شاپینگ ٹپس اور ٹریکس

فہیم

لائبریرین
ہاں لڑکوں کو واقعی ساری معلومات ہوتی ہے پتہ ہے مجھے۔۔۔ ۔ مجھے میک اپ کے علاوہ بھی بہت سے کام آتے ہیں فہیم بھائی اب گندی باتیں نہ کریں میں بہت پڑھاکو بھی ہوں:rollingonthefloor:
چلو تم میری معلومات میں بھی تھوڑا اضافہ کردینا کہ لڑکیوں کو کیا پسند ہوتا ہے اور کیا نہیں
میرے بھی کام میں آجائیں گی:ROFLMAO:
اور یہ مکھن اور جلیبیوں میں گندہ کیا ہے بھلا:confused:

باقی آپ کے پڑھاکو سے تو دماغ میں ایسا نقشہ آتا ہے
کہ آنکھوں پر موٹے فریم کی عینک جس کےپیچھے سوچ میں ڈوبی متفکر آنکھیں
سوچ میں ڈوبی بیٹھی ہوئی کنول
کہ کوئی پکارے تو چونک اٹھے:ROFLMAO:
 

ملائکہ

محفلین
چلو تم میری معلومات میں بھی تھوڑا اضافہ کردینا کہ لڑکیوں کو کیا پسند ہوتا ہے اور کیا نہیں
میرے بھی کام میں آجائیں گی:ROFLMAO:
اور یہ مکھن اور جلیبیوں میں گندہ کیا ہے بھلا:confused:

باقی آپ کے پڑھاکو سے تو دماغ میں ایسا نقشہ آتا ہے
کہ آنکھوں پر موٹے فریم کی عینک جس کےپیچھے سوچ میں ڈوبی متفکر آنکھیں
سوچ میں ڈوبی بیٹھی ہوئی کنول
کہ کوئی پکارے تو چونک اٹھے:ROFLMAO:

اوووو سچ بتائیں فہیم بھائی میں ایسی تو نہیں ہوں نا۔۔۔۔:roll:
 

فہیم

لائبریرین
نیلم میرے بال ریبوئنڈنگ کے بعد اتنے بہترین ہوگئے ہیں نا بس بہت زیادہ۔۔۔ ۔

ویسے اگر بال زیادہ کروو نہ ہو تو ریبونڈنگ کے بجائے صرف کسی اسڑیٹ کریم جیسے ویلا یا کوئی دوسری سے بھی کام چل جاتا ہے۔
ساتھ میں اگر آئرنگ بھی کرلی جائے تو ریبونڈنگ کی ضرورت باقی نہیں رہتی :)
 

ملائکہ

محفلین
ویسے اگر بال زیادہ کروو نہ ہو تو ریبونڈنگ کے بجائے صرف کسی اسڑیٹ کریم جیسے ویلا یا کوئی دوسری سے بھی کام چل جاتا ہے۔
ساتھ میں اگر آئرنگ بھی کرلی جائے تو ریبونڈنگ کی ضرورت باقی نہیں رہتی :)

میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا فہیم بھائی اور میرے بال بڑے ڈھیٹ ہیں چھوٹی موٹی چیزیں تو اثر ہی نہیں کرتی ہیں ریبونڈینگ سے بھی بال میرے بالکل بھی خراب نہیں ہوتے کیونکہ بڑے بھی ہیں اور زیادہ بھی ہیں۔۔۔۔:love:
 

فہیم

لائبریرین
میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا فہیم بھائی اور میرے بال بڑے ڈھیٹ ہیں چھوٹی موٹی چیزیں تو اثر ہی نہیں کرتی ہیں ریبونڈینگ سے بھی بال میرے بالکل بھی خراب نہیں ہوتے کیونکہ بڑے بھی ہیں اور زیادہ بھی ہیں۔۔۔ ۔:love:

لو کرلو گل 4-6 گھنٹے کی ریبونڈنگ کا حل میں نے 30 سے 45 منٹ کے کام میں نکال دیا تو بچت ہوئی نہ وقت کی :)
اور معلوم ہوا آپ کے بالوں کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ بڑے ہیں
2۔ بڑے ڈھیٹ ہیں
3۔ بہت زیادہ ہیں۔

