شاعری کو جسٹی فائی کرنے کے لیے Text-align-last: گوگل کروم کا بگ

شکیب

محفلین
عروض کی تھیم کے لئے میں بوٹ اسٹریپ استعمال کر رہا ہوں. یہ بہداد والے شاعری کے کوڈ کیساتھ میل نہیں کھاتا. اس لئے جسٹیفائی کرنے کے لئے میں جاوا اسکرپٹ کا استعمال کر رہا ہوں. اسی لئے عروض پر جب شاعری لوڈ ہوتی ہے تو جسٹیفائڈ نہیں ہوتی اور تھوڑی دیر بعد ہوتی ہے. یہ کوئی بہت عمدہ حل نہیں ہے لیکن نہ ہونے سے بہت بہتر ہے کہ ان جسٹیفائیڈ شاعری دیکھنے میں بہت بری لگتی ہے.
کیا عروض کے کسی صفحے کو ڈاؤنلوڈ کرنے پر وہ جاوا اسکرپٹ بھی حاصل ہوجائے گی؟ ورنہ جاوااسکرپٹ یہاں کاپی کردیجیے۔
اس کے علاوہ دو کالمی شاعری میں دونوں کالم کی وڈتھ الگ الگ ہوتی ہے، بہداد کے صفحے پر لکھا ہے کہ
One problem left unsolved in the previous section is that the two columns do not necessarily have the same width. One way I fixed this in RiRa before was to add a small JavaScript snippet to take the maximum of the two column widths and apply it to both. That's a valid hack (short of CSS adding such constructs) but left out here because I do not want to be the one promoting it.
یہ جاوا اسکرپٹ بھی مل سکتی ہے؟
 
سید ذیشان

جاوا سکرپٹ کے لئے تو گٹ ہب پر تشریف لے جائیں. عروض سائٹ میں جہاں نیچے سورس کوڈ لکھا ہے اس پر کلک کریں.باقی دو کالم والا کوڈ تو بہداد ہی فراہم کر سکتے ہیں. مجھے نئے سرے سے لکھنا پڑے گا, جس کا کوئی ارادہ نہیں ہے :)
 
مقدس

لائبریرین
میں جب بھی اس تھریڈ کو ریسنٹ تھریڈز میں دیکھتی ہوں، ہمیشہ شاعری کی جگہ مجھے شادی کو جسٹی فائی کرنا لگتا ہے۔۔ :rollingonthefloor:
 
arifkarim

معطل
جاوا سکرپٹ کے لئے تو گٹ ہب پر تشریف لے جائیں. عروض سائٹ میں جہاں نیچے سورس کوڈ لکھا ہے اس پر کلک کریں.باقی دو کالم والا کوڈ تو بہداد ہی فراہم کر سکتے ہیں. مجھے نئے سرے سے لکھنا پڑے گا, جس کا کوئی ارادہ نہیں ہے :)
بہداد نیٹ پر کافی ایکٹیو ہیں۔ انسے مختلف فارمز پر رابطہ کر کے کوڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ فقیر شکیب احمد
 
جی کوشش کرتا ہوں
جزاک اللہ بھائی جان
 
سعادت

تکنیکی معاون
بہداد کے صفحے پر لکھا ہے کہ
One problem left unsolved in the previous section is that the two columns do not necessarily have the same width. One way I fixed this in RiRa before was to add a small JavaScript snippet to take the maximum of the two column widths and apply it to both. That's a valid hack (short of CSS adding such constructs) but left out here because I do not want to be the one promoting it.
یہ جاوا اسکرپٹ بھی مل سکتی ہے؟

بہداد نے نوٹو نستعلیق کے ٹسٹ صفحے پر ری‌را کا ربط بھی دے رکھا ہے۔ وہاں جا کر اگر آپ سورس کھنگالیں تو poem_justify.js نامی فائل میں آپ کو مطلوبہ کوڈ مل جائے گا۔ (اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی سائٹ کے مارک اپ میں موجود ہے۔) البتہ میرا مشورہ ہے کہ اس کوڈ کو خود استعمال کرنے سے پہلے اس کے لائسنس یا کاپی رائٹ وغیرہ کے بارے میں بہداد سے ضرور پوچھ لیں۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
متعلقہ جاواسکرپٹ کا کوڈ یہ رہا:

