شاہ محمود قریشی کا چین ،عرب امارات اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

زین

لائبریرین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چین ،عرب امارات اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
ممبئی واقعات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ممبئی واقعات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے چین ، متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کے وزراءخارجہ سے تبادلہ خیال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کی شام اپنے چینی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے حالیہ صورتحال کے علاوہ دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو بھارتی حکام کی طرف سے الزامات کے حوالے سے اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النیہان اور یورپی یونین کے خارجہ وسیکورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے ہاویئر سولانہ سے بھی فون پر بات چیت کی ، وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ممبئی میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے ،حکومت پاکستان سانحہ میں مرنے والے بے گناہ لوگوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں بھارت کی ہر ممکن مدد کرے گا ، دہشتگردی انسانیت کیلئے ایک خطرہ ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے ، بات چیت کے دوران وزراءخارجہ نے پاکستانی موقف اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کے کردار کو سراہا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
Top