شریف بردران ناہل قرار

زینب

محفلین
بہن جی،

کیا واقعی آپ نواز شریف کو اتنا شریف سمجھتی ہیں کہ وہ کسی غندہ گردی کسی جرم میں ملوث نہیں ہو سکتا؟

دنیا کی کوئی کورٹ طیارہ کیس میں نواز کے حق میں فیصلے نہیں دے سکتی۔ پائلٹ کی گواہی سے لیکر پاکستان کے atc ایئر ٹریفک کنٹرول کے پی آئی اے کی فلائیٹ کے روٹ کی گواہی تک، اور پھر عمان کے atc کی گواہی سے لیکر ایران کی atc کی گواہی تک سب کچھ یہ بتا رہا ہے کہ نواز غنڈہ گردی پر اترا ہوا تھا اور اپنے مقصد کے لیے اُس نے معصوم مسافروں کی جانوں تک کا خیال تک نہیں کیا۔

اور نواز شریف کی غنڈہ گردی و جرائم و کرپشن کی تو بہت سی مثالیں ہیں جو نجانے کیوں لوگوں کے ذہنوں سے محو ہو جاتی ہیں۔ میں صرف ایک مثال عرض کر دوں کہ پاکستان کے قانون کے تحت کسی بھی فیکٹری میں چھ یا سات مزدور مل کر یونین بنا سکتے ہیں۔ اب نواز شریف جو اونچی آواز سے فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف نعرے لگاتا ہے اور جمہوریت کی آبیاری کے دعوے کرتا ہے، اُس کے اپنے ذاتی جمہوری رویے کا حال یہ ہے کہ اتفاق فاؤنڈریز کہ جس میں سینکٹروں مزدور کام کر رہے ہیں، وہ ان پچیس تیس سالوں میں آج تک کوئی یونین بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور مکمل طور پر مالکوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اور جو کوئی یونین بنانے کی ہمت کرتا ہے، اُس کا انجام بہت ہی برا ہوتا ہے۔ تو جو شخص جمہوریت کا نعرہ لگا کر اتنی بڑی منافقت دکھاتا ہو، تو کیا وجہ ہے کہ اُس کو آپ کسی دوسری قسم کی غنڈہ گردی سے معصوم فرشتہ قرار دے دیں؟ کیا صرف مشرف ھادشمنی اس بات کے لیے کافی ہے کہ ہر ہر ثبوت و دلیل کا انکار کر دیا جائے؟


حد ہو گئی انصاف کی بھی یعنی کہ"" بدمعاش صدر اور شریف نا اہل۔""۔۔۔۔۔پھر سرے محل اور سوئس اکاونٹس سے کے لے بی بی کی یو اے ای میں تیل کی کمپنیون‌کی بھی بات ہوہی جائے

یہ تو ثابت ہوا نا کہ این ار او صرف غداری کے لیے آیا تھا۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
تبدیلی لانے محض سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ عام آدمی پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بساط بھر سعی کرے۔ دوم یہ کہ غلط غلط اور صحیح رہتا ہے۔ سیدھی سی بات ہے کہ:

* کم از کم فرح حمید ڈوگر کیس سے ثابت ہوتا ہے کہ عدالتوں کی حیثیت اور فیصلے مشکوک ہیں۔
* نااہلی ریفرنس مشرف دور میں دائر کیا گیا تھا، اسی کو زندہ کیا گیا ہے۔ خرم شاہ بھوت پٹیشنر کے نام سے مشہور ہیں۔
* چلئے نااہلی ہی سہی لیکن اکثریتی جماعت کو دوسرا وزیراعلی منتخب کرنے کا موقع دینے کی بجائے گورنر راج کے نفاذ اور گرفتاریوں کا کیا مقصد ہے؟ اس کے لیے کسی خاص پہنچی ہوئی بصیرت کی ضرورت نہیں۔

تاہم اس ضمن میں شاہین صہبائي کی رپورٹ خاصی دلچسپ ہے جس میں انہوں نے زرداری صاحب کے مستقبل کا تفصیلی نقشہ کھینچا تھا۔ حالات اسی نہج پر نظر آ رہے ہیں۔ اب اگر زرداری صاحب سندھ کارڈ کھیلتے ہیں تو خاکم بدہن ملک کے ٹوٹ جانے کے امکانات بھی قوی ہیں۔ غالبا ملک توڑنے کا ٹھیکہ مشرف کے بعد اب انہی کے پاس ہے۔

ڈ
خرم شاہ کو تو خود وکیل ڈھونڈڈھونڈبےحال ہوئے پر قسمے پتا نہیں درخواست دینے کے بعد زمین کھا گئی کہ آسمان:rollingonthefloor:
 

زینب

محفلین
ان کی بےشرمی و بے غیرتی کا یہ عالم ہے کہ آپ لاکھ کپڑے پہنائیں ، پھر بھی برہنہ ہی نظر آئیں گے ۔۔۔
ایک انقلاب کی ضرورت ہے مگر ایک سوچ بھی تو نہیں کہ انقلاب ممکن ہو ۔۔۔
وسلام