یعنی
تمہارے سر پر بہت زیادہ تعداد میں بڑے والے ڈھیٹوں کا بسیرا ہے:p

ویسے ماشاءاللہ
اللہ تمہارے بالوں کی نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔ آمین
 

ملائکہ

محفلین
لو کرلو گل 4-6 گھنٹے کی ریبونڈنگ کا حل میں نے 30 سے 45 منٹ کے کام میں نکال دیا تو بچت ہوئی نہ وقت کی :)
اور معلوم ہوا آپ کے بالوں کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ بڑے ہیں
2۔ بڑے ڈھیٹ ہیں
3۔ بہت زیادہ ہیں۔

یعنی
تمہارے سر پر بہت زیادہ تعداد میں بڑے والے ڈھیٹوں کا بسیرا ہے:p

ویسے ماشاءاللہ
اللہ تمہارے بالوں کی نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔ آمین

ایک ہی دفعہ کا جھنجھٹ ہے نا پھر چھٹی ۔۔۔۔ جی بڑے بڑے ڈھیٹوں کا بسیرا ہے:heehee:
 

طالوت

محفلین
میں تو ایسی جگہوں سے خریداری کا قائل ہوں جہاں قیمت اشیاء پر درج ہو ۔ نہ صرف جیب کی گنجائش کے حساب سے خریدنا آسان رہتا ہے بلکہ بحث سے جان بچی رہتی ہے اور وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔
اگر ایسا موقع میسر نہ ہو تو پھر شئے کی قیمت پوچھ لیتا ہوں اور چند لمحوں میں جو مناسب لگے وہ قیمت بتا دیتا ہوں اور ساتھ میں وارننگ کہ بھائی اپنا اور میرا وقت ضائع نہ کرنا اس سے زیادہ قیمت میں نہیں خریدوں گا ۔
 
لکھنؤ میں ایک بازار بارگیننگ کے معاملے میں مشہور ہے۔ وہاں سے اپنے ایک دوست کو ایک جوڑا جوتا دلوایا تھا جس کی قیمت 1500 روپے بتائی گئی تھی اور ہم نے اسے 135 روپے میں خریدا تھا۔ :) :) :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پاکستان میں شاپینگ کرنا بھی ایک آرٹ ہے کیونکہ دکاندار جسکو جتنا دام لگتا ہے اتنا ہی دام لگا دیتا ہے۔۔ یہ چیز آج میں نے سیکھی تو سوچا کیوں نا ایک دھاگہ شروع کیا جائے۔۔ چیزوں کو کس طرح سے خریدا جاتا ہے کہ دکاندار آپکو چونا نہ لگا دے یہ بات ہم یہاں ڈسکس کریں گے۔۔۔

میرا تجربہ۔۔۔ ۔
۔۔۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جب بھی کوئی چیز خریدیں آنکھیں اور دماغ کھول کر لیں کیونکہ آپ اگر ڈھیلے ہونگے تو دکان دار آپکو بہت ہی زیادہ لوٹے گا۔۔۔ :battingeyelashes:

