ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
چند سال پہلے استادِمحترم الف عین نے میرے عمر بھر کے شعری جرائم کو ای بک خاکدان کی صورت میں مجسم کر کے اپنی مفت اردو لائبریری میں رکھ دیا تھا تاکہ اہلِ بصیرت اس سے عبرت حاصل کریں ۔ خدشہ یہ ہے کہ محفل کے ساتھ سا تھ یہ تمام ذیلی ویبگاہیں بھی بند ہوجائیں گی ۔ چنانچہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مستقبل کے تازہ واردانِ بساطِ سخن کے لیے یہ سامانِ عبرت پی ڈی ایف کی صورت میں ایک عرصے سے آرکائیو ڈاٹ آرگ پر بھی موجود ہے اور اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔
تازہ خبر یہ ہے کہ پچھلے سال جولائی میں حیدرآباد دکن سے ایک مہربان اور عزیز دوست نے خاکدان کو دیدہ زیب اور برق رفتار اینڈروائڈ ایپ کی صورت میں بھی گوگل ایپ اسٹور پر شائع کر دیا تھا۔ آج یہ بات یاد آئی تو مناسب جانا کہ احبابِ اردو محفل کو مطلع کر دیا جائے ۔ یہ اینڈروائڈ ایپ اس ربط پر موجود ہے ۔ گوگل پلے اسٹور پر اردو اور انگریزی میں خاکدان لکھ کر بھی تلاش کی جاسکتی ہے۔ اب تک پانچ لوگ اسے ڈاؤنلوڈ کرچکے ہیں ۔ ان پانچ ناعاقبت اندیش افراد کی تلاش جاری ہے تاکہ انہیں مستقبل میں اس قبیل کی مزید خطرناک حرکتوں سے باز رکھا جاسکے۔
شکریہ ! اعلان ختم ہوا۔