السلام علیکم۔ ایک نئی لڑی بنانے کی جسارت کر رہا ہوں۔ اس میں ادبی لوگوں سے رائے لی جائے گی کہ کونسا سخن منتخب کیا جائے اور کونسا منسوخ۔
مثال کے طور پر کل میں نے دو اشعار لکھے ان پر رائے چاہیے کونسا ترک کر دوں اور کونسا رہنے دوں۔ (اشعار میں تخیل میری زندگی کے تجربات و مشاہدات پر مبنی ہے لہذاالفاظ کے بارے میں رائے چاہیے )۔ شکریہ مقبول ، زبیر صدیقی ، فہد اشرف ، محمد عبدالرؤوف ، اکمل زیدی محمد شکیل خورشید
خاتون تو ادب میں میسر تجھے نہ ہو
تو جتنا ہو کمینہ یہ اتنی تجھے ملے (بحرمضارع)

طبعِ ادب پہ حاصل ہوتی نہیں ہے عورت/یا/خاتون
یا
ہوتی نہیں ہے حاصل عورت تجھے ادب میں
ہو جتنا تو کمینہ اتنی تجھے ملے ہے (بحر رمل)
 
مقبول

محفلین

محمد حسنان شاہ صاحب: آپ کی ذرہ نوازی ہے کہ آپ نے مجھے مشورہ کے قابل سمجھا لیکن میں خود ایک ناکارہ قسم کا طالب علم ہوں اور ابھی مشورہ دینے کے قابل نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں ہمارے اساتذہ کرام الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی اور محمد خلیل الرحمٰن صاحبان آپ کو مستند رائے دے سکتے ہیں
 
آپکی رائے بھی اتنی ہی محترم ہے۔ مجھے سادہ لوگوں کی سمجھ کے لیے الفاظ چاہیے۔ آج کل تو پورے شعر میں ایک لفظ بھی مشکل ہو تو سارا شعر نہیں سمجھ پاتے لوگ۔
 
محمد حسنان شاہ صاحب: آپ کی ذرہ نوازی ہے کہ آپ نے مجھے مشورہ کے قابل سمجھا لیکن میں خود ایک ناکارہ قسم کا طالب علم ہوں اور ابھی مشورہ دینے کے قابل نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں ہمارے اساتذہ کرام الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی اور محمد خلیل الرحمٰن صاحبان آپ کو مستند رائے دے سکتے ہیں
درست مشورہ دیا ہے مقبول صاحب نے میں خود ابھی طفلِ مکتب ہی ہوں۔
ویسے باقاعدہ اصلاح کے لئے اصلاحِ سخن کے نام سے ایک الگ زمرہ موجود ہیں جہاں ہم جیسے نوآموز اپنا کلام اصلاح کے لئے پیش کرتے ہیں اور اوپر ٹیگ کئے ہوئے اساتذہ اپنی سہولت سے رہنمائی بھی فرماتے ہیں
 
اشعار عروضی ہیں۔ مجھے صرف الفاظ کی اصلاح چاہیے جو زیادہ اچھے اور سمجھ میں آنے والے ہوں۔ یہ اصلاح تو دی جاسکتی ہے صاحب۔
 
فہد اشرف

محفلین
السلام علیکم۔ ایک نئی لڑی بنانے کی جسارت کر رہا ہوں۔ اس میں ادبی لوگوں سے رائے لی جائے گی کہ کونسا سخن منتخب کیا جائے اور کونسا منسوخ۔
مثال کے طور پر کل میں نے دو اشعار لکھے ان پر رائے چاہیے کونسا ترک کر دوں اور کونسا رہنے دوں۔ (اشعار میں تخیل میری زندگی کے تجربات و مشاہدات پر مبنی ہے لہذاالفاظ کے بارے میں رائے چاہیے )۔ شکریہ مقبول ، زبیر صدیقی ، فہد اشرف ، محمد عبدالرؤوف ، اکمل زیدی محمد شکیل خورشید
خاتون تو ادب میں میسر تجھے نہ ہو
تو جتنا ہو کمینہ یہ اتنی تجھے ملے (بحرمضارع)

