تعارف شب کے جاگے ہوئے

یاز

محفلین
یہ کس شاعر نے کہا ہے بھلا
شاعروں کو سر کی نہیں بلکہ دل کی چوٹوں کا حساب معلوم ہوتا ہے مع جگر کی چوٹوں کے۔
ایک تو یہ کہ شاعر زیادہ حساب کتاب میں نہیں پڑتے کہ دیوداس مووی کے مطابق "حساب کے بڑے کچے ہو دیو".
نیز یہ کہ یہاں (یعنی محفل پہ) جگر کی چوٹوں سے زیادہ اہم فعل رونما ہوا تھا، جگر کے قیمے سے کباب بنانے والا، اور اس فعل کے فاعل کو بلانے کے لئے میں دعوت دوں گا
مریم افتخار حاضر ہوں ں ں ں ۔
 
شاعر کہندے نیں:
یاد ماضی عذاب ہے یارب۔۔۔
 
زیک

مسافر
لگتا ہے کہ محفل کے پار آپ کو ہماری تازہ ترین چوٹ پر بندھی پٹی نظر آ گئی۔ لیکن فکر مت کیجئےصرف پٹی ہے۔ ٹانکے لگانے کی نوبت نہیں آئی کہ زخم زیادہ گہرا نہ تھا۔ الحمد للہ۔ چند دن کی بات ہے۔ پٹی اترتے ہی پھر سربپر کفن باندھ لیں گے کہ باقی کام بھی تو نمٹانے ہیں درختوں کی کاٹ چھانٹ کے۔
یعنی اب مسلسل پٹی پروگرام ہے
 
ہمیں ایسے کیوں لگ رہا ہے کہ پہلا لفظ اضافی ہے؟

آپکو بھی پتہ ہی ہے یہ ایویں گلاں ای بنیا نیں نہیں یقین تو ابھی اپنے انہوں کو ایک میسج کر کے دیکھ لیں کہ "شام کو جلدی آنا ایک بات کرنی ہے" پھر دیکھیں کہاں کی کرختی کدھر کی درشتی
وغیرہ وغیرہ
 
یاز

محفلین
آپکو بھی پتہ ہی ہے یہ ایویں گلاں ای بنیا نیں نہیں یقین تو ابھی اپنے انہوں کو ایک میسج کر کے دیکھ لیں کہ "شام کو جلدی آنا ایک بات کرنی ہے" پھر دیکھیں کہاں کی کرختی کدھر کی درشتی
وغیرہ وغیرہ
یہ ڈائیلاگ تو شام/رات کا کھانا بچانے کے لئے بولا جاتا ہے۔ جیسے "کھانا کھا لیں، پھر ایک ضروری بات کرنی ہے" وغیرہ
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں تو خود کے ہونے کا یقیں نہیں ہے جی۔ اس بابت بھی مغلوبِ وہم و گماں وغیرہ رہتے ہیں۔
برا ماننے کی کیا بات ہے اے نیک دل و گل صفت اسم کی حامل مسماۃ!
ترجمہ بھی کر دیا ہوتا آخری لائن کا کہ ہم تو اردو پڑھنے اور سیکھنے آئے تھے محفل پر
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ ڈائیلاگ تو شام/رات کا کھانا بچانے کے لئے بولا جاتا ہے۔ جیسے "کھانا کھا لیں، پھر ایک ضروری بات کرنی ہے" وغیرہ
ایسے انداز سے تو لقمہ ہاتھ ہی میں پکڑا رہ جاتا ہو گا۔ شکر ہے کہ ہمارا شمار ایسے ظالموں میں نہیں۔
 
Top