شاعری

راحیل اصغر

محفلین
راحیل اصغر

دل خوش خیال ہے پھر بھی
اپنوں کی تلاش ہے پھر بھی

ذرا غور سے تو دیکھو مجھے
تجھ سے ملن کی آس ہے پھر بھی

دور دیوار خاموشی بین کرتی ہے
مجھے رونق کی تلاش ہے پھر بھی

آ آنکھوں پر ہزاورں پہرے ہیں
آج رونے کی آس ہے پھر بھی

میں ٹوٹ کے ریزہ ریزہ ہو گیا
تجھے اور توڑنے کی چاہ ہے پھر بھی

مجھے خوف نہیں کسی رسوائی کا
میرے دل میں تیرا راج ہے پھر بھی
 

فاخر رضا

محفلین
یال
لاش
آس
چاہ
راج
یہ تو قافیہ نہیں بیٹھ رہے
اسکے علاوہ وزن بھی نہیں ہے
اسکے علاوہ مطالب بھی پرانے سے ہیں. خیر وہ تو اپنی اپنی مرضی ہے.
اساتذہ کو زحمت دینے سے پہلے عروض کی سائٹ سے مدد لی جاسکتی ہے
ساتھ ہی قافیے بھی نیٹ سے آسانی سے مل جاتے ہیں
 

فلسفی

محفلین
بھائی میری نظر میں محترم محمد اسامہ سرسری صاحب کی " آؤ شاعری سیکھیں" والی کتاب مختصر وقت میں بنیادی معلومات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ کتابی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ ویسے آپ قسط وار مضامین یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔
راحیل اصغر صاحب، یہ پوسٹ دیکھیے شاید کچھ راہنمائی مل جائے۔
 

اکمل زیدی

محفلین
یال
لاش
آس
چاہ
راج
یہ تو قافیہ نہیں بیٹھ رہے
اسکے علاوہ وزن بھی نہیں ہے
اسکے علاوہ مطالب بھی پرانے سے ہیں. خیر وہ تو اپنی اپنی مرضی ہے.
اساتذہ کو زحمت دینے سے پہلے عروض کی سائٹ سے مدد لی جاسکتی ہے
ساتھ ہی قافیے بھی نیٹ سے آسانی سے مل جاتے ہیں
وہ تو صحیح ہے پر یہ تو بتائیں آپ کب مل رہے ہیں آسانی سے ۔۔۔مسجد میں بھی ہبڑ دبڑ میں آتے ہیں ۔۔۔جیسے مریض کو ٹیبل پر لٹا کر آئے ہیں ۔۔۔۔:D
 

اکمل زیدی

محفلین
Top