طبعِ ادب پہ حاصل ہوتی نہیں ہے عورت/یا/خاتون
یا
ہوتی نہیں ہے حاصل عورت تجھے ادب میں
ہو جتنا تو کمینہ اتنی تجھے ملے ہے (بحر رمل)
رائے دینے کے قابل تو نہیں ہوں لیکن رائے دینے کے لیے قابلیت کی اتنی ضرورت بھی نہیں ہوتی ہے۔ آپ کو الفاظ پہ اصلاح چاہیے تو یہاں لفظ "ادب" سے پہلا دھیان ادب و آداب پہ نہ جا کے شعر و ادب والے ادب پہ چلا جاتا ہے اس لیے کچھ ایسا کہہ لیں۔ "حدِ ادب میں رہ کے ۔۔۔۔"

فیض کا ایک شعر یاد آ رہا وہ
برس رہی ہے حریم ہوس میں دولتِ حسن
گدائے عشق کے کاسے میں اک نظر بھی نہیں
نوٹ: میری رائے سراسر غلط ہو سکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گدائے عشق کے کاسے اک نظر بھی نہیں
نوٹ: میری رائے سراسر غلط ہو سکتی ہے۔
اور کچھ الفاظ کے استعمال اور ترتیب سے بھی معنی گنجلک ہو رہا ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
حسنان بھائی معذرت کے ساتھ!
جو معنی مجھے سمجھ آ رہے ہیں یہ عورت ذات کے لیے قطعاً مناسب نہیں ہیں۔
یا تو میری سمجھ کا پھیر ہے یا آپ کے الفاظ کا۔
 
رائے دینے کے قابل تو نہیں ہوں لیکن رائے دینے کے لیے قابلیت کی اتنی ضرورت بھی نہیں ہوتی ہے۔ آپ کو الفاظ پہ اصلاح چاہیے تو یہاں لفظ "ادب" سے پہلا دھیان ادب و آداب پہ نہ جا کے شعر و ادب والے ادب پہ چلا جاتا ہے اس لیے کچھ ایسا کہہ لیں۔ "حدِ ادب میں رہ کے ۔۔۔۔"

فیض کا ایک شعر یاد آ رہا وہ
برس رہی ہے حریم ہوس میں دولتِ حسن
گدائے عشق کے کاسے میں اک نظر بھی نہیں
نوٹ: میری رائے سراسر غلط ہو سکتی ہے۔
واہ فیض کے شعر میں تقریبا میرے ہی شعر کا تخیل ہے۔ آپکی رائے کافی وزنی ہے غور کیا جائے گا۔ ویسے ادب کو الگ اس لیے رکھا کہ اس میں ادب اور فنون ادب دونوں کے معنی لیے جا سکیں۔
 
حسنان بھائی معذرت کے ساتھ!
جو معنی مجھے سمجھ آ رہے ہیں یہ عورت ذات کے لیے قطعاً مناسب نہیں ہیں۔
یا تو میری سمجھ کا پھیر ہے یا آپ کے الفاظ کا۔
اب تک شعر جن مراحل سے گزرا ہے اگر وہ آپکے سامنے آتے تو واقعی ایسا ہی کچھ تھا جس کو میں نے محسوس کیا پھر اسے بدل دیا۔ لیکن اب تو کچھ ایسا نہیں لگ رہا۔ آپ نشاندہی فرما دیں۔
جیسا کہ پچھلے مرحلہ میں کچھ یوں تھا شعر
بالعکس ہی رہاہے خواتین سے ادب
تو جتنا ہو رزیل میسر تجھے یہ ہو
 
آج صبح اٹھتے ہی یہ شعر برجستہ آگیا۔ اس پر بھی نظر کیجیے۔
ہے متصل ادب تو عورت کو بھول جا
حاصل کمینہ پن سے ہوتی ہے یہ بہت
 
Top