شریر بیوی صفحہ 95

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200095.gif
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 186

کا کوئی نہ کوئی درجہ مقرر کر دیا ہے۔ اور اس میں مبالغہ کرنا ممکن ہے کہ کسی طرح مفید ہو۔ مگر خطرناک ضرور ہے۔ ایسی بے بس عورتیں دراصل نہ تو شوہر کی کچھ خدمت کر سکتی ہیں اور نہ مذہب اور قوم کی۔ کیا ضرورت کے وقت معصومہ کی سی ہی عورتیں پردے سے نکل کر تلوار چلائیں گی؟ کیا ہم ایسی ہی عورتون کے بل بوتہ پر آزادی لیں گے؟ کیا ایسی ہی عورتیں ترکی یا ردیف میں رہتی ہیں۔ جنہوں نے موقع پر مردوں سے کہا کہ جاؤ تم میدان جنگ کو سدھارو، اور دنیا کے کام ہم سنبھالتے ہیں اور وقت پڑے تو ہمیں بلا لینا۔ ہم تمہارے پہلو بہ پہلو دشمن کی گولیوں کا سامنا بھی کریں گے۔ ان عورتوں نے جو کہا وہ کیا۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو ہماری غلامی کا سب سے بڑا یہی راز ہے۔ پردہ کرانے کو اور برقعہ پہنانے کو مانا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا کے علاوہ اور کوئی منع نہیں کرتا۔ مگر خدا کے واسطے عورتوں کی بے کسی اور بے بسی پر رحم کر کے ان کو ملک اور قوم کے لئے کارآمد بناؤ۔

-*-*-*-*-*-*-*-*-*-​
 
Top