شاعری کی اصطلاحات پہ اشعار

جاسمن

لائبریرین
یہ میرے گیت خریدے ہیں تُو نے مجھ سے تو پھر
رباب و طاؤس و مضراب و نغمہ خواں بھی خرید
اسد اعوان
 

سیما علی

لائبریرین
ایک مصرعہ بھی جو زندہ رہے کافی ہے صباؔ
میرے ہر شعر کی شہرت ہو ضروری تو نہیں

صبا اکبر آبادی
 

جاسمن

لائبریرین
میں خود بھی یار تجھے بھولنے کے حق میں ہوں
مگر جو بیچ میں کم بخت شاعری ہے نا
افضل خان
 

جاسمن

لائبریرین
کلام تجھ سے اگر کنجِ گلستاں میں رہے
کوئی ضروری نہیں، شاعری بھی کی جائے
اعتبار ساجد
 

جاسمن

لائبریرین
کہ میری غزلوں میں میری نظموں میں کرب آ کر سمٹ گیا ہے
مرے قلم سے نکل رہے ہیں جناب آنکھوں کے زندہ نوحے
طاہر حنفی
 

جاسمن

لائبریرین
سننے والے بھی غزل مانگ کے لے جاتے ہیں
شہر کا شہر سخن ور ہے، خدا خیر کرے!
اعتبار ساجد
 
Top