شطرنج، بورڈ گیمز اور اسلام

محمد وارث

لائبریرین
یہ کاسلنگ کیا صحیح اور واضح ضآبطہ کیا ہے ؟؟؟ یہ بڑی کنفیوزنگ لگتی ہے۔ گھؤرا اور بادشاہ ایک ہی چال یا جست میں پتہ نہیں کیسے جگہ بدل لیتے ہیں ۔ یہ اچھا نہیں لگتا ۔
باقی تو سب آسانی سے سمجھ آجاتا ہے ۔
یہ چال بادشاہ اور گھوڑے کا نہیں بلکہ بادشاہ اور فرزیں (قلعہ، توپ) کا مجموع ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ بادشاہ اور توپ دونوں اپنی اصل جگہ پر موجود ہوں اور دونوں کے درمیان اور کوئی مہرہ نہ ہو۔ بادشاہ صرف ایک گھر چل سکتا ہے لیکن اس چال میں وہ دو گھر چلے گا، دائیں یا بائیں جدھر بھی کھلاڑی کاسلنگ کرنا چاہے۔ بادشاہ دو گھر چلے گا اور ساتھ ہی توپ شاہ کو پھلانگ کر بالکل اس کے ساتھ والے گھر میں پہنچ جائے گی۔ یہ واحد چال ہے جس میں ایک کھلاڑی دو مہرے ہلا سکتا ہے۔
 
سید عاطف علی

ارے یہاں تو ۔ دیسی میں ہی اختلاف نکل آیا ۔ فرزیں تو ہم کوئین کو کہتے ہیں اور ہاتھی یا رخ قلعے کو ۔ ویسے میں نے گھوڑا غلطی سے لکھا تھا ۔ جسے درست بھی کر دیا ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس چال کی مزید باریکیاں :)
-شاہ اور توپ دونوں نے اس سے پہلے چال نہ چلی ہو، یعنی حرکت نہ کی ہو۔ اور اپنی اصل جگہ موجود ہوں۔
-شاہ اور توپ دونوں کے درمیان کوئی مہرہ نہ ہو۔
-کاسلنگ کرتے وقت شاہ شہ کے زیر نہ ہو۔
-شاہ کاسلنگ کے بعد جس جگہ پہنچے گا وہاں شہ نہ آ رہی ہو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے یہاں تو ۔ دیسی میں ہی اختلاف نکل آیا ۔ فرزیں تو ہم کوئین کو کہتے ہیں اور ہاتھی یا رخ قلعے کو ۔ ویسے میں نے گھوڑا غلطی سے لکھا تھا ۔ جسے درست بھی کر دیا ۔
ہاتھی یا فیل انگلش میں بشپ ہے اور وہی ہے جو Diagonal چلتا ہے۔
توپ یا قلعہ انگلش کا Rook ہے اور رخ شاید یہیں سے نکلا ہے، میرے خیال میں تھا کہ فرزیں بھی اسے کو کہتے ہیں لیکن آپ نے درست کہا فرزیں، ملکہ یا کوئین کو کہتے ہیں۔
 
یہ معاملہ تو اور گڑ بڑ نظر آرہا ہے۔ ہم بشپ کو پیلا کہتے ہیں ۔ سو چار حاص مہرے یہ ہیں ۔ فرزیں ۔ پھر پیلا پھر گھوڑا اور ہاتھی یا رخ
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ معاملہ تو اور گڑ بڑ نظر آرہا ہے۔ ہم بشپ کو پیلا کہتے ہیں ۔ سو چار حاص مہرے یہ ہیں ۔ فرزیں ۔ پھر پیلا پھر گھوڑا اور ہاتھی یا رخ
ہم بشپ کو پیلا نہیں بلکہ فیلا کہتے ہیں اور میرے خیال میں یہ فیل بمعنی ہاتھی کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ رخ کی شکل بھی قلعے سے ملتی جلتی ہے اور کاسل سے ہی کاسلنگ ہے، ہم اسے توپ بھی کہتے ہیں، لیکن اس کا ہاتھی نام میرے لیا نیا ہے۔

