شعبہ الیکٹرونکس

ذیشان حیدر

محفلین
محترم مدیر، ناظمین صاحبانِ اردو محفل
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!

جناب میری آپ سے گزارش ہے کہ جس طرح‌آپ نے آئی ٹی کے سوال و جواب کا شعبہ رکھا ہوا ہے اسی طرح اردو محفل میں‌شعبہ الیکٹرونکس بھی رکھا جائے جس میں ابتدائی الیکٹرونکس اس کی فالٹ فائنڈنگ ، پرزہ جات کی معلومات وغیرہ شیئر کی جاسکیں
مہربانی خاص ہوگی۔
والسلام
 
جب تک الیکٹرونکس کا علیحدہ شعبہ نہیں بن جاتا تب تک میں اسی لڑی سے کام چلاتا ہوں۔

میں نے حال ہی میں 6 واٹ پاور سٹیریو آڈیو ایمپلی فائیر بنایا ہے۔

پروجیکٹ مکمل کرنے کے بعد پی سی بی فوٹو:
TPA1517Top.jpg

سرکٹ ڈایا گرام:
http://sites.google.com/site/m244343/tpa1517-audio-amplifier/TPA1517.JPG?attredirects=0

پروجیکٹ ہوم پیج:
 
کل شام میں نے ایک نیا آڈیو ایمپلی فائیر بنایا جو کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اب کام کرنا شروع ہو گیا ہے۔ بہت سے ناکام تجربات کے بعد یہ پروجیکٹ کامیاب ہوا۔ انشاءاللہ جلد اس کی تفصیلات ویب پر شئیر کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آڈیو ایمپلی فائیر کی ایک نئی ٹیکنالوجی ، کلاس ڈی ایمپلی فائیرز سے تعلق رکھتا ہے۔
(جس ایمپلی فائر کا ذکر اوپر کیا گیا ہے وہ کلاس بی ایمپلی فائر تھا)
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں وقتاً فوقتاً اس بات کا ذکر کرتا رہتا ہوں کہ کسی بھی نئے زمرے کا جواز اسی وقت پیدا ہوتا ہے جب اس موضوع کی مناسبت سے مراسلات کی خاطرخواہ تعداد موجود ہو۔ فی الحال فورم پر الیکٹرانکس کے بارے میں نہ ہونے کے بارے میں مراسلات موجود ہیں۔ فورم پر ایک ٹیکنیکل مضامین فورم موجود ہے جہاں الیکٹرانکس کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ نے کوئی الیکٹرانکس کا پراجیکٹ مکمل کیا ہے تو اس کی مکمل سرکٹ ڈایاگرام پوسٹ کریں اور اس کے آپریشن کی تفصیل بھی بتائیں۔ میں اس طرح کے سلسلے کو مکمل طور پر سپورٹ کروں گا۔
 
اچھا سلسلہ ہے ، ویسے مجھے تو بچپن سے یہ شوق لاحق ہے ۔۔۔۔۔۔۔یعنی الیکٹرونکس وغیرہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تجربے کرنا یا رپئرنگ کرنے کی کوشش کرنا ،
 

ذیشان حیدر

محفلین
الحمد اللہ واہ سائنسدان بھائی کمال کردیا ہے اگر آپ الیکٹرونکس کی بیکس جانتے ہیں تو وہ بھی شیئر کریں میں نے الیکٹرونکس کا شارٹ کورس کیا تھا لیکن چند ناگزر وجوہات کی بناپر اس کو جاری نہ رکھا اب تو بالکل ہی بھول گیا ہوں۔ میری بچی ابھی چھوٹی ہے نے کتابیں‌اور نوٹس تک پھاڑ‌دئیے ہیں۔ اگر آپ رزسٹر ، کپیسٹر ، ٹرانسسٹر ڈایوڈ و دوسرے کمپونٹس کی فالٹ فائنڈنگ ، بیس بائیس وولٹیج، ان کی چیکنگ کا طریقہ وغیرہ وغیرہ ان کا حساب کتاب (جمع تفریق) بذریعہ ٹیٹوریل معہ تصاویر سمجھائیں تو مزہ آجائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھیں ۔ آمین
 
دوستوں کی پسندیدگی سے یقینا میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ میں الیکٹرونکس سے متعلق کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہوں۔ اگر آپ کو کوئی بھی ٹیکنیکل مسئلہ ہو تو یہاں ضرور ڈسکس کریں۔ انشاءاللہ میں اس کا جواب دینے کی کوشش کروں گا۔ مجھے بھی بچپن ہی سے الیکٹرونکس تجربات کا شوق رہا ہے اور اسی شوق کے باعث اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یو ای ٹی سے الیکٹریکل انجنئیرننگ کی ڈگری بھی حاصل کر لی۔

نبیل بھائی، وعلیکم السلام
آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ الیکٹرانکس فورم کی ضرورت تب زیادہ محسوس ہوتی ہے جب آپ کوئی پروجیکٹ مکمل کر رہے ہوں اور اس دوران مسائل پیدا ہوں تو انہیں ہم مشغلہ ساتھیوں سے شئیر کیا جا سکے۔ ویسے تو انگلش میں ہزارہا پروجیکٹ موجود ہیں لیکن ان کو ترجمہ کرنے یا بنانے کی ضرورت تب ہی پیش آئے گی جب کوئی ساتھی اس کے متعلق معلومات چاہیں۔
فی الحال میرے لیے کوئی مکمل مضمون یا ٹیوٹوریل لکھنا ممکن نہیں۔ ویسے کوشش کروں گا۔
 
اور یہ رہا وہ کلاس ڈی ایمپلی فائیر(TPA3122D2) جس کا ذکر میں نے پرانی پوسٹ میں کیا تھا۔ اس کی آواز خاصی صاف اور بلند ہے اور سب سے بڑی بات کہ ہیٹ سنک کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ انتہائی ایفیشنٹ ہے۔
3122d2Class-D.jpg


کلاس ڈی ایمپلی فائیر کی آؤٹ پٹ پر بڑی بڑی کوائلیں ہائی فریکوئینسی(قابل سماعت حد سے باہر ) آؤٹ پٹ کو فلٹر کرنے کے لیے استعما ل کی جاتی ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
لیبارٹری کے نام سے ایک موضوع ہونا چاہئے اس فورم کے لئے۔ میری دلچسپی نہیں وگرنہ آج میں بھی بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کی طرح چپ لیول ٹیکنیشن ہوتا۔بڑے بھائی پاکستان میں ہسپتال کی بڑی سے بڑی مشینری سے لیکر لیپ ٹاپ کے چھوٹے سے چھوٹے سے حصے کو بھی ٹھیک کر سکتے ہیں جبکہ چھوٹا بھائی دوبئی میں کمپیوٹر کمپنی میں لیپ ٹاپ ٹیکنیشن ہے ۔ کئی بار مجھے کہا کہ فارغ وقت میں بیٹھا کرو ہمارے ساتھ لیکن شوق ہی نہیں ۔ پتہ نہیں کیوں
 
Top