شدید افسوس

شمشاد

لائبریرین
پیغامات تو آپ کے پورے ہو جائیں گے، لیکن ذرا اردو محفل کے گلشن کے دوسرے کونوں کی بھی تو سیر کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ اپنی پہچان اردو میں کروا لیں، دوسرا اپنا تعارف تو دیں، تاکہ بات چیت میں آسانی رہے۔
 

maniz911

محفلین
معاف کیجیے مین سمجھا نہیں!! اردو میں پہچان کا کیا مطلب؟ اب تک میں آپ سے اردو میں ہی باتیں ہی تو کر رہا ہوں؟؟
میرا نام عمران ہے۔ فیصل آباد کا رہائشی ہوں اور ایک مقامی ٹیکسٹائل میں کوائلتی کنٹرول ڈیپارٹ کا انچارج ہوں۔ 1997 میں گریجوئشن کیا۔
کرکٹ کا شیدائی ہوں اور کھیلی بھی خوب۔ اب صرف کمپیوٹر کا شوق ہے اور اس میں ہونے والی ترقی سے با خبر رہنے کا۔۔
اور ایک اہم بات تو رہ ہی گئی۔۔۔
میری ایک پیاری سی تین ماہ کی بیٹی بھی ہے۔۔ میں نے بیٹی کا نام حفصہ رکھا ہے۔۔
میرا خیال ہے کہ اب آپ کو مانیز کے حوالے سے کافی جانکاری ہو چکی ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب مانیز صاحب

اردو محفل میں پہچان سے مراد آپ کی آئی ڈی تھی۔

حفصہ بیٹی کی تصویر یہاں شیئر کریں۔
 

maniz911

محفلین
اب میں نے اپنی بیٹی کی تصویر لگا دی ہے۔۔ یہ تصویر اُس وقت بنا ئی جب سو رہی تھی اور اس کی مسکراہٹ آخری مراحل میں تھی :)
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت پیاری بیٹی ہے۔ اللہ کی رحمت ہے۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اسے دونوں جہانوں کی نعمتیں عطا فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تم دونوں نے سو موٹے کس لیے اکٹھے کرنے ہیں؟

میری کمر کا ناپ 34 ہے، تو یہ تو موٹاپے میں نہیں آتا۔ مجھے تو محفل میں کوئی بھی موٹا نظر نہیں آتا۔ ہاں موٹی کا کہتے ہیں تو شاید زینب ہو، کیونکہ وہی سب پر بھاری ہے۔

چلو بھئی اب نکل لو اس سے پہلے کہ وہ آ جائے۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ تم دونوں نے سو موٹے کس لیے اکٹھے کرنے ہیں؟

میری کمر کا ناپ 34 ہے، تو یہ تو موٹاپے میں نہیں آتا۔ مجھے تو محفل میں کوئی بھی موٹا نظر نہیں آتا۔ ہاں موٹی کا کہتے ہیں تو شاید زینب ہو، کیونکہ وہی سب پر بھاری ہے۔

چلو بھئی اب نکل لو اس سے پہلے کہ وہ آ جائے۔

زینب کا مشورہ تو میں دے چکا ہوں۔
اتفاق سے آپ کی پوسٹ‌ پہلے آگئی۔

ویسے ماشاءاللہ سے آپ کھاتے پیتے رہتے ہیں ہر وقت اور کھانے کے شوقین ہیں پھر بھی کمر صرف 34
 

عسکری

معطل
پر بھائی جی میری اتنی سکت نہیں زینیب سو موٹو ایکشن مجھ سے کنٹرول نا ہو سکا تو لینے کے دینے پر جائیں گے:grin:
 

فہیم

لائبریرین
تو پھر سو موٹو بھی ضروری نہیں۔
ایسا کریں آپ صرف دو موٹو ایکشن سے ہی کام چلائیں۔
اور اس کے لیے طالوت صاحب اور علی ذاکر صاحب کو ہی گھیر لیں;)
 
Top