شادی سے پہلے اور شادی کے بعد

میں نہیں جو تُو نہیں، گل سے جدا خوشبو نہیں
عشق موٹروے ہے اس میں ٹرن کوئی یُو نہیں
گفتگو شادی سے پہلے کی تھی، اب ہوتی ہے یوں
"آج قصہ ختم ہوگا، میں نہیں یا تُو نہیں"
 
بہت اعلیٰ راجا صاحب!
میں اسی لطیفے پر قطعہ بنانے لگا تھا ابھی کہ آپ سبقت لے گئے۔:)
لیکن اگر میں بنا بھی لیتا تو اس جیسا نہیں بناسکتا تھا۔
بہت شکریہ شریکِ محفل کرنے اور ٹیگ کرنے کا۔
 
یوسف-2

محفلین
"میں نہیں جو تُو نہیں" سے "میں نہیں یا تُو نہیں" تلک بس اتنی سی کہانی ہے۔اسی لئے تو سیانے کہہ گئےہیں کہ ع کہتے ہیں جس کو عشق، خلل ہے دماغ کا :)
 
میں نہیں جو تُو نہیں، گل سے جدا خوشبو نہیں
عشق موٹروے ہے اس میں ٹرن کوئی یُو نہیں
گفتگو شادی سے پہلے کی تھی، اب ہوتی ہے یوں
"آج قصہ ختم ہوگا، میں نہیں یا تُو نہیں"
"آج قصہ ختم ہوگا، میں نہیں یا تُو نہیں"
ذرا سوچ لو بھائی آخر کار آپ یہ ہی کہیں گے ہاں ہاں میں نہیں :tongueout4:
 
بہت اعلیٰ راجا صاحب!
میں اسی لطیفے پر قطعہ بنانے لگا تھا ابھی کہ آپ سبقت لے گئے۔:)
لیکن اگر میں بنا بھی لیتا تو اس جیسا نہیں بناسکتا تھا۔
بہت شکریہ شریکِ محفل کرنے اور ٹیگ کرنے کا۔
شکریہ اسامہ بھیا! یقیناً آپ قطعہ بناتے تو وہ اس جیسا نہیں ہوتا، زیادہ خوب ہوتا، ماشاءاللہ آپ بہت خوب کلام کہتے ہیں۔
 
Top