تو اب آپ اپنے تجربے بتائیں تاکہ دوسروں کو بھی فائدہ ہو۔۔۔

ملائکہ یہ تو درست بات ہے کہ دکاندار بہت زیادہ لوٹتے ہیں۔ اس لئے آنکھیں اور کان کھول کر شاپنگ کرنا ضروری ہے۔
میرا شاپنگ کا تجربہ زیادہ تر کپڑوں سے متعلق ہے۔ میں ڈیزائنر وئیر یا نان ڈیزائنر کے چکر میں نہیں پڑتی۔ جو دل کو اچھا لگے، لے لیتی ہوں۔ چاہے وہ عام دکان سے ہو یا ڈیزائنر وئیر میں آتا ہو۔ زیادہ تر سلے سلائے کرتے خریدتی ہوں اور اس کے لئے دو تین برانڈز ہیں جہاں سے شاپنگ کرتی ہوں کیونکہ ان کے بارے میں مجھے معلوم ہوتا ہے کہ کوالٹی اور سلائی وغیرہ میں کمی نہیں ہو گی۔ اور جو سلنے والے ہوتے ہیں وہ میں کہیں سے بھی لے لیتی ہوں۔ بارگیننگ تو اتنا نہیں کرتی کیونکہ ہمیشہ چند جاننے والی جگہوں پر جاتے ہیں تو یقین ہوتا ہے کہ مناسب قیمت ہے۔ ہاں اگر کسی نئی دکان پر جائیں تو اکثر یہی تجربہ ہوتا ہے کہ دکاندار واقعی اچھا خاصا بے وقوف بناتے ہیں۔
کاسمیٹکس وغیرہ میں میرا تجربہ یہی ہے کہ اپنے بھروسے کی جگہ پر جانا چاہئیے۔ ورنہ ان دنوں پر چیز کی اتنی نقلیں آ گئی ہیں کہ آپ کو اصل اور نقل کا پتہ ہی نہیں چلتا۔ میں اپنا فیس واش ، خوشبو وغیرہ یہاں سے کم ہی لیتی ہوں۔ اس کی وجہ ایک تو یہ ہے کہ مجھے بالکل پتہ نہیں چلتا کہ اصل چیز کون سی ہے۔ بڑے بڑے سٹورز بھی ٹھیک ٹھاک دھوکہ کر جاتے ہیں آپ سے۔ قیمت اصل والی چیز کی اور کوالٹی اتنی خراب کہ بال اور جلد کا حال خراب۔ میری ایک سینئر کہتی ہیں کہ لاہور میں شاہ عالمی مارکیٹ میں جہاں تھوک والا مال ہوتا ہے وہاں لوگوں نے ٹبوں میں لوکل میڈ شیمپو ڈالا ہوتا ہے اور اس کو بڑے برانڈز کی بوتلوں میں بھر رہے ہوتے ہیں۔ بعد میں اس طرح سے بوتلوں کو سیل کیا جاتا ہے کہ آپ اصل اور نقل میں فرق نہیں بتا سکتے۔ ان کے ابا اس مارکیٹ میں موجود بینک میں ہوا کرتے تھے اور خود اس کام کو ہوتے دیکھتے تھے۔ اس لئے میرے لئے اس بات پر یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ دوسرا اس لئے بھی میں یہاں سے نہیں خریدتی کہ چونکہ گھر کے لوگ اکثر پاکستان سے باہر پائے جاتے ہیں تو میں یا تو پاکستان سے ڈائریکٹ آن لائن آرڈر کر دیتی ہوں اور مطلوبہ چیز وہاں گھر پر ڈیلیور ہو جاتی ہے یا پھر لسٹ بھجوا دیتی ہوں۔ چیزیں مجھے مل جاتی ہیں۔ نہ خرچہ ہوتا ہے :angel: اور نہ ہی خصوصی طور پر بازار جانے کی ضرورت۔ عام استعمال کے لئے یہاں اسلام آباد میں سپر مارکیٹ میں ایک دکان ہے جہاں واقعی اصلی چیز ملتی ہے تو وہاں سے منگوا لیا جاتا ہے یا خود جا کر لے آتی ہوں۔
اور معلوم نہیں یہ درست ہے یا نہیں لیکن میرا تجربہ یہ بھی کہتا ہے کہ چھوٹی دکانوں والے بھی آپ کو ٹھیک ٹھاک لوٹ لیتے ہیں۔ ہم خوش ہو رہے ہوتے ہیں کہ ذرا کم قیمت میں اچھی چیز لے لی۔ لیکن اس کی کوالٹی کبھی تو ایسی نکلتی ہے کہ افسوس ہوتا ہے کہ کیوں لیا۔
 

ملائکہ

محفلین
جی بالکل فرحت آپی یہی تو مسئلہ ہے یہاں ہر چیز میں بہت زیادہ دھوکہ ہے اسی لئے اگر آپکو ہلکا سا بھی اندیشہ ہو کہ کچھ گڑبڑ ہے تو پوری تحقیق کرلینی چائیے۔۔۔ اب ہر بندہ تو پاکستان سے باہر سے چیزیں نہیں منگواسکتا نا۔۔ اب میں بازار میں خود ساری چیزیں دیکھ دیکھ کر لیتی ہوں تو مجھے اندازہ ہوگیا ہے لیکن جو لوگ اتنا زیادہ نہیں باہر نکلتے تو وہ تو 2 منٹ میں لٹ جائیں۔۔۔ ان دکانداروں پر بھی کوئی چیک انیڈ بیلیس ہونا چائیے۔۔۔
 
Top