سب کو گولی مارو۔۔۔۔۔مجھے بناو وزیراعظم پھر دیکھنا انقلاب کے تو فرشتے بھی آیئں گے:rollingonthefloor:
 

زینب

محفلین
بالکل درست۔
اب ہونا یہ چاہئے کہ مسلم لیگ احتجاج میں تشدد در نہ آنے دے ہاں تقاریر پر کوئي پابندی نہیں ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے۔ اور زرداری صاحب دھرنے اور مظاہروں کو بزور بازو روکنے کی کوشش نہ کریں اس سے ان کے اقتدار کو کوئی خطرہ نہیں تاہم روکنے کی صورت میں نقصان ہو سکتا ہے خود مشرف دور کی مثالیں ان کے سامنے ہیں۔ کسی بھی طرف سے صوبائیت کے کارڈ نہ کھیلے جائیں۔ اسی میں ملک کی بہتری ہے۔
حکومت کو پانچ سال پورے کرنے دئیے جائیں خواہ ہارس ٹریڈنگ ہو یا جوڑ توڑ یہ زرداری صاحب کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے ساتھ کیا کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں تاہم فوج کسی بھی صورت اس عمل میں مداخلت نہ کرے۔ دو چار حکومتیں گریں گی بنیں گی تو آہستہ آہستہ جمہوری عمل پروان چڑھے گا، لوگوں کی تربیت ہوگی۔ جو کچھ ہوا یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ بھی جمہوری عمل کا حصہ ہے، سازشیں ہوتی ہیں، تخت گرائے جاتے ہیں سب کچھ ہوتا ہے لیکن آخر میں فیصلہ عام لوگوں کے پاس ہی جانا ہے۔

ہی
غداری اینڈ کو ذار آزمائی کا فیصلہ کر چکاہے ہیں۔۔۔قاضی،عمران نواز،شہباز کو جلد نظر بند کر دیا جائے گا۔پھر غداری سارے ملک میں دندناتا پھرے گاساتھ میں گن گنائے گا بھی۔میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال:rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے پہلے وزیراعظم سے لے کر اب تک کتنے وزیر اعظم ہیں جو باعزت طریقے سے گھر گئے ہیں؟
 
میرے خیال میں یہ فیصلہ معلوم تھا ۔ البتہ فیصلہ زرداری کا ہو یا پی سی او کورٹس کا ہو اسے ایگزیکیوٹ غلط طریقے سے اور غلط وقت پر کیا گیا ہے ۔ دوسری بات میاں برادران کے شریف یا بدمعاش ہونے کی تو میرے خیال میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے انکے دونوں سابقہ ادوار دیکھ لیں ان میں ہونے والی ترقی دیکھ لیں اور اگر ان کے ادوار میں کسی کو ہوش تھی تو روزگار کے مواقع دیکھ لیں ۔ ایسا نہیں ہے کہ دوسرے ادوار میں کچھ نہیں ہوا لیکن ان کے ادوار میں عام آدمی کچھ زیادہ سکون میں رہا ہے ۔ دوسری بات اتفاق فونڈری میں یونین بننے دینے یا نہ دینے کی تو آپ اپنے کاروبار کو چلانے کے لیئے کیا کرتے ہیں ۔ کیا ہر پانچ بندوں والی کمپنی میں یونینز کا وجود ہے ۔۔؟ کیا خلیج میں کہیں بھی یونینز کا وجود ہے ۔۔؟ اور یونینز کیا کرتی ہیں کیا یہ صرف مزدوروں کے حقوق کے نام پر مالکان کی چاکری نہیں کرتیں ۔۔۔؟ اگر اپنی کمپنی میں یونینز نہ بننے دینا جرم ہے تو یہ جرم پاکستان کے اکثر پرائیویٹ ادارے کرتے ہیں ۔ ہاں ذرا اتفاق گروپ کے ایک عام مزدور سے پوچھئیے کہ اسکے حالات کیسے ہیں۔ ۔۔؟ کیا وہ عام لوگوں جیسی تنخواہ لے رہا ہے یا زیادہ۔۔؟ عوام کو اس سے غرض نہیں ہوتی کہ آپ اپنی کمپنیز میں کیا کرتے ہیں انہیں ملک میں ایسی ترقی درکار ہوتی ہے جو کسی نہ کسی شکل میں عوام تک پہنچے ۔۔اور میاں برادران کے ادوار میں ایسا ہوا ہے ۔ ایسا نہیں کہ وہ دودھ کے دھلے ہونگے لیکن وہ جو کچھ بھی کرتے ہوں ملک کو اس کے ثمرات اگر 100 فیصد نہیں تو 10 فیصد ضرور پہنچتے ہیں ۔ ایسی صورت میں آپ انہیں دوسرے سیاستدانوں سے ذرا موزنہ کریں تو تعصب سے نہیں بلکہ ایمانداری سے بتائیں کیا موجودہ سیاستدانوں میں سے بہترین آپشن کون ہے ۔ دوسری بات ایجی ٹیشن کی تو اس کا آغاز زرداری صاحب نے خود کیا ہے ۔
 

