شریر بیوی صفحہ 69

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200069.gif
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 134

اوپر شبہ کرے گا اور میں کہیں کا نہ رہوں گا۔"

"معاف کیجئے گا۔ ہم آپ کی جو کچھ بھی روپیہ پیسے سے خدمت ممکن ہو کرنے کو تیار ہیں۔" حامد نے کہا۔

"حامد صاحب مجھے بڑا افسوس ہے کہ آپ اس طرح مجھ کو ذلیل کرتے ہیں۔ میرے امکان میں ہوتا تو میں ویسے ہی آپ کی اور بیرسٹر صاحب کی خدمت کرتا مگر یہ معاملہ تو اسٹیشن افسر سے متعلق ہے۔"

"اچھا یہ بتائیے کہ وہ کچھ لے دیکر معاملہ رفع دفع کر دیں گے۔" حامد نے پوچھا۔

"میں کہہ نہیں سکتا۔ یہ آپ خود ان سے دریافت کر لیں تو بہتر ہے۔"

"اچھا آپ صرف اتنا بتا دیں کہ کیا وہ معاملات میں لیتے ہیں۔" حامد نے پوچھا۔

"ہاں وہ ضرور لیتے ہیں۔ مگر میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس معاملہ میں ان کی کیا رائے ہے۔" سب انسپکٹر صاحب نے کہا۔

"یہ بس تو انسانی ہمدردی اگر آپ میں کچھ بھی ہے تو یہ معاملہ طے کرا دیجیئے۔" حامد نے کہا۔

"میں وعدہ نہیں کرتا۔ مگر ہاں ان سے انتہائی کوشش کروں گا۔ مانیں نہ مانیں اس کا میں ذمہ دار نہیں۔ مگر آپ کو وہ تمام خطوط اور تحریر کا نمونہ ضرور دینا پڑے گا۔"

"ہم ابھی دے دیں گے۔ مگر آپ امداد کا وعدہ کریں جو رقم بھی آپ
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 135

اس معاملہ میں طے کرا دیں گے۔ وہ ہم ان کی نذر کر دیں گے۔"

چنانچہ یہ معاملہ طے ہو گیا اور بیرسٹر صاحب خطوط لینے اتھے تو سب انسپکٹر صاحب بھی ان کے ساتھ اُٹھے۔ اور کہا کہ جناب کوئی خط ضائع نہ ہو۔ میرے سامنے نکالئے۔ مجبوراً سب خطوط اور اپنی تحریر کا نمونہ بیرسٹر صاحب کو دینا پڑا۔ سب انسپکٹر صاحب نے یہ چیزیں قبضہ میں کر کے مختصر سے بیرسٹر صاحب کے بیان تحقیقاتی لئے جس میں بیرسٹر صاحب نے ہر بات سے انکار کیا۔

چلتے وقت تک سب انسپکٹر صاحب سے پختہ وعدہ ہی نہیں لیا۔ بلکہ حامد ان کے ساتھ تھانہ پر گئے۔ اور معاملہ یوں طے ہوا کہ پانچ سو روپیہ بیرسٹر صاحب رشوت دیں۔ حامد واپس آئے اور سب انسپکٹر صاحب کی سفارش اور کوشش کا حال بیان کر کے کہا کہ اسٹیشن افسر تو کسی طرح دو ہزار سے کم نہیں کرتا تھا۔

"واقعی سب انسپکٹر صاحب بڑے شریف آدمی معلوم ہوتے ہیں مگر بھئی آج انہوں نے وہ کام کیا کہ عمر بھر شکر گزار رہوں گا۔ اور میں ان کی بہت جلد ہی ایک دعوت کروں گا۔" حامد نے کہا۔

"ضرور کرنا چاہیے۔ واقعی انہوں نے میری عزت بچا لی۔"

بیرسٹر صاحب بولے۔ "بھئی حامد معاف کرنا۔ مگر تم نے دیکھ لیا کہ تمہارے دوست کی بیوی کیسی ہیں۔"

"میں ان کو خوب جانتا ہوں مگر سچ بتانا کیا خطوط ہی تک دوستی محدود رہی یا ۔۔۔۔۔۔۔۔"
 
Top