سی ڈی ڈرائیو کام نہیں کر رہی۔۔

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم۔
کافی مغز ماری کر چکا ہوں سمجھ نہیں آ رہی کے سی ڈی ڈرائیو جسے میں نے پہل کبھی استعمال ہی نہیں کیا تھا، کیا ہوا گیا ہے کہ بالکل کام ہی نہیں کر رہی۔
قصہ یوں ہے کہ ایک سال سے اوپر ہو گیا لیپ ٹاپ لئے کبھی سی ڈی ڈرائیو کی ضرورت نہیں پڑی نہ سی ڈی چلانے میں نہ سی ڈی رائٹ کرنے میں۔
آج جب ضرورت پڑی تو کام ہی نہیں کر رہی۔میں نے نیرو استعمال کیا توشیبا کا اپنا ڈسک کرئیٹر پروگرام بھی چلا کے دیکھا اور امیج برن بھی ،سب عجیب طرح کے ایرر دے رہے ہیں۔میں نے دو چار طرح کی بلینک سی ڈییز جن میں سونی بھی شامل ہے ٹرائی کر لیں اور سونی کی ڈی وی ڈی بھی آزما چکا لیکن نتیجہ صفر۔۔۔ایسا لگتا ہے کہ سی ڈی ڈرائیو میں کچھ مسئلہ ہے۔۔۔اس کو چیک کرنے کے لئے میں نے دوسرا توشیبا کا لیپ ٹاپ آزمایا نتیجہ وہی صفر اس سے یہ واضح ہوا کہ سی ڈی ڈرائیو بھی ٹھیک ہی ہے۔
کیا کوئی سیٹنگ کا مسئلہ ہے؟
گوگل پر بھی کافی مغز ماری کی کوئی ڈرائیور اپ ڈیٹ کرنے کا کہتا ہے تو کوئی کچھ اور۔۔۔
لیکن جہاں تک میرا خیال ہے سی ڈی ڈرائیو کو الگ سے کسی ڈرائیوز کی ضرورت نہیں ہوتی سب پلگ اینڈ پلے ہوتی ہیں۔
اب سر پہ ہاتھ دھرے بیٹھا ہوں۔۔
اگر کسی کو اس طرح کے مسئلے کا سامنا ہوا ہے اور حل جانتا ہے تو برائے مہربانی جلدی سے میری مدد کیجئے۔
 