دیسی شطرنج تو شاید اب ختم ہی ہو چکی ہے اور ہر جگہ انٹرنیشنل ہی کھیلی جاتی ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
جو چیز آپ کو اپنی ذمہ داریوں سے غافل کردے وہ مذہب کے پیرائے سے ہٹا کر دیکھیں تو پھر بھی ناقابلِ قبول نظر آئے گی ۔ اس کے لیئے حرام و حلال کی اصطلاح استعمال کرنا ضروری نہیں ہے ۔ لوگ تفریح کے لیئے جاتے ہیں ۔ اگر یہ سیر سپاٹا آپ کو اپنے گھر کی ذمہ داریوں سے دور کر دے تو پھر کیا کہیں گے ۔ شطرنج اور دیگر چیزوں کو بھی اسی تناظر سے دیکھیئے بات سمجھ آجائے گی ۔
 
بچپن میں جب ہم اپنے والد اور چچاؤں کے ساتھ کھیلتے تھے، ان مہروں کو ہاتھی، گھوڑا اونٹ بادشاہ، وزیر اور پیادے کہتے تھے۔ اور دیسی طریقے سے اب بھی کھیلتے ہیں۔ کاسلنگ اور بدیسی مار دھاڑ ہمارے کھیل میں نہیں ، مزہ تو جب ہے کہ زیادہ تر مہرے بساط پر موجود ہوں اور مات دی جائے۔ ہمارے دیسی کھیل میں اگر کوئی مہرہ اپنے دوسرے مہرے کے زور پر ہے تو اسے نہیں مارا جاتا۔ ہاں اگر ایک دو چالوں بعد اس کا کچھ فائدہ نظر آرہا ہے اور ایسا کرنا ناگز ہوجائے تو کوئی حرج نہیں سمجھا جاتا۔
 
جی یہ وہی طریقہ ہے جس کی وجہ سے یہ کھیل مہینوں چلتا تھا اور شاید تبھی شیطانی کہا جاتا تھا :) اب تو گھڑیاں ساتھ رکھ کر کھیلتے ہیں اور ہر چال کا وقت مقرر ہوتا ہے۔ یہ جا وہ جا :)
 
زیک

مسافر
ایک بہت بڑی غلطی ہوگئی، پچھلی گرمیوں کی چھٹیوں میں میں نے اپنے تینوں بچوں کو شطرنج کھیلنا سکھا دی، میری سب سے چھوٹی، نو سالہ بیٹی اپنے دونوں بڑے بھائیوں سے بھی بہتر کھیلتی ہے۔ اب کیا کروں۔ :)
ان کے ساتھ کھیلنا انجوائے کریں
 
محمد وارث

لائبریرین
ان کے ساتھ کھیلنا انجوائے کریں
وہ تو کرتا ہی ہوں زیک جب بھی موقع ملے، ایک آدھ بار ہار بھی جاتا ہوں تا کہ ان کا دل لگا رہے۔ میں نے تو بیوی کو بھی سکھانے کی کوشش تھی لیکن وہ گھوڑے کی اڑھائی چال ہی سے آگے نہیں بڑھتی :)
 
میری بیٹی اب کبھی کبھی مجھے ہرا دیتی ہے اس لئے جان بوجھ کر ہارے سے جان چھوٹ گئی
 
آپ کے تحریر کردہ ان آدھ درجن مراسلوں میں شطرنج اور بورڈ گیمز کا ذکر کہاں ہے؟
یا اگر آپ کا مدعا اتنا ہے کہ یہ لہو و لعب اس لیے حرام ہے کہ دین کے بنیادی مقاصد سے غافل کرتے ہیں تو یہ بات دو فقروں میں پہلے ہی تسلیم کی جا چکی ہے۔
آپ کا بنیادی تھیسز ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ بیشتر موضوعات پر ان ایک جیسے مضامین جو عموماً نفس مضمون سے لاتعلق ہوتے ہیں۔۔میں آپ یہ تکرار کئی دفعہ کر چکے ہیں۔ موضوع کو بار بار اعتقاد کے اسی دائرے میں ڈالنے سے بہتر نہیں کہ موضوع پر ارتکاز کرتے ہوئے چند ہی فقروں میں کیا؟ کیوں؟ اور کیسے؟ کا جواب عقلی بنیادی پر تلاش کرنے کی کوشش ہی کر لی جائے۔ پھر وہ لوگ جنہیں آپ "ملاحدہ" تصور کر چکے ہیں ان کے آگے مزید اعتقاد رکھنے سے بحث کیا کروٹ بیٹھے گی؟
اگر غور کریں تو اس دھاگے میں شطرنج کو حلال کرنے کی کسی نے کوشش نہیں کی۔ کل مکالمے کو دو فقروں میں سمویا جاسکتا ہے:
مذہب پرست: یہ مذہب میں حرام ہے۔
فریقین : !of course
جناب من جو نتائج و احتمالات آپ نے بیان فرمائے ہیں اگر اس سے پہلے آپ پوسٹ پر ہونے والی گفتگو ، گفتگو کا رخ ، حاصل ہونے والے نتائج کو ملاحظہ کر لیتے تو آپ کو میرے کمنٹس غیر متعلق دکھائی نہ دیتے ......
اب چند امور کی وضاحت

