شاعر کسی کو شکار نہیں کرتا بلکہ وہ نازک احساسات کو جنم دیتا ہے۔ خوشبو کو کسی نے نہیں دیکھا لیکن شاعر خوشبو کی تصویر اتار لیتا ہے۔ ایسا کون ہے جو دکھی نہیں ہوتا مگر ہر شخص اپنے دکھ کو بیان نہیں کر سکتا جبکہ شاعر اس کی تڑپ، اس کی سسک کو اس طرح بیان کرتا ہے کہ پڑھنے والا بے اختیار کہہ اٹھتا ہے ہاں! یہی میرے دل کی آواز ہے۔ اسی کو شاعری کہتے ہیں۔
ذوالقرنین بھائی بہت اچھا لکھا ہے۔ اور اگر آپ اپنی ڈائری کا ایک ورق شریک محفل کرنا چاہتے ہیں تو "میری ڈائری کا ایک ورق" ملاحظہ فرمائیں، بلکہ اس میں اضافہ فرمائیں۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی! آپ نے ہمیشہ رہنمائی کی ہے۔ میں نے 2008 تک باقاعدگی سے ڈائری لکھتا رہا۔ بعد میں مواقع بہت کم ملے۔ اردو محفل کے سکول میں بھی اپنے ڈائری سے نکال کر لکھتا رہتا ہوں۔