زبیر حسین

محفلین
دھاگہ ڈوبتا جا رہا تھا اس کا سرا پھر باہر نکال رہا ہوں۔
سی ڈی ڈرائیو ڈسک ریڈنگ میں کوئی مسئلہ نہیں کر رہی۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم۔
کافی مغز ماری کر چکا ہوں سمجھ نہیں آ رہی کے سی ڈی ڈرائیو جسے میں نے پہل کبھی استعمال ہی نہیں کیا تھا، کیا ہوا گیا ہے کہ بالکل کام ہی نہیں کر رہی۔
قصہ یوں ہے کہ ایک سال سے اوپر ہو گیا لیپ ٹاپ لئے کبھی سی ڈی ڈرائیو کی ضرورت نہیں پڑی نہ سی ڈی چلانے میں نہ سی ڈی رائٹ کرنے میں۔
آج جب ضرورت پڑی تو کام ہی نہیں کر رہی۔میں نے نیرو استعمال کیا توشیبا کا اپنا ڈسک کرئیٹر پروگرام بھی چلا کے دیکھا اور امیج برن بھی ،سب عجیب طرح کے ایرر دے رہے ہیں۔میں نے دو چار طرح کی بلینک سی ڈییز جن میں سونی بھی شامل ہے ٹرائی کر لیں اور سونی کی ڈی وی ڈی بھی آزما چکا لیکن نتیجہ صفر۔۔۔ ایسا لگتا ہے کہ سی ڈی ڈرائیو میں کچھ مسئلہ ہے۔۔۔ اس کو چیک کرنے کے لئے میں نے دوسرا توشیبا کا لیپ ٹاپ آزمایا نتیجہ وہی صفر اس سے یہ واضح ہوا کہ سی ڈی ڈرائیو بھی ٹھیک ہی ہے۔
کیا کوئی سیٹنگ کا مسئلہ ہے؟
گوگل پر بھی کافی مغز ماری کی کوئی ڈرائیور اپ ڈیٹ کرنے کا کہتا ہے تو کوئی کچھ اور۔۔۔
لیکن جہاں تک میرا خیال ہے سی ڈی ڈرائیو کو الگ سے کسی ڈرائیوز کی ضرورت نہیں ہوتی سب پلگ اینڈ پلے ہوتی ہیں۔
اب سر پہ ہاتھ دھرے بیٹھا ہوں۔۔
اگر کسی کو اس طرح کے مسئلے کا سامنا ہوا ہے اور حل جانتا ہے تو برائے مہربانی جلدی سے میری مدد کیجئے۔
محترم بھائی مجھے بھی کچھ ایسے ہی مسلے کا سامنا ہے ۔
میں نے " لائٹ آن " کا ڈی وی ڈی رائٹر لیا تھا ۔ لیکن کوئی بھی برننگ پروگرام اس سے ڈی وی ڈی رائٹ نہیں کر پاتا تھا ۔
دو بار بدل کر بھی لایا ۔ لیکن ڈی وی ڈی رائٹ نہ ہو سکی ۔ سی ڈی رائٹ ہوجاتی تھی ۔
اک دن ونڈوز سیون کا اپنا سی ڈی رائٹنگ پروگرام چیک کیا تو ڈی وی ڈی رائٹ ہو گئی ۔ اب تو بنا کسی برننگ پروگرام کے ڈائریکٹ ڈی وی ڈی ۔ سی ڈی رائٹ کر لیتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن نیرو ۔ یا کوئی بھی دوسرا برننگ پروگرام ڈی وی ڈی رائٹنگ میں ایرر دے دیتا ہے ۔۔
 
زبیر حسین

محفلین
شکریہ نایاب بھائی۔
آپنے ونڈوز 7 کا کون سا پروگرام استعمال کیاتھا؟
کیا اس کا کوئی حل نہیں؟
میں نے جتنی بھی گوگل کے ذریعے مغز ماری کی ،کوئی بھی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔
عجیب چکر ہے نئی ڈیوایسز کا م نہیں کرتیں ایسے میں تو بندے کو پتا ہونا چاہیے جونہی سسٹم لو چیک کرو اور وارنٹی کلیم کرو۔
 
زبیر حسین

محفلین
لیپ ٹاپ کی کوئی تفاصیل :)
آپ کو تو یاد ہو گا
آپ کو تو یاد ہی ہو گا ہارڈ ڈرائیو والا چکر۔۔۔۔پھر اس پر آپ کے تبصرے اور جناب آپ کے تبصروں کی روشنی میں میں نے لینکس کے 15 بیس ڈسٹروز استعمال کر لیں واقعی مزے کی چیز ہے اب لینکس منٹ اور ونڈوز 7 اسی ہارڈ ڈرائیو پر چل رہے ہیں۔
یہ دیکھیں۔
مزید یہ دیکھیں۔
 
