شخصیت دیکھ کر منہ لگاتے ہیں لوگ ۔

عظیم

محفلین


شخصیت دیکھ کر منہ لگاتے ہیں لوگ
کیا نہیں جانتے ظلم ڈھاتے ہیں لوگ

دم ہلاتے ہیں غیروں کے آگے مگر
اس کی کب یاد ہے جس کا کھاتے ہیں لوگ

مجھ غریب آدمی سے نہیں کوئی کام
اس لیے مجھ کو آنکھیں دِکھاتے ہیں لوگ

ظلم پر ظلم ہے جب ستانے لگیں
تب خبردار کر کے ستاتے ہیں لوگ

کس کو پیغام دوں دوستی کا عظیم
دوست بھی خاص چن کر بناتے ہیں لوگ


*****​
 

عظیم

محفلین
یہ غزل 'پابندِ بحور شاعری' میں ارسال کی جا چکی ہے ۔ لیکن جناب محمد وارث نے 'شخصیت' کے وزن پر اعتراض کیا ہے اس لیے میں اس غزل کو 'اصلاح سخن' میں بھی پیش کر رہا ہوں اور بابا سے اصلاح کا طالب ہوں ۔
'پابندِ بحور شاعری' والی پوسٹ بھی اگر اس لڑی میں ضم کر دی جائے تو منتظمین کا بہت بہت شکریہ ۔ والسلام


شخصیت دیکھ کر منہ لگاتے ہیں لوگ
کیا نہیں جانتے ظلم ڈھاتے ہیں لوگ

دم ہلاتے ہیں غیروں کے آگے مگر
اس کی کب یاد ہے جس کا کھاتے ہیں لوگ

مجھ غریب آدمی سے نہیں کوئی کام
اس لیے مجھ کو آنکھیں دکھاتے ہیں لوگ

ظلم پر ظلم ہے جب ستانے لگیں
تب خبردار کر کے ستاتے ہیں لوگ

کس کو پیغام دوں دوستی کا عظیم
دوست بھی خاص چن کر بناتے ہیں لوگ

 

محمد وارث

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ۔ مجھے اس بات کا اندازہ تھا ۔ لیکن میں نے 'صی' کی 'ی' گرانا جائز سمجھا ہے ۔
'ی' عام طور پر الفاظ کے آخر سے گرائی جاتی ہے اور اُس کو زیر سمجھ لیا جاتا ہے، الفاظ کے درمیان سے حرفِ علت گرانا شاید درست نہیں ہے۔
 

عظیم

محفلین
'ی' عام طور پر الفاظ کے آخر سے گرائی جاتی ہے اور اُس کو زیر سمجھ لیا جاتا ہے، الفاظ کے درمیان سے حرفِ علت گرانا شاید درست نہیں ہے۔
دراصل میں جلدی میں یہ لکھ گیا ہوں کہ ''مجھے اس بات کا اندازہ تھا کہ 'شخصیت' کا وزن 'مفعولن' ہے '' مجھے اس پر شک ضرور تھا کہ کہیں غلط نہ ہو جائے لیکن میں نے 'ذاتی' طور پر اسے 'فاعلن' ( 'ی' گرا کر ) ہی سمجھ کر باندھا تھا ۔ بہر حال جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس غزل کو میں نے اصلاحِ سخن میں پیش کر دِیا ہے اور بابا ( الف عین ) سے اصلاح بھی چاہی ہے ۔ اس لیے کہ انہی کا فرمایا ہوا میرے لیے سند ہے اور شاید آپ سب دوستوں کے لیے بھی ۔
(تدوین) جزاک اللہ ۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
شخصیت دراصل شخصی یت نہیں بلکہ "ی" پر تشدید ہے۔ بہر حال یہ غلط باندھا گیا ہے۔ اگر یوں ہی باندھنے پر مصر ہوں تو نوٹ لگا دیا جائے کہ غلط العام طریقے سے باندھا گیا ہے
 
Top