١. چونکہ مکالمے کی ابتداء زیک صاحب نے ان الفاظ سے کی ہے

"حال ہی میں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا ہے کہ​
شطرنج اسلام میں منع​
ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ سعودیہ کا مذاق اڑائیں​
علی سیستانی کا فتوٰی​
بھی پڑھ لیں جنہوں نے شطرنج کو مطلق حرام قرار دیا۔​

تلاش کرنے پر​
صحیح مسلم​
میں حدیث بھی مل گئی کہ شطرنج کھیلنا ایسے ہی ہے جیسے سؤر کے گوشت اور خون سے ہاتھ رنگنا۔​

اگر واقعی اسلام میں شطرنج حرام ہے تو اور کون کون سے کھیل حرام ہوں گے؟ کیا تمام بورڈ گیمز بھی حرام ہیں؟ "​

اسلیے مکالمے کا ابتداء ہی سے ایک خاص رخ متعین ہو گیا اور میری گفتگو اسی تناظر میں ہے ..

٢. دوسری بات چونکہ یہاں " شطرنج " کی اسلامی حیثیت کے حوالے سے سوال اٹھایا گیا تھا اور پھر بحث پھیلتی گئی کہ جسکا اندازہ کمنٹس سے ہوتا تو یہاں اس بات کی انتہائی ضرورت نظر آئی کہ وہ اصول و مبادی بیان کر دیے جاویں کہ جنکی بنیاد پر اسلام اشیاء اور امور کو حلال و حرام قرار دیتا ہے ..
اگر قاری کو ان اصول و مبادی سے متعارف کروا دیا جاوے کہ جن کی بنیاد پر اشیاء کی حلت و حرمت ثابت ہوتی ہے تو الگ سے ہر ہر شے پر حکم لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ قاری میں از خود فیصلہ لینے کی استعداد پیدا ہو جاوے گی ...

٣. تیسری اور آخری بات اگر سوال کسی شے کی افادیت کے عقلی حوالوں سے بیان کا ہوتا تو میں اس پوسٹ پر گفتگو کی جسارت نہ کرتا لیکن معاملہ اسلامی تناظر میں اٹھایا گیا تھا اسلیے فقیر نے بات کرنے کی ہمت کی .

چونکہ زیک صاحب نے " دین " کے تناظر میں سوال

" اگر واقعی اسلام میں شطرنج حرام ہے تو اور کون کون سے کھیل حرام ہوں گے؟ کیا تمام بورڈ گیمز بھی حرام ہیں؟ "

کیا ہے تو جواب بھی اسی تناظر میں بنتا ہے .
 
زیک

مسافر
" اگر واقعی اسلام میں شطرنج حرام ہے تو اور کون کون سے کھیل حرام ہوں گے؟ کیا تمام بورڈ گیمز بھی حرام ہیں؟ "

کیا ہے تو جواب بھی اسی تناظر میں بنتا ہے .
اسی جواب کا تو انتظار ہے۔ کیا کینڈی کرش اور اینگری برڈز حرام ہیں؟ سکریبل؟ پوکر؟ ایکس باکس؟
 
arifkarim

معطل
اصول مبادی بیان کر دیے ہیں اب ان اصولوں کی بنیاد پر فیصلہ کر لیجیے ...
جس نے اپنے پر کچھ حرام کرنا ہے، اسنے بغیر کسی وجہ کے کر لینا ہے۔ جیسے موسیقی، گلوکاری، اداکاری وغیرہ۔ باقی اگر بااصول چلیں تو بہت کم چیزیں حرام ہوتی ہیں۔
 
Top