شعر و حکمت دور سوم کتاب سات

الف عین

لائبریرین
مغنی تبسم اور شہریار کی ادارت میں شائع ہونے والے اس بھاری بھر کم رسالے یا کتاب کےاپنے تیسرے دور میں داخل ہو کر پابندی سے چھہ شمارے شائع ہو چکے ہیں۔ یہ ساتویں کتاب دو جلدوں می ہے اور کل ۱۳۳۶ صفحات پر مبنی کتاب کی قیمت ۴۰۰ روپئے ہے۔ اس کے مشمولات کے بارے میںؓ 'مختصر تفصیل' یوں ہے۔ قدیم دور میں یہ جریدہ محض شعر اور اس کی تنقید کے لئے مخصوص تھا، مگر اب فکشن بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
پہلی جلد میںؕ تنقیدی مطالعے (الف) کے تحت بین الاقوامی ادب سے مستعار مضامین ہیں یا اس کے بارے میں۔ مضامی نگار اور مترجم ہیں عتیق اللہ، سید خالد قادری، آئزک سکوئرا، علی اصغر، قدیر زماں اور سید امتیاز الدین۔ حصہ ب کے تحت مجامین ہیں ناصر عباس نیرٓ (راشد کا نیا آدمی)، معراج رعنا (عرفان صدیقی)، سلیم شہزاد (سودا)، صغیر افراہیم (اردو ناول تقسیم کے حوالے سے)، مطالعے کے تحت میرا جی کی نظم 'مجھے گھر یاد آتا ہے' کا حنا آفریں کا مطالعہ، یوسف ناظم (شہر یار۔ شام ہونے والی ہے)، مصحق اقبال توصیفی (کھلی کتاب، عابد سہیل) اور بیگ احساس (شہر میں سمندر۔ شاہد اختر)۔
اس کے بعد شیو کے کمار، گوپی چند نارنگ، معین احسن جذبی، عبد الصمد اور خالد جاوید پر گو شے ہیں جب کہ آخری گوشہ عزیز قیسی جلد دوم میں چلا گیا ہے۔
انگریزی ادیب شیو کے کمار کے گوشے میں تعارف کے بعد علی اصغر کا مصاحبہ، اور صاحب گوشہ کے پانچ افسانے، ایک ڈرامہ، ۱۳ نظمیں اور ان کے کئے ہوئے فیض کی پانچ نظمون کے انگریزی ترجمے شامل ہیں۔
نارنگ کے گوشے میں گلزار، مہتاب حیدر نقوی (ترجمہ)، نور جہاں ثروت، گیان چند جین، شافع قدوائی، ابو الکلام قاسمی، خورشید احمد اور غضنفر کے مضامین ہیں۔
جذبی کو ان کے عزیز دوست منیب الرحمن نے شعری خراج پیش کیا ہے۔، جذبی کی دو غزلوں کے ساتھ ان کے اشعار کا ایک انتخاب بھی شامل ہے۔
کہانی کار عبد الصمد سے رحمان شاہی کی گفتگو، اور حسین الحق، شموئل احمد ، اعجاز علی ارشد، عتیق اللہ، علی احمد فاطمی، عابد سہیل، ابو الکلام قاسمی کے مضامین ہیں۔ اور عبد الصمد کی چار کہانیاں۔
خالد جاوید کے تعارف کے بعد وارث علوی ۔ شمیم حنفی، قاضی افضال حسین، ارشد مسعود ہاشمی اور رضوان الحق کے مضامین اور کالد جاوید کی دو کہانیاں شامل ہیں۔
دوسری جلد عزیز قیسی کے گو شے سےشروع ہوتی ہے۔ کالد عابدی، مجتبٰیٰ حسین، ظفر گورکھپوری، انور خان، یعقوب راہی، شافع قدوائی، مغنی تبسم اور مظہر مہدی کے مضامین ہیں، عزیز قیسی کے تین افسانے اور ۹ غزلیں اتنی ہی نظمیں اور کئی رباعیات بھی اس گوشے کا حصہ ہیں۔
اس کے بعد قیوم راہی، رشید امجد، حبیب حق، مشرف عالم ذوقی، قدیر زماں، بیگ احساس اور شاہد اختر کے افسانے اور ۶ کہانیوں کے ترجمے ہیں، اور شموئل احمد کا زیر تصنیف ناول گرداب کا ایک باب۔
نظموں میں مصحف اقبال توصیفی کی دعا کے علاوہ اظہا ر وارثی، ذکی بلگرامی (ّنعت و سلام)، جگن ناتھ آزاد، وزیر آغا،گلزار، تبسم کاشمیری، ستیہ پال آنند، میر ہاشم، سید محمد اشرف، مصحف اقبال توصیفی، اعجاز عبید (بندہ ناچیز)، عامر عبداللہ ابرار احمد، عالم خورشید، عشرت آفریں، حبیب حق، علی ظہیر، اظہار وارثی، مظہر مہدی، ملکہ نسیم،اور فاطمہ تاج کی نظمیں ہیں، اس کے بعد غزلوں میں احمد مشتاق اور احمد فراز کے گوشوں کے بعد مظہر امام، غلام حسین ساجد، مصحف اقبال توصیفی، ذکی بلگرامی، حامدی کاشمیری، ممتاز راشد، مہتاب حیدر نقوی، احسن رضوی، عشرت ظفر، مصطفی شہاب، کرشن کمار طور، نسیم سحر، عشرت آفریں، علی ظہیر، اظہار وارثی، عالم خورشید، مدحت الاختر، اعجاز عبید، ابرار احمد، فاطمہ تاج، حمیدہ شاہین، معراج رعنا، قیوم طاہر، ضیا الحسن اور قاسم امام کی غزلیات ہیں۔ آخر میں چند اہم قابل مطالعہ کتابوں اور نئے جرائد کی ایک فہرست دی گئی ہے۔
یہ کتاب چار سو روپیوں میں مکتبہ شعروحکمت، ۶۔۳۔۶۵۹۔۲، کپاڈیا لین، سوماجی گوڑہ، حیدر آباد ۵۰۰۰۰۲ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
 
Top