شاعر کا نام بتائیے

مغزل

محفلین
کرار نوری؟
بہادری جو نہیں ہے تو بزدلی بھی نہیں
بہت ہی چاہا مگر ہم سے خودکشی نہ ہوئی
؟؟

شعر تو ثروت حسین کے مزاج کا ہے ۔۔
موت کے فرشتے میں اک کشش تو ہے ثروت
لوگ سچ ہی کہتے ہیں‌خود کشی ہے بارے میں

ثروت نے دوبار خود کشی کی کوشش کی اور دوسری بار ۔۔ کامیاب رہے۔
باقی میں بھی اسی ذیل میں جواب کا منتظر ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جب تک خورشید صاحب جواب دیتے ہیں، ایک شعر ہم پوچھ لیتے ہیں۔ بتائیے کہ یہ شعر کس کا ہے؟

شکستہ پائی ارادوں‌ کی پیش و پس میں نہیں
دل اُس کی چاہ میں گم ہے جو میرے بس میں‌ نہیں

زیادہ مشکل نہیں ہے :grin:
 
مغزل

محفلین
محسن نقوی۔
احمد ’’ ہر زرہ آفتاب ہے ‘‘ والا شعر مصحفی کا ہے ۔۔ کلیات میں شامل ہے۔

فگار پاؤں مرے اشک نارسا میرے
کہیں تو مل مجھے اے گمشدہ خدا میرے
شاعر کانام ؟؟
 
میرا خیال ہے کہ یہ شعر پروین شاکرکا ہے۔ لیکن فی الحال کوئی حوالہ میرے پاس نہیں ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محسن نقوی۔
احمد ’’ ہر زرہ آفتاب ہے ‘‘ والا شعر مصحفی کا ہے ۔۔ کلیات میں شامل ہے۔

فگار پاؤں مرے اشک نارسا میرے
کہیں تو مل مجھے اے گمشدہ خدا میرے
شاعر کانام ؟؟

فگار پاؤں مرے، اشک نا رسا میرے
کہیں تو مل مجھے اے گمشدہ خدا میرے

میں شمع کشتہ بھی تھا، صبح کی نوید بھی تھا
شکست میں کوئی انداز دیکھتا میرے

وہ درد دل میں ملا، سوزِ جسم و جاں میں ملا
کہاں کہاں اُسے ڈھونڈا جو ساتھ تھا میرے

مصطفٰی زیدی
 
محمداحمد

لائبریرین
اب ایک شعر

کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سے
کبھی دل پر آنچ نہیں آتی، کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا

شاعر ؟
 
محمداحمد

لائبریرین
اب ایک شعر

کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سے
کبھی دل پر آنچ نہیں آتی، کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا

شاعر ؟

لگتا ہے اس سلسلے سے کسی کو دلچسپی نہیں‌ ہے یا شاید

مشکلیں ایسی پڑتی ہیں جو آسان ہی نہیں‌ہوتی ہیں۔ بہرحال

اوپر دیا ہوا شعر تو تھا سلیم کوثر کا ۔

اب بادل نخواستہ ایک اور شعر لکھ دیتا ہوں۔

اور تو کوئی بس نہ چلے گا ہجر کے درد کے ماروں کا
شام کا ہونا دوبھر کردیں رستہ روک ستاروں کا

شاعر کا نام آپ کو بتانا ہے اگر یاد (یاد تو سب کو ہی ہوگا) ہو تو یا اگر دل چاہے تو۔۔۔!
 
فارسی اشعار کی اجازت ہے کیا؟

چلئے ایک بہت معروف شعر ہے، دیکھتے ہیں کس کا ہے۔ موصوف کے دیوان میں شامل ہے۔

غنیمتے شمر اے شمع وصلِ پروانہ
کہ ایں معاملہ تا صبح دم نخواہد ماند
 
فاتح

لائبریرین
فارسی اشعار کی اجازت ہے کیا؟

چلئے ایک بہت معروف شعر ہے، دیکھتے ہیں کس کا ہے۔ موصوف کے دیوان میں شامل ہے۔

غنیمتے شمر اے شمع وصلِ پروانہ
کہ ایں معاملہ تا صبح دم نخواہد ماند
ز مہربانیِ جاناں طمع مبر حافظؔ
کہ نقشِ مہر و نشانِ ستم نخواہد ماند
 
فاتح

لائبریرین
لگتا ہے اس سلسلے سے کسی کو دلچسپی نہیں‌ ہے یا شاید

مشکلیں ایسی پڑتی ہیں جو آسان ہی نہیں‌ہوتی ہیں۔ بہرحال

اوپر دیا ہوا شعر تو تھا سلیم کوثر کا ۔

اب بادل نخواستہ ایک اور شعر لکھ دیتا ہوں۔

اور تو کوئی بس نہ چلے گا ہجر کے درد کے ماروں کا
شام کا ہونا دوبھر کردیں رستہ روک ستاروں کا

شاعر کا نام آپ کو بتانا ہے اگر یاد (یاد تو سب کو ہی ہوگا) ہو تو یا اگر دل چاہے تو۔۔۔!
انشا جی اب اجنبیوں میں چین سے باقی عمر کٹے
جن کی خاطر بستی چھوٹی نام نہ لو ان پیاروں کا
 
فاتح صاحب، ایک خاص بات بتاؤں آپ کو؟
بہت کم دوستوں کو پتہ ہے کہ میرا مطالعہ بس واجبی سا ہے جسے پنجابی میں ”ایویں جیہا“ کہتے ہیں۔ پردے میں رہنے دیجے بس!
 
Top