ساجد

محفلین
میں نے تو کبھی تسلیم کیا ہی نہیں کہ پاکستان میں ایک بھی دن جمہوریت آئی ہو۔ یہاں ہمیشہ آمریت کا دور دورہ رہا ۔ فوجی آمر تو رہے ایک طرف ، جمہوریت کے نام پہ بھی یہاں سول آمریت ہی مسلط کی جاتی ہے۔ اس کا تازہ ترین مشاہدہ آج کل ہم کر رہے ہیں۔
جب نواز ، زرداری کے لئیے رطب اللسان تھا تب بھی نواز کی عقل گھاس کھانے نہیں گئی ہوئی تھی بلکہ یہ ایک امید وبیم تھی کہ نواز کے کیس بھی عدالت سے زرداری ختم کروائے گا لیکن اب امید بر نہ آنے کی صورت میں معاملہ کچھ اور ہو گیا۔
عدالت کا فیصلہ صحیح تھا یاغلط ۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس فیصلے کی روشنی میں دیگر مجرموں پر بھی ہاتھ ڈالا جاتا ہے کہ نہیں؟ زرداری اور نواز کے درمیان جو رشتہ وفاداری تھا وہ بشرط استواری تھا جس کو ایک نہ ایک دن ٹوٹنا ہی تھا۔ سو " ٹُٹ گئی تڑک کر کے"۔ مجھے تو اس تڑک کی آواز میں مزید بہت کچھ ٹوٹنے کی صدا سنائی دے رہی ہے۔ "پاکستان کھپے" کہیں سندھی معانی سے نکل کر پنجابی معانی میں ہمارے سامنے آ کھڑا ہوا تو اس کے معانی بدلنے کے مجرم یہ سیاستدان ہی ہوں گے ۔ ہمت اور زینب آپس میں الجھتے رہ جائیں گے اور مداری کھیل ختم پیسہ ہضم کا غلغلہ بلند کر کے اپناراستہ لیں گے۔ محسن حجازی ، اس صورت حال پر میری طرح سے کڑھتے رہ جائیں گے اور شمشاد بھائی سابقہ لٹی ہوئی دولت کی واپسی کے انتظار میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کریں گے کہ "ایک چپ سو سکھ"۔ لیکن ہم پاکستانیوں کے نصیب کا سکھ تو ان بے ہودہ سیاستدانوں ، بے ضمیر ججوں اور فوجی آمروں نے بہت پہلے سے ہی لوٹ لیا ہے۔
 

ساجد

محفلین
نواز شریف کی فیکٹریوں میں مزدور یونینز کا عدم وجود یا غریب ہاریوں کو نسل در نسل غلام بنانا ، معاشی عدم توازن کے شاہکار ہیں۔ یہ معاملات بھی اپنی جگہ اہم ہیں ۔ لیکن فی الحال اس سے بھی سنگین معاملے پر بحث ہو رہی ہے۔ مجھ سے پوچھئیے تو میں اس معاشی و انسانی غلامی کو جس وسیع معانی میں دیکھتا ہوں اس کو بیان کروں تو بہت سے لوگوں کے منہ سے نہ جانے مجھے کیا سننا پڑ جائے۔ کیوں کہ ہم سب کسی نہ کسی زاوئیے پر غلامی کا یہ شکنجہ دوسروں پر کسنے کے لئیے ہمیشہ مستعد ہوتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
سب کو گولی مارو۔۔۔۔۔مجھے بناو وزیراعظم پھر دیکھنا انقلاب کے تو فرشتے بھی آیئں گے:rollingonthefloor:

یعنی 63 سال کی تاریک تاریخ کے بعد بھی ہمارے ملک کی عوام کے افراد یہی چاہتے ہیں‌کہ "ہمیں " موقع دو، ہم کچھ کر دکھائیں گے۔ لاحول ولا قوۃ!
 

arifkarim

معطل
ایسی صورت میں آپ انہیں دوسرے سیاستدانوں سے ذرا موزنہ کریں تو تعصب سے نہیں بلکہ ایمانداری سے بتائیں کیا موجودہ سیاستدانوں میں سے بہترین آپشن کون ہے ۔ دوسری بات ایجی ٹیشن کی تو اس کا آغاز زرداری صاحب نے خود کیا ہے ۔

سیاست دانوں کے مابین صر ف ایک آپشن ہوتا ہے اور وہ ہے"نو آپشن"!
 

arifkarim

معطل
جنہیں موقع دیا وہ تو کچھ کر نہ سکے تو پھر ہمیں موقع دینے میں کیا حرج ہے۔

سیاست دان، دکھی و لاچار انسانیت کے مسائل حل نہیں کر سکتے، یہ بات سمجھنا اتنا مشکل کیوں ہے؟
کیا کئی سال کی اسکول، کالج، یونیورسٹی کی تعلیم "اس" بات کو سمجھنے میں‌رکاوٹ بن رہی ہے۔؟
 
Top