کوڈ:
$(window).load(function () {

    var h = document.getElementsByTagName("body")[0];
       var $span = $(".check2");
        var max = 0;
        var width = 0;
        for (var i = 0; i < $span.length; i++) {
            width = $span[i].offsetWidth;
            if (max < width) {
                max = width;
            }
        }
        var len = $("#poetrypanel").outerWidth();
        var percentage = ((max + 30) / len) * 100;

        if (percentage < 97) {
            $("#poetrytable").addClass("justifyme");
            $(".data").css("text-align", "justify");
            $(".data").css("text-align-last", "justify");
            $(".data").css("-moz-text-align-last", "justify");
            $(".data").css("-ms-text-align-last", "justify");
            $(".data").css("height", "2em");
            $(".data").css("line-height", "2");
            $(".data").css("content", "");
            $(".data").css("display", "inline-block");
            $(".data").css("
width", percentage + "%");
        }

html میں البتہ تھوڑی تبدیلی کرنی پڑے گی۔ ہر <td> کے اندر ایک عدد <span id="check2"> ڈالنا پڑے گا۔ عروض کے شاعری والے صفحے کا کوڈ دیکھ سکتے ہیں اس سلسلے میں۔

دو کالمز کے لئے بھی اس کوڈ میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔
 
شکیب

محفلین
بہداد نے نوٹو نستعلیق کے ٹسٹ صفحے پر ری‌را کا ربط بھی دے رکھا ہے۔ وہاں جا کر اگر آپ سورس کھنگالیں تو poem_justify.js نامی فائل میں آپ کو مطلوبہ کوڈ مل جائے گا۔ (اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی سائٹ کے مارک اپ میں موجود ہے۔) البتہ میرا مشورہ ہے کہ اس کوڈ کو خود استعمال کرنے سے پہلے اس کے لائسنس یا کاپی رائٹ وغیرہ کے بارے میں بہداد سے ضرور پوچھ لیں۔ :)
بہداد کے الفاظ
left out here because I do not want to be the one promoting it
وہ پروموٹ نہیں کرنا چاہ رہے، کیونکہ یہ کوئی حتمی حل نہیں ہے۔ میرے خیال میں تو اجازت ہے۔ نیز یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ کسی سائٹ کا سورس کوڈ ( جو با آسانی دیکھا جاسکتا ہے) کاپی رائٹ کے تحت آتے ہیں؟ arifkarim @ سید ذیشان
 
بالکل کاپی رائٹ کے زیل میں آتا ہے۔
 
زیک

مسافر
بہداد کے الفاظ
left out here because I do not want to be the one promoting it
وہ پروموٹ نہیں کرنا چاہ رہے، کیونکہ یہ کوئی حتمی حل نہیں ہے۔ میرے خیال میں تو اجازت ہے۔ نیز یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ کسی سائٹ کا سورس کوڈ ( جو با آسانی دیکھا جاسکتا ہے) کاپی رائٹ کے تحت آتے ہیں؟ arifkarim @ سید ذیشان
اس لحاظ سے کوئی تصویر یا کتاب بھی کاپی رائٹ نہیں ہو سکتی۔

کوڈ کے ساتھ کوئی لائسنس ہے تو چیک کر لیں ورنہ بہداد سے معلوم کر لیں۔
 
شکیب

محفلین
متعلقہ جاواسکرپٹ کا کوڈ یہ رہا:
۔۔۔
html میں البتہ تھوڑی تبدیلی کرنی پڑے گی۔ ہر <td> کے اندر ایک عدد <span id="check2"> ڈالنا پڑے گا۔ عروض کے شاعری والے صفحے کا کوڈ دیکھ سکتے ہیں اس سلسلے میں۔

دو کالمز کے لئے بھی اس کوڈ میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔
بہت شکریہ۔ span کا کام تو ہو جائے گا، لیکن کیا میں جان سکتا ہوں کہ آپ نے عروض پر span کس طرح لگایا تھا؟ خود کار طور پر یا مینولی؟ خود کار طور پر فائنڈ اینڈ ری پلیس استعمال کرنے کے علاوہ کوئی ٹیکنک؟
 
اس کے لئے سرور سائیڈ کی پروگرامنگ لینگویج پی ایچ پی یا اے ایس پی وغیرہ استعمال کرنی پڑتی ہے۔ ایک ادھ صفحے پر تو فائنڈ اینڈ ریپلیس سے بھی کام چل جائے گا۔
 
شکیب

محفلین
اس لحاظ سے کوئی تصویر یا کتاب بھی کاپی رائٹ نہیں ہو سکتی۔

کوڈ کے ساتھ کوئی لائسنس ہے تو چیک کر لیں ورنہ بہداد سے معلوم کر لیں۔
تصویر یا کتاب میں تو واضح الفاظ میں لکھا ہوا ہوتا ہے کہ یہ کاپی رائٹ کے تحت آتی ہے یا نہیں۔ بہر حال! دونوں بھائیوں کا پن چبھانے کا شکریہ۔ میں معلوم کر لیتا ہوں ۔ :) :) :)
 
Top