شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

وہ لطیفہ ہی کیا جو سمجھانا پڑے :) تاہم یہ سمجھ لیں کہ پہلا فقرہ زور سے میاں کو سنانے کے لئے اور دوسرا فقرہ سرگوشی میں ذاتی درخواست اللہ میاں سے :)
میری کوتاہی قیصرانی بھائی سراسر میری کوتاہی، عموماً پہلا جملہ ایک اور دوسرا جملہ دوسرے کی طرف سے ہوتا ہے اور میں طے شدہ پیٹرن سمجھتے ہوئے جلد بازی میں دوسری لائن شوہر کی طرف سے سمجھ رہا تھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
امجد بھائی کچھ خدا خوفی کریں۔ اگر میری خاتون اول نے پڑھ لیا تو سحری افطاری مسجد میں کرنی پڑے گی۔
 

عمر سیف

محفلین
ڈاکٹر : آپ کے تین دانت کیسے ٹوٹے ؟
مریض : بیوی نے کڑک روٹی بنائی تھی.
ڈاکٹر : تو کھانے سے انکار کر دیتے.....
مریض : جی وہی کیا تھا
:)
 
سنہری بات:
اچھی بات تو سب کو اچھی لگتی ہے، لیکن جب تمھیں کسی کی بری بات بھی بری نہ لگے تو سمجھو کہ تمھیں پیار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں ہوا بلکہ ذلیل ہونے کی عادت ہو گئی ھے!
 

عمر سیف

محفلین
استاد نے شاگرد سے کہا کہ اس کے بارے میں لکھو کہ "ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے"مختلف بچوں نے ایسے لکھا:


ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جو ہر دم اس سے آگے آنے کی کوشش کرتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، پھر بھی وہ بڑا آدمی بن جاتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس کے پیچھے ایک چھوٹا آدمی ہوتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،،جس سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ،جو بڑے آدمی کو چھوٹا بنانے کی تگ و دو میں رہتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو بڑے آدمی کی مت مارتی رہتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جو اسکے بڑا بن جانے کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جو اسے یاد دلاتی رہتی ہے کہ تم میرے باپ کی وجہ سے بڑے آدمی بنے ہو
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ،جسے یہ علم نہیں ہوتا ،کہ اس کے آگے بڑا آدمی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس سے گھر کا خرچہ مانگ رہی ہوتی ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،اور عورت کے پیچھے چھوٹے بچے ہوتے ہیں
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے،جس کے چھوٹے قد کی وجہ سے وہ آدمی بڑا نظر آتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جس نے بڑے آدمی کو آگے لگایا ہوتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہےَ۔ جس کا ہاتھ بڑے آدمی کی جیب میں ہوتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو دوسری عورتوں کو اس کے قریب پھٹکنے نہیں دیتی
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے ، جس کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوتا ہے
ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے، جو اس کے کان میں کہتی رہتی ہے کہ میرے بغیر تم کچھ بھی نہیں ہو

ہر بڑے آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے جو ہمیشہ پیچھے ہی رہتی ہے

آپ احباب بتائیں ٹوٹل کتنی عورتیں آدمی کے پیچھے ہوتی ہیں ؟؟؟
 

جیہ

لائبریرین
پتہ ہے کمال کی بیوی کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کرکٹ کوچ کے کتنے پہیے ہوتے ہیں۔ شوہر نے متسخرانہ انداز میں اپنی بیوی سے کہا اور ہنسنے لگا۔ بیوی بھی ساتھ میں ہنسنے لگی۔
جب خوب ہنسی تو شوہر سے پوچھا

تو کتنے پہیے ہوتے ہیں کرکٹ کوچ کے؟
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
لطیفے تو مزیدار ہین ۔۔۔ایک بات سمجھ نہین آئی ہر لطیفے مین بیوی کو ہی ہیرو اور شوہر کو زیرو ثابت کرنے کی کوشش کیون کی گئی ہے۔۔ :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اس لیے کہ شادی کے بعد شوہر مظلوم جو ہو جاتا ہے۔
جی جی بھیا مجھےمعلوم ہے شوہر کتنے مظلوم ہوتے ہین :)
لیکن صرف لطائف کی دنیا کی حد تک۔
باہر کی دنیا کے حساب و کتاب اعداد و شمارتو کچھ اور ہی ظاہر کرتے ہین :)
 

قیصرانی

لائبریرین
لطیفے تو مزیدار ہین ۔۔۔ ایک بات سمجھ نہین آئی ہر لطیفے مین بیوی کو ہی ہیرو اور شوہر کو زیرو ثابت کرنے کی کوشش کیون کی گئی ہے۔۔ :)
اب بندہ باتیں بھی اپنی مرضی سے نہ کرے :( ایک ہی تو کام ہے جو بندہ آزادی سے کر سکتا ہے :)
 
Top