شاعری کی کچھ برقی کتابوں کی تدوین

الف عین

لائبریرین
میں اکثر لکھتا رہا ہوں۔ آج یہ کام شروع کیا ہے۔ گوگل تلاش کر کے مختلف شاعروں کا کلام جمع کرنے کا پروجیکٹ۔ امجد اسلام امجد کا یہ لنک زبردست لگا ہے

اس کے علاوہ آئ پاکی سائٹ پر بھی کافی کلام موجود ہے، اردو لائف فورم پر بھی، اور یہاں محفل میں بھی۔ اس کے علاوہ میں نےانتخاب شکیل بدایونی، عباس تابش اور جمشید مسرور کا کلام بھی جمع کر لیا ہے۔ اب شکیب جلالی کا کر رہا ہوں یہاں سے
http://www.ipaki.com/urdu/poetry/shakeeb_jalali/ind-mal.php
ایک سوال یہ ہے کہ ایک ربط اس سائٹ کا بھی ہے:
http://www.freeurdubooks.com/
کیا آئی پاکی اور اس فری اردوبکس کے منتظمین میں سے یہاں کوئی ہے؟
ایک بات یہ بھی کہ کچھ کلام میں نظموں کے عنوانات ہی نہیں ہیں، فورم میں مکمل نظم بطور پیغام پوسٹ کر دی گئی ہے۔ ان کی تدوین کے لیے اصل مجموعہ کلام چاہیے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ جمع کر کے میڈیا وکی میں پوسٹ کر دوں۔
ضبط، تم ضرور اس کام میں میری مدد کر سکتے ہو، شاید میں نے پہلے بھی ذ پ میں ایسا مشورہ دیا تھا۔ کیا خیال ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
پاکستان کی بہت سی فورمس ہیں جہاں کا ربط ملنے پر بھی میں بھاگ لیتا ہوں، رومن اردو، بڑی بڑی دستخطیں جن میں animated gifs وغیرہ نہیں دیکھی جاتیں۔ لیکن بہت سی شاعری یونی کوڈ میں یہاں بھی بکھری ہوئی ہے۔ اور اکثر فورمس میں کچھ نام محفل کے ارکان میں مشترک ہیں۔ ماوراء کا نام جانے کہاں کہاں ہے اور حنا فیصل کا بھی۔ بہر حال ان دوسری فورمس کے ارکان سے گزارش ہے کہ یہاں سے شاعری شاعروں کے حساب سے Compile یعنی تدوین کر کے فائلیں کہیں اپ لوڈ کر دیں تو کیا بات ہے۔ یوں تو اکثر کلام میں شعراء کا نام نہیں ہے، لیکن جہاں نام ہے، ان شعراء کا کلام جمع کیا جا سکتا ہے:
امجد اسلام امجد
پروین شاکر
نوشی گیلانی
وصی شاہ
بشیر بدر
اور جس کا بھی زیادہ کلام مل سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
کچھ کتابیں (برقی ہی کہوں تو بہتر ہے) میں نے کمپائل کی ہیں تو محسوس ہوا کہ بہت سی شاعری کئی فورموں میں مشترک ہے، بلکہ یہی نہیں، ایک شعر میں کہیں کوئی کتابت کی غلطی ہے تو وہی غلطی دو سری اور تیسری جگہ بھی نظر آئے گی۔ کہیں عربی ی استعمال کی گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ محفل کے ارکان کے نام بھی ان میں مشترک ہے۔ ایک ہی غزل یا نظم کہیں رکن الف نے پیش کی ہے تو دوسری فورم میں رکن ب نے۔ ایسی صورت میں کس کو اصل ٹائپنگ کا کریڈٹ دیا جائے؟
 

الف عین

لائبریرین
لکھنے کی بجائے جو لکھا جا چکا ہے، ان کی محنت کو استعمال کیا جائے تو بہتر ہے ضبط۔ اسی لیے میں نے تم کو کمپائل کر کے کچھ فائلیں ای میل کی تھیں۔
 

عمر سیف

محفلین
کب کی میل؟ میں نے دو دن سے میل باکس نہیں چیک کیا۔ :?
پر میں لکھنا بھی چاہوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
لو یہ ایک نئ سائٹ بھی ابھی ملی ہے۔ اس میں بھی کچھ تو ہمارے ارکان کی ٹائپنگ سے ہی فائدہ اٹھایا گیا ہے اور کچھ ادھر ادھر سے جمع کیا گیا ہے مواد۔ میرا اشارہ شاعری کی طرف ہے:
http://www.urduplace.com/
 

الف عین

لائبریرین
اردو پوئٹس ڈاٹ نیٹ کی سائٹ میں کتابیں اور شاعری تو کافی جمع ہے لیکن املا کی غلطیاں بہت ہیں۔ کچھ تو میں اندازے سے درست کر دیتا ہوں۔ کچھ ارکان ستے درخواست ہے کہ ان کے پاس جو جو کتابیں پرنٹ ورژن کی دستیاب ہوں، وہ اطلاع دیں تو میں وہاں کسے کاپی پیسٹ کر کے فائل بناؤں، اور ان کو پروف ریڈنگ کے لیے بھیج دوں جن کے پاس وہ کتاب موجود ہو۔ اور اگر یہ ارکان خود ہی کاپی پیسٹ کر کے ڈاکیومینٹ بنا لیں اور پروف ریڈنگ کر لیں تو کیا بات ہے۔ کتابوں کی فہرست یہاں ہے:
http://urdupoets.net
 
Top