شاعری میں پیمبری کر لی ! ۔۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے

ایک تازہ غزل اصلاح کے لئے چسپاں کر رہا ہوں۔ یہاں آسان ترین الفاظ میں خیال پرونے کی کوشش کی ہے۔ اس میں کس حد تک کامیابی ملی ہے، گزارش ہے کہ یہ آپ بتائیں۔
اساتذہِ اکرام بطور خاص محترم جناب الف عین سر، راحیل فاروق بھائی اور تمام محفلین سے رہنمائی کی درخواست ہے۔ شکریہ
افاعیل ہیں: فاعلاتن مفاعلن فعلن
جو تھی باقی رہی سہی کر لی !
شاعری میں پیمبری کر لی !

بے ضمیری سے جنگ مشکل تھی
پتھروں سے صنم گری کر لی !

اس زمانے کو دیکھ کر ہم نے
پارسائی میں خود کمی کر لی !

خواب اپنے سجا کے بیٹھے ہیں
بند کمروں میں تازگی کر لی !

عشق اول کے بعد اک چاہت
جس سے کرنا تھی واجبی کر لی !

مستقل عاشقی تو تھی خود سے
تجھ سے الفت بھی عارضی کر لی !

سن کے اس کی فصیح خاموشی
اپنے الفاظ میں کمی کر لی !

کتنی خودداریوں کا خون ہوا
بات جب اس نے سرسری کر لی !

بوجھ سچ کا اٹھائے پھرتے ہیں
خود پہ ہر سمت اجنبی کر لی !

بجھ گیا دل تو رات پھر ہم نے
تلخ گوئی کی، شاعری کر لی !

خواب دیکھیں گے ہوش میں ہم تو
اب تو بس نیند آخری کر لی !

کتنا دلکش سراب تھا کاشف !
اس محبت میں اب کمی کر لی !
سیّد کاشف
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل کہی ہے، درست ہے یوں تو۔ ایک دو اشعار میں کچھ کھٹکا۔
بے ضمیری سے جنگ مشکل تھی
پتھروں سے صنم گری کر لی !
۔۔بے ضمیری سے بت تراشی کا تعلق؟

بوجھ سچ کا اٹھائے پھرتے ہیں
خود پہ ہر سمت اجنبی کر لی !
۔۔یہاں بھی دونوں مصرعوں میں ربط محسوس نہیں ہو رہا۔

اور ہاں، اگرچہ تم دلی والے ہو، لیکن لکھنؤ والے تو اسے درست نہیں مانتے۔
جس سے کرنا تھی واجبی کر لی !
کرنی تھی؟؟؟
 
اچھی غزل کہی ہے، درست ہے یوں تو۔ ایک دو اشعار میں کچھ کھٹکا۔
بے ضمیری سے جنگ مشکل تھی
پتھروں سے صنم گری کر لی !
۔۔بے ضمیری سے بت تراشی کا تعلق؟

بوجھ سچ کا اٹھائے پھرتے ہیں
خود پہ ہر سمت اجنبی کر لی !
۔۔یہاں بھی دونوں مصرعوں میں ربط محسوس نہیں ہو رہا۔

اور ہاں، اگرچہ تم دلی والے ہو، لیکن لکھنؤ والے تو اسے درست نہیں مانتے۔
جس سے کرنا تھی واجبی کر لی !
کرنی تھی؟؟؟
یہاں "ضمیر" کے پتھر ہونے کی طرف ایک لطیف سا اشارہ ہے استاد محترم کہ "ضمیر" کو تراشنا مشکل تھا لیکن پتھروں سے صنم گری (بت تراشی) نسبتاََ کہیں آسان ثابت ہوئی۔
کچھ ایسا حال سچ کا بھی ہے کہ اسے کم ہی لوگ گوارہ کرتے ہیں اور مجھے کیسی بھی سمت اس بوجھ کو بانٹنے والے یا قبول کرنے والے نہیں ملے !
رہی بات دلّی اور لکھنؤ کی تو جو دونوں گھرانوں کو " قابلِ قبول" ہو !! "کرنی تھی" سے سب خوش ہو جاتے ہیں تو پھر ایسے ہی صحیح !
جزاک اللہ
 
Top