زبیر حسین

محفلین
میں نے جب سے لیپ ٹاپ لیا ہے اس مین ڈسک ہی نہیں لگائی کوئی :grin:
جی
یہی تو میرے ساتھ بھی ہوا لیپ ٹاپ اب وارنٹی سے باہر ہو گیا اور ڈیڑھ سال بعد مجھے اس کی ضرورت پڑی،اصل میں جب سے فلیش ڈرائیو والا کام شروع ہوا ہے سی ڈی ڈرائیو کمپیوٹر کا مردہ عضو بن کر رہ گئی ہے۔
مجھے اب بھی ضرورت نہ پڑتی اگر میرے دوست کا لیپ ٹاپ کام کرنا چھوڑ نہ جاتا ۔اس کو سیٹ کرنے کی لئے بوٹ ایبل سی ڈی کی ضرورت ہے کیوں کہ اس میں یو ایس بی سے بوٹ کرنے کی طاقت نہیں ہے اس بات نے مجھے ڈیڑھ سال بعد اپنے لیپ ٹاپ کا سی ڈی روم استعمال کرنے پر آمادہ کیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کو تو یاد ہو گا
آپ کو تو یاد ہی ہو گا ہارڈ ڈرائیو والا چکر۔۔۔ ۔پھر اس پر آپ کے تبصرے اور جناب آپ کے تبصروں کی روشنی میں میں نے لینکس کے 15 بیس ڈسٹروز استعمال کر لیں واقعی مزے کی چیز ہے اب لینکس منٹ اور ونڈوز 7 اسی ہارڈ ڈرائیو پر چل رہے ہیں۔
یہ دیکھیں۔
مزید یہ دیکھیں۔
واہ زبردست
 
قیصرانی

لائبریرین
دونوں مندرجہ بالا لنک ایسے ہیں کہ جیسے کچھ نہ ہوں۔ انہوں نے دراصل براہ راست آپ کا سسٹم Detect کیا ہے۔ اس لئے مجھے وہ کورا جواب ہی دے رہے ہیں :(
 
اگر آپ لیپ ٹاپ کو کھول سکتے ہیں تو ایک دفعہ سی ڈی روم کو نکال کر دوبارہ لگائیں۔ہو سکتا ہے کہ وہ "ڈھیلی" ہو گئی ہو۔اس کے کنکٹرز پر کاربن بھی جمی ہو سکتی ہے۔لیپ ٹاپ کھولنے سے پہلے اس کے مینو فیکچرر کی سائیٹ پر جا کر اس کا مینوئل ڈاؤن لوڈ کر کے ضرور پڑھ لیں۔کچھ دن پہلے میری سی ڈی روم بھی ڈھیلی ہونے کی وجہ سے ڈیٹیکٹ نہیں ہو رہی تھی۔
 
زبیر حسین

محفلین
دونوں مندرجہ بالا لنک ایسے ہیں کہ جیسے کچھ نہ ہوں۔ انہوں نے دراصل براہ راست آپ کا سسٹم Detect کیا ہے۔ اس لئے مجھے وہ کورا جواب ہی دے رہے ہیں :(
بھائی جان میں نیچے سی ڈی ڈرائیو کے حوالے سے انفارمیشن پیسٹ کر دیتا ہوں۔

کوڈ:
TF20 
Serial number
R7256GPB134953 
Buffer size
2 MB 
Current reading speed
3X (DVD) 
Current writing speed
3X (DVD) 
Maximum reading speed
3X (DVD) 
Maximum writing speed
3X (DVD) 
Driver information
Driver name
TSSTcorp CDDVDW TS-L633C 
Description
CD-ROM Drive 
Driver manufacturer
Microsoft 
Driver version
6.1.7600.16385 
Driver date
6/20/2006 
INF file path
cdrom.inf 
Features
C2 errors supported
 
Mount Rainier supported
 
CSS supported
 
CPRM supported
 
AACS supported
 
VCPS supported
 
Multi speed CD-RW supported
 
High speed CD-RW supported
 
Ultra high speed CD-RW supported
 
Ultra high speed + CD-RW supported
 
CDR
Read / Write 
CDRW
Read / Write 
DVD-R
Read / Write 
DVD RAM
Read / Write 
DVD ROM
Read 
DVD+R
Read / Write 
DVD+RW
Read / Write 
Dual-layer DVD+R
Read / Write 
Dual-layer DVD+RW
Not supported 
Dual-layer DVD-R
Read / Write 
Dual-layer DVD-RW
Not supported 
BD-R
Not supported 
BD-RE
Not supported 
BD-ROM
Not supported 
HD-DVD
Not supported
 
