمبر تین پہ :D پھر جس طرح = اسی طرح کیسے :eek: یہ تو الجھگڑا ، میرا مطلب ہے کہ الجبرا کے کسی بھی کلیہ سے مطابقت نہیں رکھتا یا رکھتا ہے ؟ :laughing::laughing:
 
لاجواب۔ لاجواب
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوب
شعرکچھ ایسے اب بنائیں گے
ہم نشینوں میں داد پائیں گے
مجھے اس طرح پڑھنے کی اجازت مرحمت فرمائیں
شعرکچھ ایسے اب بنائیں گے
پردہ نشینوں میں داد پائیں گے
 
Top