شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کا ون ڈے میچ

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی کرک انفو پر پاکستان اور افغانستان کے ون ڈے میچ کے بارے میں پتا چلا۔ :) افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد شہزاد نے وہاب ریاض کو تین مسلسل چوکے مارے ہیں اور اب سعید اجمل کو چکا لگایا ہے۔ مزا آ گیا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوہ خدایا، محمد شہزاد نے سعید اجمل کو ریورس سویپ کھیل کر چھکا لگایا ہے۔ :notworthy:
کچھ روز قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے اسی طرح کا چکا لگایا تھا جسے اب سوئچ ہٹ بھی کہا جاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چلیں جناب محمد شہزاد کی heroics کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ شاہد آفریدی کو پہلی وکٹ مل گئی ہے اور افغانستان 54 پر دو کھلاڑی آؤٹ۔
 

ذیشان ابن حیدر

لائبریرین
پاکستان کو جیتنے کے لیے 20 اوورز میں48 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ مصباح الحق اور یونس خان بالترتیب 18 اور 43 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
 
Top