زبیر حسین

محفلین
اگر آپ لیپ ٹاپ کو کھول سکتے ہیں تو ایک دفعہ سی ڈی روم کو نکال کر دوبارہ لگائیں۔ہو سکتا ہے کہ وہ "ڈھیلی" ہو گئی ہو۔اس کے کنکٹرز پر کاربن بھی جمی ہو سکتی ہے۔لیپ ٹاپ کھولنے سے پہلے اس کے مینو فیکچرر کی سائیٹ پر جا کر اس کا مینوئل ڈاؤن لوڈ کر کے ضرور پڑھ لیں۔کچھ دن پہلے میری سی ڈی روم بھی ڈھیلی ہونے کی وجہ سے ڈیٹیکٹ نہیں ہو رہی تھی۔
لیپ ٹاپ کھول بھی سکتا ہوں اور سی ڈی کو باہر بھی نکال سکتا ہوں لیکن ایسا تب کروں جب ڈرائیو ڈیٹیکٹ نہ ہو رہی ہو ،آپریشن مکمل ہو جاتا ہے لیکن بعد میں دیکھو تو سی ڈی خالی کی خالی ۔
اور سی ڈی روم ریڈ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں دے رہی ۔
 
زبیر حسین

محفلین
کیا یہ مسئلہ صرف ونڈوز 7 کا ہے یا منٹ پر بھی یہی مسئلہ ہے؟
ونڈوز7 اور لینکس منٹ کے ساتھ ساتھ opensuse میں بھی ٹرائی کیا آپریشن کامیاب رہتا ہے ۔successful کا میسج بھی آتا ہے اور پھر سی ڈی خالی کی خالی۔
امیج برن سے جب ٹرائی کیا تو وہ بھی تمام کام مکمل ہونے کے بعد ویری فائی کرنے پر ایرر دیتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
لیپ ٹاپ کھول بھی سکتا ہوں اور سی ڈی کو باہر بھی نکال سکتا ہوں لیکن ایسا تب کروں جب ڈرائیو ڈیٹیکٹ نہ ہو رہی ہو ،آپریشن مکمل ہو جاتا ہے لیکن بعد میں دیکھو تو سی ڈی خالی کی خالی ۔
اور سی ڈی روم ریڈ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں دے رہی ۔
ہو سکتا ہے کہ آپ الٹی سی ڈی برن کر رہے ہوں یعنی اوپر والا حصہ نیچے اور نیچے والا اوپر؟
 
زبیر حسین

محفلین
:)
بھائی جان ایسا کچھ نہیں ہے۔
میں نے ایک سی ڈی نہیں پانچ چھے سی ڈیز اور باکل سیدھی ہی برن کرنے کی کوشش کی ہے۔
اور ایک ڈی وی ڈی بھی ٹرائی کی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
:)
بھائی جان ایسا کچھ نہیں ہے۔
میں نے ایک سی ڈی نہیں پانچ چھے سی ڈیز اور باکل سیدھی ہی برن کرنے کی کوشش کی ہے۔
اور ایک ڈی وی ڈی بھی ٹرائی کی ہے۔
پھر ایک بار اسے باہر نکال کر پھر سے لگا دیں، یعنی ڈی وی ڈی ڈرائیو کو ڈی ٹیچ کر کے پھر اٹیچ کریں :)
 
ونڈوز7 اور لینکس منٹ کے ساتھ ساتھ opensuse میں بھی ٹرائی کیا آپریشن کامیاب رہتا ہے ۔successful کا میسج بھی آتا ہے اور پھر سی ڈی خالی کی خالی۔
امیج برن سے جب ٹرائی کیا تو وہ بھی تمام کام مکمل ہونے کے بعد ویری فائی کرنے پر ایرر دیتا ہے۔
تب تو یہ مسئلہ اس کے "فرم وئیر" کا ہے۔سی ڈی رائیٹر مینو فیکچرر کی سائیٹ سے اس کا "فرم وئیر" ڈاؤن لوڈ کریں۔اس میں مدد کی فائلز بھی ہوں گی انہیں ضرور پڑھ کر "فرم وئیر" تبدیل کر دیں۔میرے ایک دوست کے لیپ ٹاپ کے سی ڈی رائیٹر کے ساتھ بھی یہی ہوا تھا:cool:
 
Top