تعارف شاہد احمد خان

ایک غزل جو شائد میرے تعرف کو کافی نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ان سے تعارف کا کوئی رستہ نکلے
جان پہچان بڑھانے کا سلسلہ نکلے

یہ سوچ کر بیٹھ گیا ہوں سر مقتل
قاتل مجھے یاں ڈھونڈتا ہی آ نکلے

اس سے ملنے کو چلا تو راہ میں
ہزاروں پتھر مرے لمس آشنا نکلے

شائد آپ کو بھی مل ہی جائے کہیں
شاہد دیوانہ ہے جانے کہاًں‌جا نکلے‌
 
شاہد تعرف کے ہجے جان بوجھ کر بدلیں ہیں یا کھڑی بولی کی بحث کے بعد الف سے کچھ بیر سا ہوگیا ہے۔ :)

ویسے یہ تو سچ کہا کہ ایک غزل سے تعارف کہاں ہوگا۔
 
محب مجھے الف سے کوئی بیر نہیں‌۔۔۔ الف کے حوالے سے کھڑی کا زکر خوب رہا ۔۔ تعارف کو تعرف جان بوجھ کر نہیں‌لکھا ،، بس فورم دیکھ کریہ غزل نازل ہو گئی ۔۔ اب جیسے لکھا لکھ دیا ۔۔ جنوں‌میں‌الف کا حساب رکھنا ویسے بھی ذرا مشکل ہوتا ہے ۔۔۔ اچھا الف کے بارے میں‌ بلھے شاہ کی ایک کافی سن لو۔۔۔

ہک الف پڑھو چھٹکارہ اے
اس الفوں ‌دو تن چار ہوئے
فیر لکھ کروڑ ‌ہزار ہوئے
فیر اوتھوں بے شمار ہوئے
ہک الف دا نکتہ نیارہ اے
ہک الف پڑھو چھٹکارہ اے
 
چلو اتنا تو ہوا کہ الف کا بیر نہیں نکلا اور الف الف ہو گیا وہ بھی کیا خوب ہوا۔ اکبر الہ آبادی کا الف ب ت پر شعر یاد آ گیا


الف،ب، ت پڑھ کر میں یہ سمجھا
الف اللہ کا اور ماسوا بت
 
شاہد احمد خان نے کہا:
محب علوی ۔۔ تعارف کا زمرہ ہے یہ یہاًں شعر و شاعری نہ کراو :)

یار تم شعر و شاعری چھوڑ ہلا گلہ بھی کر لو تو کوئی نہیں روکے گا اور دیکھو نہ میرے سوا دو اور لوگ بھی داد دے چکے ، اب بھی چپ رہو گے کیا۔

اچھا تعارف کے حوالے سے یہ تو بتاؤ‌ کہ کراچی سے دبئی کیسے پہنچے اور صحافت کے خارزار میں کس نے دھکیلا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہد صاحب خوش آمدید
آپ کے خطوط سارے کے سارے پڑھے ہیں لیکن تعارف کے زمرے پر آپ دیر سے آئے، خیر دیر آید درست آید

اور ہاں آپ نے ‘ ذ “ کو ہر جگہ ‘ ز “ لکھا ہے، کیا یہ بھی ‘ الف “ کی طرح زیر عتاب ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی والی بات، کہ آپ سے گفتگو تو ہوتی رہی ہے لیکن باقاعدہ خوش آمدید ابھی کہ رہے ہیں :)
 
شکریہ دوستو ، مجھے علم نہیں ‌تھا کہ تعارف کے زمرے میں آنا اتنا ضروری ہے ،اور یہاں آو تو اتنا اچھا ریسپانس ملتا ہے ،دیر آید درست آید ، چلو اب تو آنا جانا لگا رہے گا ۔۔ شمشاد اور قیصرانی سے پرانی یاد اللہ ہے ،، لیکن ہمارے زمرے میں‌یہ دونوں‌ہی نہیں‌ بولتے ہاں‌دیگر جگہوں‌پر اتنا شور مچاتے ہیں‌کہ بس ،، :) ۔۔ ‌سیمل اور عاصم کا بھی شکریہ ۔۔

محب علوی جی کیا آپ کا بھی شکریہ ادا کروں ؟؟؟؟؟
 
نہیں بھئی میرا شکریہ کیوں ادا کروں گے، مجھ پر تو ادھار کھائے بیٹھے ہو تم :p

چلو اچھی جگہ پکڑے گئے ہو ، اب بچنا مشکل ہے تمہارا ، کچھ سوالوں کے جواب دینے کے موڈ میں ہو کہ نہیں۔
 
محب علوی نے کہا:
اچھا تعارف کے حوالے سے یہ تو بتاؤ‌ کہ کراچی سے دبئی کیسے پہنچے اور صحافت کے خارزار میں کس نے دھکیلا۔


کراچی سے دبئی کوئی بہت لمبا سفر نہیں‌،، پونے دو گھنٹے میں‌بندہ کراچی سے اڑ کر دبئی میں‌آن موجود ہوتا ہے ۔۔ میں پہلی مرتبہ مارچ 2003 میں دبئی آیا ،، آیا کیا بھیج دیا گیا ، جیو والوں‌نے کہا بہت ہو گئی اب کچھ دن دبئی اسٹیشن پر بھی گزارو ،، وہاں‌زیادہ اور اہم کام ہوتا ہے ۔۔سو حکم حاکم مرگ مفاجات ۔۔ اس دن سے ان اینڈ‌ آوٹ‌ دبئی کے بہت سے پھیرے لگ چکے ہیں‌،، ویسے اب مستقل قید کے پیپر سائن کر دئے ہیں‌ ہم نے ۔۔ یعنی مستقل ویزہ لگوا لیا ہے ۔۔ دبئی زیادہ اجنبی نہیں‌لگتا ،،زبان یہاں‌ تقریبا وہی استعمال ہوتی ہے جو ہم کراچی میں‌بولتے ہیں‌،، لوگ بھی زیادہ تر بر صغیر کے نظر آتے ہیں‌۔۔ پھل ، سبزیاں‌، ہوٹل ، لوگ سب اپنا اپنا سا لگتا ہے اس لئے احساس اجنبیت نہیں‌ہوتا یہاں ۔۔ دبئی سے پہلے فرانس ، جرمنی اور سعودی عرب دیکھ رکھا تھا لیکن دبئی میں‌جو بات ہے وہ اور کہیں‌نظر نہیں‌آ‌تی ۔۔ ہاں‌پچھلے 3 سال سے دبئی حیرت انگیز طور پر عمارتوں‌کا جنگل بن رہا ہے ،، اور ٹریفک سینڈروم نے لوگوں‌ کو اذیت میں‌مبتلا کر رکھا ہے ۔۔ اوپر سے مہنگائی خدا کی پناہ ۔۔۔
 
عجیب بات ہے ، ویسے تو اس فورم کی خواتین اتنا شور مچاتی ہیں‌،، مگر مجھے ان میں‌سے کسی نے پھوٹے منہ بھی خوش آمدید نہیں‌ کہا ۔۔ بھائی محب ، قیصرانی ، شمشاد و دیگر بتاو تو کیا معاملہ ہے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کسی خاتون نے آپ کو خوش آمدید نہیں کہا؟ وجہ یہ کہ آپ نے اپنا تعارف مختلف انداز میں دیا ہے، تو انہوں نے شاعری سمجھ کر واہ واہ کر لی ہو گی۔
 
Top