شریر بیوی صفحہ 52

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Shararti_Bivi%20-%200052.gif
 

کاشفی

محفلین
"اجی صاحب! عورتوں‌کے معاملات ہیں اور پھر سُسرال کا معاملہ اور مہمانی، اندر جا نہ سکتا تھا۔ کیونکہ اور دوسری رشتہ دار عورتیں تھیں۔ باہر سے کہلواتا کچھ تھا اندر سے جواب کچھ آتا تھا۔ خدا خدا کر کے اسباب بندھا اور پھر بھی کچھ چیزیں جو باہرتہنا تھیں اندر رہ گئیں اور جو اندر رہنا تھیں باہر رہ گئیں۔ شوروغل گھنٹوں جب ڈیوڑھی پر مچایا گیا تب جا کر سوار ہونے کی نوبت آئی۔ عورتوں کا ساتھ ہونا واقعی سفر میں مصیبت ہے۔ احباب کو دیکھئے یا انہیں۔ ایک وبالِ جان ہیں۔ " اصغر صاحب نے کچھ پریشان ہوکر کہا۔ کیونکہ وہ واقعی کچھ بوکھلائے ہوئے سے تھے۔

ہم نے کچھ اختلاف کرتے ہوئے کہا۔ " شاید، مگر وجہ کیا کہ وبالِ جان ہوں۔ آخر باعث آرام و آسائش کیوں نہ ہوں تاکہ راہ کی کلف ہی دور ہو۔"

'توبہ کیجئے۔ لاحول ولاقوتہ"۔ اصغر صاحب نے کہا۔ "کلف دُور ہو! یہ کہیے دوگنی ہوتی ہے۔"

ہم نے ہنس کر کہا۔ "معلوم ہوتا ہے آپ کے ساتھ بہت سی عورتیں ہیں۔"

وہ بولے۔" بہت سی تو نہیں صرف میرے گھر میں میرے ساتھ ہیں۔"

ہم نے نہایت ہی سادگی سے پوچھا۔" گھر میں سے کون ساتھ ہے؟"

وہ بولے۔"خود میرے ہی گھر میں سے ہیں۔"

"کون" ہم نے پھر ہنس کر شراتاََ کہا۔

"خود گھر ہی میں سے ہیں۔" اصغر صاحب نے پھر وہی جواب دیا۔

"واللہ آپ نے تو کمال ہی کردیا۔ آخر گھر میں سے کون ہے، اماں، بیوی، بہن، ملازمہ، آخر کون ہے؟ شاید بیوی ہوں گی۔"

کچھ جھینپ کر اصغر صاحب نے کہا۔ "جی ہاں اور آپ کی سواریاں؟"

"میں نے تو کل ہی اُنہیں بُک کرادیا"۔ ہم نے جواب دیا۔

اصغر تعجب سے ہمیں دیکھنے لگے۔ ابھی کی ملاقات اور سنجیدہ گفتگو وہ ایسے دیکھ رہے تھے کہ انہیں‌کچھ برا معلوم ہوا۔ کہنے لگے ۔ "جناب مذاق کرتے ہیں۔"

ہم نے نہایت سنجیدگی سے کہا۔" میری دانست میں مجھ کو آپ سے مذاق کرنے کا حق اتنی جلدی حاصل نہیں ہوسکتا۔ میں‌ مذاق نہیں کرتا بلکہ صحیح عرض کرتا ہوں اور مجھ کو تعجب ہے کہ جناب کو آخر میرے بیان کی صداقت میں کیوں‌شبہ ہورہا ہے۔ یہ دیکھئے رسید بھی موجود ہے۔ میں نے اپنی دونوں سواریوں کو بُک کرادیا۔ " یہ کہہ کر ہن نے رسید اصغر کے حوالے کی کیونکہ واقعی ہم موٹر سائیکل اور بائیسکل دونوں کو بذریعہ سواری گاڑی بُک کراچکے تھے۔

اصغر کچھ خفیف سے ہوئے۔ رسیدیں واپس دے کر کہنے لگے۔ "شاید آپ تنہا سفر کر رہے ہیں۔'

ہم نے کہا ۔ "جی نہیں۔ میں تنہا سفر کرنے کا عادی نہیں۔ میری بیوی میرے ساتھ ہے۔"

اصغر بولے۔ "مگر زنانہ ویٹنگ روم تو خالی ہے۔ اچھا شاید وہ ڈولی جو نل کے سامنے رکھی ہے۔ اُس میں وہی ہیں۔ " یہ انہوں نے کچھ قطعی یقین کے
 
Top